Tag: بھارتی ایجنسی را

  • بھارتی ایجنسی را  کیلئے کام کرنے والے ملزم  کو  عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے ملزم ارسلان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 9 ستمبر تک تفتیشی افسر کو چارج شیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے کام کرنے والے ملزم ارسلان کو پیش کیا گیا،

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارسلان نے دیگر گرفتار ملزمان کی سہولت کاری کی اور انہیں رقم بھی پہنچائی، اس نے قتل سے قبل اور بعد میں رقوم کی ترسیل بھی کی، استدعا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم عمیر نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ عبد الرحمان عرف رضا اللہ کا قتل سندھ کے شہر ماتلی میں کیا گیا، جس کے لیے اسلحہ کی فراہمی بھی عمیر نے کی۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردی کا الزام ثابت، بھارتی جاسوس کو 20 سال قید کی سزا سنادی گئی

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزم عمیر نے فراہم کیا جبکہ 33 لاکھ روپے محمد سلمان اور فہد نصیر کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے۔

    عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 9 ستمبر تک تفتیشی افسر کو چارج شیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،  بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کار گرفتار

    دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کار گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن یلغار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایاگیا ہے اور بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے بتایا کہ گرفتار 2 ملزمان بی ایس ایف سے آئی ڈی ایز حاصل کرچکے تھے، بہاولپور میں مسجد ،ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔

    شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کلہ بھارتی ایجنسی "را” کے 6 سہولت کاروں کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز اورخفیہ دستاویز برآمد ہوئیں۔

    اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکاخیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیا گیا اور دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز، حفاظتی فیوز ،خفیہ نقشے برآمد کئے۔

    ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ را کے افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس کی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا "را” کا سہولت کار رنگے ہاتھوں پکڑا، دہشت گردوں کو بھارت سے ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ ،حساس مقامات پر حملے شامل تھے۔

    شہزادہ سلطان نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سی ٹی ڈی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر پاکستانی کی حفاظت میں مصروف ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کوڈورڈ اور غیر ضروری الفاظ استعمال کرکے ہدایت لیتے ہیں، تاہم گرفتارافراد سے تفتیش جاری ہے، پیشرفت پر سی ٹی ڈی آگاہ کرے گی۔

  • خالصتان رہنما اوتار سنگھ کا برطانیہ میں بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ہاتھوں قتل کا شبہ

    خالصتان رہنما اوتار سنگھ کا برطانیہ میں بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ہاتھوں قتل کا شبہ

    خالصتان آزادی کے اہم رہنما اوتار سنگھ کھنڈا کا برطانیہ میں بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر سکھ احتجاج کی قیادت کرنے والے خالصتانی سکھ رہنما اوتار سنگھ کا انتقال ہو گیا جبکہ سکھ رہنماؤں نے اوتار سنگھ کی موت زہر سے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اوتار سنگھ کھنڈا کی خالصتان تحریک کو منظم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات تھیں، بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ اوتار سنگھ بلڈ کینسر میں مبتلا تھے لیکن سکھ برادری اور قریبی رشتہ داروں نے کینسر کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

    ذرائع کا بتایا ہے کہ ابتدائی طبی شواہد کے مطابق اوتار سنگھ کھنڈا کو بھارتی خفیہ ایجنسی رانے برطانیہ میں زہر دیا، را کے ہاتھوں خالصتان آزادی کے رہنما کے قتل کے خلاف سکھ برادری احتجاج کی تیاری کررہی ہے۔

  • سندھ میں رینجرز پر ہونیوالے سیریل حملوں میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ہاتھ نکلا

    سندھ میں رینجرز پر ہونیوالے سیریل حملوں میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ہاتھ نکلا

    کراچی : سندھ میں رینجرز پر ہونیوالے سیریل حملوں میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کا ہاتھ نکلا، پولیس نے حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم ار پستول برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے دستی بم ار پستول برآمد کرلی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد اور عارف عزیز نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق سندھ ریوولیوشن آرمی ایس آراے سے ہے ، گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی ، بشیر احمد، انیس احمد ،خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔

    تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ سندھ ریوو لیوشن آرمی کو’’را‘‘دہشت گردی کیلئے فنڈنگ دیتی ہے، ایس آراے کا کمانڈراصغر علی عرف سجاد شاہ ہے۔

    ملزمان نے10 جون گلستان جوہرمیں رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ کیا ، اسی دن دوسرا حملہ رینجرزچوکی منزل ملیرمیں کیا گیا، جس میں 2 راہگیر زخمی ہوئے۔

    19جون کو لیاقت آباد احساس پروگرام کے باہر رینجرزموبائل پر دستی بم حملہ کیا، حملے میں ایک شہری جاں بحق اور رینجرز اہلکار سمیت 8 زخمی ہوئے تھے۔

    19جون کو گھوٹکی میں رینجرز موبائل پردستی بم حملہ ہوا، جس میں 2 اہلکاراور 1شہری شہید جبکہ 8جولائی کونورانی سچل میں بیکری پردستی بم حملے میں ریٹائرڈ رینجرز اہلکار شہید ہوا تھا۔

  • یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔

    ذرایع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے کا ماسٹر مائند ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا، ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    واقعے کے بعد عزیز آباد یادگار شہدا پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں، کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں، یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایا جائے کس کو بری لگ رہی تھی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا کہ یاد گار شہدا کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ہم شہدا کے وارث ہیں ان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  • دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے، پرویزمشرف

    دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے، پرویزمشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

     برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اور (ر) جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی نے پاکستان کی پیٹ میں چھرا گھونپا تھا، کرزئی نے بھارت میں افغان فوجی تربیت کے لیئے بھیج کر پاکستان کو دھوکا دیا۔

    سابق صدر نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہے، دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے۔

    مشرف کا کہنا تھا کہ اب صدر غنی آ چکے ہیں اور وہ افغانستان میں توازن قائم کرنے میں کوشاں ہیں۔ہمیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔

    مشرف نے کہا کہ موجودہ صدر کا سب سے احسن اقدام رواں مہینے چھ آرمی کیڈٹس کو پاکستان تربیت کیلئے بھیجنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا کی را اور پاکستان کی آئی ایس آئی آزادی کے بعد سے ایک دوسرے سے لڑ رہی ہیں، یہی ہوتا رہا ہے اور ہو رہا ہے۔

    سابق صدر نے بتایا کہ پاکستان اور انڈیا کی اپنی اپنی پراکسیز تھیں،جو اچھی بات نہیں،ان سے افغانستان، پاکستان اور انڈیا کسی کو کوئی فائدہ نہیں۔ انہیں روکنا ہو گا۔