Tag: بھارتی ایجنٹ

  • سکھ رہنما کا قتل : بھارتی ایجنٹ کی حوالگی پر امریکا کا مؤقف سامنے آگیا

    سکھ رہنما کا قتل : بھارتی ایجنٹ کی حوالگی پر امریکا کا مؤقف سامنے آگیا

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر حقیقی معنوں میں احتساب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دوران بریفنگ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ کیا سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی ایجنٹ کی امریکا حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے؟۔

    جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے پر محکمہ انصاف سے رجوع کریں، امریکا نے بھارتی حکومت سے بات کی ہے اور مودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا حقیقی معنوں میں احتساب ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے بھارت سے اس معاملے پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے؟ بھارتی ایجنٹ پر امریکا فرد جرم عائد کرچکا ہے لیکن گرفتاری پھر بھی عمل میں نہیں آئی؟ اور کیا امریکا نے بھارت سے اس ایجنٹ کی حوالگی کا کہا ہے؟

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جب حوالگی کا سوال آتا ہے تو میں آپ کو محکمہ انصاف سے رجوع کرنے کا کہتا ہوں کیونکہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے، ہم ہمیشہ حوالگی سے متعلق محکمہ انصاف سے بات کرنے کا کہتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے، دو ہفتے قبل امریکی حکومت کو بھارتی حکام نے تحقیقات پر براہ راست بریفنگ دی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی حکومت کو اپنی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا تھا، ہم نے اس ملاقات میں واضح کیا تھا کہ یہ بات چیت جاری رکھیں گے، ہم نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم حقیقی احتساب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد کینیڈین حکومت نے بھارتی ایجنٹس کو بے دخل کردیا تھا، رپورٹس ہیں کہ امریکا نے بھی بھارتی ہائی کمیشن میں کام کرنے والےایجنٹس کو بےدخل کردیا؟

    امریکی ترجمان میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ میں اس رپورٹ سے واقف نہیں ہوں، مجھے ابھی ایسے کسی واقعے کا علم نہیں ہے۔

  • بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، عاصم سلیم باجوہ

    بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن لیفٹیننٹ کرنل رینک کا افسر ہے، آج تک ایسا نہیں ہوا ہے کہ کوئی انٹیلی جنس افسر پکڑ اگیاہو۔

    یہ بات انہوں نےوزیراطلاعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کل بھوشن یادیو نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ”را“سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کے لیے گوادرپورٹ کو نشانہ بنا نا چاہتی تھی ۔اس حوالے سے کل بھوشن یادیو کو 30سے 40بھارتی ”را“کے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرانے کا ٹاسک ملا تھا ۔

    عاصم باجوہ نے کہا کہ یہ اسٹیٹ سپورٹیڈ ٹیرر ازم ہے کیو نکہ کسی ملک کے اتنے بڑے خفیہ افسر کو کسی دوسرے ملک سے پکڑنے کی مثال دنیا کی تاریخ میں بہت ہی کم ملتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو نےپہلے کشتیوں کاکاروبارشروع کیا، کلبھوشن اسکریپ کےکاروبارکی آڑ میں پاکستان آیا، بھارتی ایجنٹ کےپاس پاکستانی،ایرانی،امریکی کرنسی تھی، بھارتی ایجنٹ کی ذمہ داری رابطےاوراسلحہ دینا تھا۔

    مہران بیس حملےکی فنڈنگ بھی بھارتی ایجنٹ کےعلم میں ہے، عاصم باجوہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ سےپاکستانی قانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔

    ایرانی ایجنسیوں سےمعلومات کا تبادلہ ہوتا ہے، انہو ں نے بتا یا کہ کل بھوشن اپنے مشن کے لئے دائرہ اسلام میں داخل ہوا ،اس کے علاوہ کل بھوشن یادیو چا ہ بہار ایران میں جیولری کا ڈیلر تھا ۔

    کلبھوشن یادیو اعترافی وڈیو بیان


    Confessional Video of In-Service Indian RAW… by arynews

    عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ را کا افسر کلبھوشن یادیو، حسین مبارک پٹیل کے نام سے کام کر رہا تھا ۔1991میں بھارتی نیوی اور 2001میں انٹیلیجنس سروس جوائن کی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے،2022میں ریٹائرہوگا ۔

    2013میں را میں شامل کیا گیا،ایران کے شہرچاہ بہارمیں تعینات تھا را کے جوائنٹ سیکریٹری انیل کمار گپتا کے ماتحت تھا بھارتی مشیرقومی سلامتی سے بھی ہدایات ملتی تھیں کراچی اور بلوچستان میں کارروائیوں کا ہدف دیا گیا تھا۔

    ایران کے سراوان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا پاکستان آمد کا مقصد بی ایل اے کے لوگوں سے ملنا تھا بلوچ باغیوں سے رابطہ رکھا۔

    فنڈنگ بھی کی بلوچستان میں تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہدف میں شامل تھا گرفتاری کے وقت بلوچ باغیوں سے میٹنگ کے لئے آرہا تھا۔

    آپ کا بندر ہمارے ساتھ ہے

    پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ایجنسی کا کوڈ ورڈ بھی بتادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نے کہا ہے کہ اگر آپ بھارتی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا جاسوس آپ کے پاس ہے تو ان کو یہ کوڈ ورڈ بتائیں۔ جو ہے ’’یوور منکی ودھ اس‘‘
    YOUR MONKEY IS WITH US