Tag: بھارتی ایئر چیف

  • بھارتی ایئر چیف کا جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل

    بھارتی ایئر چیف کا جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل

    نئی دہلی: بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس پر بھارتی ایئر چیف نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    سربراہ بھارتی فضائیہ امر پریت سنگھ نے کہا تیجس پراجیکٹ کا آغاز 1986 میں ہوا جب کہ پہلا طیارہ 17 سال بعد اڑا، اور ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا، اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہو سکے ہیں۔

    بھارتی ایئر چیف مارشل نے کہا یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت کی حساسیت نہ سمجھتے ہوئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اپنی اہمیت کھو دی ہے، بھارتی فضائیہ نے ناکامی کے ڈر سے وقت ضائع کر دیا ہے۔

    اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ جو ملک اہم پراجیکٹس بر وقت مکمل نہیں کر سکتا اسے ٹیکنالوجی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

    بھارت: جھوٹا الزام لگا کر مسلم خواتین کو بے آبرو کردیا گیا

    واضح رہے کہ طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں مسلسل توسیع نے مودی کی ناکام پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی دور حکومت میں 5 سال میں فضائی حادثات میں ہلاک بھارتی پائلٹس کی تعداد بھی 42 ہے۔

  • ہمارےطیارےبہت پرانےہیں،لوگ اتنی پرانی توگاڑیاں بھی نہیں چلاتے، بھارتی ایئر چیف

    ہمارےطیارےبہت پرانےہیں،لوگ اتنی پرانی توگاڑیاں بھی نہیں چلاتے، بھارتی ایئر چیف

    نئی دہلی : بھارتی ایئر چیف نے اپنے ہی ادارے مخدوش حالات کابھانڈاپھوڑدیا اور کہا ہمارےطیارےبہت پرانےہیں، لوگ اتنی پرانی تو گاڑیاں  بھی نہیں چلاتے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کے بعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے، سربراہ نے خود بتادیا، بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنویا نے اعتراف کیا کہ ہیں ہمارے طیارے بہت پرانے ہیں، لوگ اتنی پرانی توگاڑیاں بھی نہیں چلاتے۔

    ان کاکہنا تھا کہ مگ طیارے 44 سال پرانے پرانے ہو چکےہیں۔

    خیال رہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جبکہ دوسرا جہاز ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی علاقے میں جاگرا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    دوسری جانب روایتی جنگ کےبعد پاکستان نے انفارمیشن وار فیئر میں بھی دشمن کے چھکے چھڑادیے۔ بھارتی آرمی چیف نے انفارمیشن وار فیئر میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کااعتراف کرلیا۔

    دہلی میں سابق فوجیوں سے خطاب میں بپن راوت نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی آپریشنل معلومات لیک ہونے کے سنگین واقعات پیش آئے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے ریٹائرڈ فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہنے کو کہا اور ہدایت کی کہ پاکستانی سائیبر واریرز سے چوکنا رہنے کے لیے سیکورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔

    یاد رہے گزشتہ سال بھی بھارتی ائیرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔

    واضح رہے 8 مارچ کو بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مگ 21 راجھستان کے نل نامی ایئر بیس سے اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، اس کے بعد 31 مارچ کو بھی لڑاکا طیارہ مگ 27 راجھستان کے علاقے جودھ پور میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کا پائلٹ لا پتا ہو گیا تھا۔