Tag: بھارتی باشندے گرفتار

  • سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    اسلام آباد : میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کُھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی مغربی سمندری سرحد عبور کرنے والے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیاں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے آپریشن کرکے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیوں کو ضبط کر لیا،یہ باشندے کشتیوں سمیت پاک سرحد عبور کر گئے تھے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کشتیاں ملزمان سمیت کراچی سے لائی جائیں گی جہاں حساس ادارے ان ملزمان سے تحقیقات کریں گے اور اگر کسی قسم کی دراندازی ثابت ہوئی تو سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر سمندر کی نگرانی مزید سخت کردی ہے اور پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ہر دم چوکنا ہیں اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی ،کراچی سے چودہ بھارتی باشندے گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی ،کراچی سے چودہ بھارتی باشندے گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں سے ایف آئی اے نے چودہ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا،کراچی میں غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کےساتھ ہی اب غیرملکیوں کی بھی شامت آگئی ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، کریم آباد اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چودہ بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    ان میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بھارتی باشندوں نے رشوت دے کر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوائے تھے اور بھارتی کاغذات جلادیئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کراچی آپریشن کا حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رشوت لے کر شنا ختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔