Tag: بھارتی ایجنسی’’را‘‘

  • بھارتی حکومت کی سرپرستی میں  ہونے والی دہشت گردی بے نقاب

    بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بے نقاب

    نیویارک : واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی بے نقاب کردی اور بتایا بھارتی ایجنسی’’را‘‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6 افراد کو ہدف بنا کر قتل کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی بے نقاب کردی۔

    امریکی اخبار نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، را نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں سے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اپریل 2024 میں 2 نقاب پوش لاہور میں عامر سرفراز کوقتل کرکے فرار ہوئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی ایجنسی’’را‘‘نے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا اور شواہد سےواضح ہے پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2021 کے بعد’’را‘‘ نے پاکستان میں متعدد لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،پاکستانی وزیر داخلہ بھی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونےکا کہہ چکےہیں، سال 2014میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے بیان دیا تھا کہ پاکستان میں اپنے مقاصد کیلئے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

    امریکی اخبار کے مطابق بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کئے، امریکا، کینیڈا ،مغربی ممالک میں ’’را‘‘کی قتل مہم کی وجہ سے شدید تنقید کاسامناہے۔

    رپورٹ میں بتانا تھا کہ کینیڈا،امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں قاتلانہ حملے کی ہدایت دی اور را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو مقامی قاتل کی خدمات لینےکی ہدایت کی، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔

    سفارتی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں ریاض ،شاہد لطیف کےقتل میں بھی بھارت کے ملوث ہونے شواہد ہیں، اس سے قبل بھی وزارت خارجہ شواہد کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرچکی ہے۔

    سفارتی ماہرین نے کہا کہ بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے، دوسرے ممالک میں بھارتی دہشتگردی، مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

  • بھارتی ایجنسی’’را‘‘کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام

    بھارتی ایجنسی’’را‘‘کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام

    کراچی : بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، کراچی میں ہونے والے کریکر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر سیریل کریکر حملے کئےگئے، تمام کریکرز حملوں میں آرجی ڈی ون مواد استعمال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےشواہد ہیں، لوکل دہشتگرد نیٹ ورک نے حملوں میں معاونت کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے میں 12افراد کو زیرحراست لے لیا گیا ہے ، زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے،اطراف کےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں، جائے وقوع سےقریب 2 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

    اس سے قبل بی ڈی ایس نےجشن آزادی اسٹال پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نےاسٹال پرحملےمیں روسی ساختہ آرجی ڈی ون کا استعمال کیا، جائےدھماکاسےبم کالیور،سیفٹی پن،دستی بم کےٹکڑےملے۔

    بی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برآمد دستی بم کےشواہد کوسیل کرکے لیبارٹری بھیج دیاہے، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بھی ایسےہی بم سےدھماکا کیا گیاتھا۔

    خیال رہے گلشن حدید،حب چوکی،منزل پمپ ، گلستان جوہر،لیاقت آباد،گھوٹکی،لاڑکانہ میں کریکرحملے کئے گئے، گلشن حدید میں کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جماعت اسلامی ریلی میں دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق، 30سےزائدزخمی ہوئے تھے۔