Tag: بھارتی ایئر لائنز

  • بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

    بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

    کراچی: بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 13 واں روز ہے، اس بندش کی وجہ سے اب تک 1350 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، اور 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا اسے نقصان پہنچ چکا ہے۔

    لمبے روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئر لائنوں کے فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو ایئر پورٹ چارجز کے مد میں بھی یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

    پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں بند کر دی گئی ہیں، امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


    زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی، پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا


    پروازوں کی منسوخی سے بھارتی ایئر لائنز کے مسافروں کو تاحال ایئر لائنز سے ری فنڈ نہ مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر، احمد آباد سے امریکا، برطانیہ، یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔


    پاکستان نے سلامتی کونسل کو بھارتی ممکنہ فوجی کارروائی کی خفیہ اطلاعات سے آگاہ کر دیا


    یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 2019 میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی، سمیر سعید

    جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی، سمیر سعید

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بارے میں سمیر سعید کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہوگا، بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہیں گی۔


    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان


    ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کامیاب طلبہ کی تقسیم اسناد کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ ان طلبہ نے دنیا میں صف اوّل کی امریکی ایوی ایشن یونیورسٹی ایمبری-ریڈل ایروناٹیکل یونیورسٹی کے الحاق سے ہونے والے ایوی ایشن کے مختلف کورسز کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔


    ’پاکستان پر بھارتی الزامات بےبنیاد ہیں‘ شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو


  • پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے

    کراچی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا اور ٹکٹس بھی مہنگے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا لگا۔

    بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا، جس سے پروازوں کیلئے زیادہ ایندھن درکار ہوگا جبکہ ٹکٹس بھی مہنگے ہوگئے۔

    فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کیلئے ایندھن لاگت اور آپریشنل پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا ، جس کے باعث بھارت سے وسطی ایشیا،مغربی یورپ، مغربی ایشیا، برطانیہ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہیں۔

    پاکستان سے گزر کر بھارت آنے اور جانے والی دیگر ایئرلائنز بدستور آپریٹ کرتی رہیں گی، بھارتی ایئر لائنز پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی سے دیگر ایئر لائنز کو فائدہ ہوگا۔

    بھارتی ایئرلائنز کو شمالی امریکا،یورپ،مشرق وسطی کیلئے متبادل راستے اختیارکرنا ہوں گے ، پاکستانی پابندیوں سے ایئر انڈیا،انڈیگو، اسپائس جیٹ کی پروازوں کا روٹ تبدیل ہوگیا ہے، پروازوں کا روٹ تبدیل ہونے سے دورانیےمیں اضافے اورایندھن کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

    پابندی کااطلاق تمام بھارتی ملٹری طیاروں بشمول لیزشدہ طیاروں پربھی ہوگا، بھارت کے ملکیتی یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ کیے جانے والے طیاروں پر پابندی ہوگی۔

    روزانہ 70 سے 80 پروازیں بھارت آنے اور جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں اور بعض اوقات بھارت آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد 100 سے بھی تجاوز کر جاتی ہیں۔

    دہلی سے باکو اور جانے والی پروازوں کے دورانیہ میں 90 منٹ کا اضافہ ہوا جبکہ پاکستانی پابندی کے نتیجے میں دہلی سے الماتا سروس مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

    یاد رہے بالاکوٹ حملے کے بعد فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 700 ارب کا نقصان ہوا تھا اور بھارت کی قومی ایئرلائنزایئرانڈیا سب سے زیادہ متاثرہوئی تھی۔