Tag: بھارتی بحریہ

  • بھارتی جنگی جنون، فرانس سے 26 رافیل طیاروں کی خریداری کی راہ ہموار

    بھارتی جنگی جنون، فرانس سے 26 رافیل طیاروں کی خریداری کی راہ ہموار

    نئی دہلی: بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، بھارتی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

    طیاروں کی خریداری کے فیصلے سے واقف دو بھارتی حکام نے بدھ کے روز اس بات کا انکشاف کیا جبکہ توقع ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، دونوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس خریداری کی منظوری بھارتی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی امور نے دی، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کررہے تھے۔

    بھارتی حکام نے بتایا کہ فرانس کے وزیر دفاع دستخط سے قبل بھارت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس معاہدے کی مالیت تقریباً 630 ارب روپے (7 ارب ڈالرز) بنتے ہیں۔

    بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان سے رافیل طیاروں کی خریداری پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا، تاہم انھوں رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    یہ اقدام بھارتی فوج کو جدید بنانے کے اہداف کا حصہ ہے، بھارتی فوج اپنے سوویت نژاد سازوسامان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ بھارت نے مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بھی بڑھایا ہے۔

    ہندوستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران بحر ہند میں چین کی بحری موجودگی میں اضافہ ہوا ہے، اور اس نے خطے میں دوہرے مقاصد والے چینی جہازوں کو تعینات کیا ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں سائنسی تحقیق اور پرامن مقاصد کے لیے جہاز تعینات کیے ہیں۔

    بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت 36 رافیل لڑاکا طیارے موجود ہیں جبکہ بحریہ کے طیاروں کے بیڑے میں بنیادی طور پر روسی مگ 29 جیٹ طیارے شامل ہیں۔

  • بھارتی بحریہ  کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    گجرات : بھارتی بحریہ کا "ہرمس 900ڈرون” گر کر تباہ ہوگیا، اس ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

    بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگئے ، ڈرون نے اپنی آزمائشی پرواز گجرات کے پور بندر سے کی تھی تاہم فضا میں بلند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈرون گر کر تباہ ہوا۔

    تیار کردہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا اور اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا۔

    ذرائع نے اس ڈرون کی قیمت تقریبا145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے، مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔

    رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے "دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراونڈکر دئیے گئے تھے، ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی تھی ۔ جسے بحری بیڑے سے دستبردار کر دیا گیا۔

    جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی، 2019میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا جبکہ بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث صرف7 آپریشنل ہیں۔

    بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کے انبار لگا رہا ہے مگر ان ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے ، آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

  • بھارتی بحریہ کی نااہلی، آبدوز ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی

    بھارتی بحریہ کی نااہلی، آبدوز ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی

    بھارتی ماہی گیروں کی کشتی گوا کے ساحل کے قریب بھارتی بحریہ کی آبدوز سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی نیوی میں پیشہ وارانہ مہارت کا بے حد فقدان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتی میں 13 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ہوائی جہازوں کی مدد بھی لی گئی ہے جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے، 2 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی بحریہ کی نا اہلی کے باعث ایسا حادثہ پیش آیا ہو، 1990 سے 2024 تک ہر 5 سال میں بھارتی بحریہ کا ایک جہازحادثے کا شکار ہوا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بحر ہند میں سیکیورٹی کی ذمہ دار بھارتی بحریہ کے افسانے کا پردہ فاش ہوگیا۔

    ماہرین کے مطابق اپنے جہازوں، ملاحوں کی حفاظت میں نا اہلی خطے کی حفاظت کیلئے ان کی صلاحیت پر سنگین سوال اٹھاتی ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں بھی بھارتی نیوی کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں مرمت کے دوران آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

    بھارتی بحریہ کا اہلکار بحری جہاز سے اچانک غائب ہو گیا

    اچانک بھڑکنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے کافی جِدو جہد کے بعد قابو تو پالیا، تاہم آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اس وقت آگ لگی جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔

  • بھارتی بحریہ کے جنگی بیڑے میں آگ بھڑ ک اُٹھی

    بھارتی بحریہ کے جنگی بیڑے میں آگ بھڑ ک اُٹھی

    ممبئی: بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں مرمت کے دوران آگ بھڑک اُٹھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچانک بھڑکنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے کافی جِدو جہد کے بعد قابو تو پالیا، تاہم آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا۔

    رپورٹس کے مطابق جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اس وقت آگ لگی جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔

    جہاز کے عملے نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ایک خاتون فوجی کرنل نے اپنے سینئرز کی جانب سے ہراساں کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے گلے پر تیز دھار آلہ چلا دیا۔

    حال ہی میں بھارتی خاتون فوجی کرنل کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کرنل نے سینئر افسر کے ہراساں کرنے پر اپنی ہی جان لینے کی کوشش کی ہے۔

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون افسر کو 13 جولائی کے روز گردن پر زخم لگنے کی وجہ سے امبالہ کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اور بعد ازاں اسے نفسیاتی مرض کی تشخیص کے لیے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    مذکورہ خاتون کرنل افسر امبالہ میں تعینات تھیں، جن کی جانب سے دیگر سینئر افسران پر ان کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

    دوسری جانب خاتون کرنل کے شوہر جو کہ سابق آرمی افسر بھی ہیں، انہوں نے امبالہ پولیس اسٹیشن میں بھارتی فوجی افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو باقاعدہ ہراساں کیا گیا ہے۔

  • بھارتی بحریہ کا اہلکار بحری جہاز سے اچانک غائب ہو گیا

    بھارتی بحریہ کا اہلکار بحری جہاز سے اچانک غائب ہو گیا

    بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتا ہے، لاپتا بھارتی سیلر کے والدین نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہو گیا تھا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، بھارتی سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی (CBI) انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاپتا بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیوں کہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتا ہو گیا ہے، یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

    ساحل ورما کے والد نے اپنے بیٹے کے لاپتا ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا، ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ’ واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی۔

    نیوی سیلر کے والدین نے بیٹے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اس واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہاد پیشہ ورانہ دعووٴں کا پول کھول دیا ہے، بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • بھارتی بحریہ کے جہاز موت بانٹنے میں مصروف ہوگئے

    بھارتی بحریہ کے جہاز موت بانٹنے میں مصروف ہوگئے

    بھارتی بحریہ کے جہازموت بانٹنے میں مصروف ہوگئے، گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کاشکار ہوچکی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1جنگی جہاز، ہر 2 سال میں ایک افسر یا جوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثات غیر معیاری دیکھ بھال اور کپتانوں کی ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا، 18جنوری 2022 کوآئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوئے۔

    اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی۔

    کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    2014میں بھارتی سب میرین سندھو رَتنامیں آگ لگنے سے 2ا فسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ بھارتی نیول چیف کو سب میرین حادثے کے نتیجے میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

  • بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کردیئے

    بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کردیئے

    بھارتی بحریہ نے ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر بحیرہ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کر دیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بھارتی جہاز پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب کے مختلف علاقوں میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دن قبل بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں جہاز پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔

    پینٹاگون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ساحل پر جاپان کے ملکیتی کیمیکل بردار تجارتی جہاز کو ایران سے فائر کیے گئے ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ہے، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

    بھارتی اخبار نے بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 2 سال میں بھارتی بحریہ ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان کھو دیتی ہے، زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری، اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 7 مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

  • بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی، 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات

    بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی، 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ہے، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار نے بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 2 سال میں بھارتی بحریہ ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان کھو دیتی ہے، زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری، اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 7 مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا، 18 جنوری 2022 کو آئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوئے، اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2014 میں بھارتی سب میرین سندھورتنا میں آگ لگنے سے 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، سب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

    6 برسوں میں 4 بار آبدوزوں کا پاکستان سراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے، اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھارتی عوام سوال کر رہی ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟

  • بھارتی بحریہ کے حادثے کا شکار طیارے کے قریب سے انسانی باقیات برآمد

    بھارتی بحریہ کے حادثے کا شکار طیارے کے قریب سے انسانی باقیات برآمد

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اسے 10 روز قبل بحیرہ عرب کے اوپر حادثے کا شکار ہوئے مگ 29 کے لڑاکا طیارہ کے ملبے کے قریب انسانی باقیات ملے ہیں جنہیں ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کا مگ 29 کا ٹرینی طیارہ 26 نومبر کو بحیرہ عرب میں گوا کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں سوار ایک پائلٹ کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

    طیارے میں سوار دوسرا پائلٹ کمانڈر نشانت حادثے کے بعد لاپتہ تھا، بحریہ نے اسی روز اس کا پتہ لگانے کے لیے تلاش مہم کا آغاز کیا تھا۔

    بھارتی بحریہ کے مطابق 11 روز کی مستقل مہم کے بعد آخر کار آج بحیرہ عرب میں گوا سے 30 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ میں تقریباً 70 میٹر نیچے طیارے کے ملبے کے پاس ایک انسانی جسم کی باقیات پائی گئی ہیں جنہیں ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    ڈی این اے ٹیسٹ سے حادثے میں لاپتہ پائلٹ کی شناخت کی جا سکے گی۔

    بھارتی بحریہ نے پائلٹ کی تلاش کے لیے وسیع مہم کا آغاز کیا تھا، اس میں جنگی جہازوں، آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور جاسوسی طیاروں کی مدد لی گئی تھی۔

    اس دوران بحریہ کے غوطہ خوروں نے بھی تلاش کا کام جاری رکھا، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے تلاشی مہم کے دوران 270 گھنٹے سے زائد وقت تک اڑان بھری۔

  • بھارتی بحریہ کا پائلٹ طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ

    بھارتی بحریہ کا پائلٹ طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ ہوگیا، پائلٹ کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے ایک تربیتی مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں جا گرا تھا۔

    روسی مگ 29 کے مغربی ریاست گوا کے ساحل کے قریب پانی میں جمعرات کو گرا تھا، طیارے میں موجود 2 پائلٹس میں سے ایک کو بچا لیا گیا تھا۔

    بھارتی بحریہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان اور جہاز کے دیگر حصے ڈھونڈ لیے گئے ہیں۔

    گمشدہ پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے 9 جنگی جہاز، پانی کے اندر ڈائیونگ کرنے والی ٹیمیں اور 14 دیگر ہوائی جہازوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی تھیں جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔