Tag: بھارتی برآمدات

  • بھارتی برآمدات نے 750 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا

    بھارتی برآمدات نے 750 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا

    نئی دہلی: بھارتی برآمدات نے 750 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا، وزیر تجارت پیوش گوئل نے بتایا کہ بھارتی برآمدات 760 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر تجارت و صںعت پیوش گوئل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے اختتام تک ملک کی اشیا و خدمات کی برآمدات 760 بلین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    انھوں نے کہا ’’مالی سال 2021-22 میں ملک کی کل برآمدات 676 ارب ڈالر تھیں، جب کہ ایک برس قبل یہ تعداد 500 ارب ڈالر تھی، عالمی تجارت میں بھارت کی کارکردگی نے ناقدین کو غلط ثابت کر دیا ہے۔‘‘

    بھارتی وزارت تجارت کے مطابق اپریل سے فروری کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 7.5 فی صد بڑھ کر 405.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، زیر جائزہ مدت کے دوران خدمات کی برآمدات 30.4 فی صد بڑھ کر 296.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    چائے کی درآمد کم ہو گئی

    پیوش گوئل نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کساد بازاری، بلند افراط زر اور بلند شرح سود کا سامنا کر رہی ہے، بھارتی معیشت اچھی جا رہی ہے۔

  • بھارت: چینی اشیا کا بائیکاٹ لیکن حیران کن سچائی سامنے آ گئی

    بھارت: چینی اشیا کا بائیکاٹ لیکن حیران کن سچائی سامنے آ گئی

    نئی دہلی: بھارت میں چینی اشیا کے بائیکاٹ کے نعرے لگ رہے ہیں لیکن اس کے برعکس ایک حیران کن سچائی سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں چینی اشیا کے بائیکاٹ کے نعرے لگ رہے ہیں، سیاسی رہنما اور عوام میں اس سلسلے میں خاصی ناراضی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    لیکن ایک رپورٹ نے ایسی سچائی سامنے لا کر رکھ دی ہے جس سے ہر کوئی حیران ہے، بھارتی میڈیا نے ایک خبر شائع کر کے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صرف چین سے طبی درآمدات میں 75 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    ایک ایسے ماحول میں جب سرحدی تنازعے کو لے کر بھارت میں چین مخالف جذبات عروج پر ہیں، طبی درآمدات میں اضافے نے ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سال 21-2020 کے دوران چین کے طبی درآمدات نے امریکا اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کر لیا ہے، اس دوران چین سے میڈٹیک اور میڈیکل ڈیوائس کی درآمدات میں 75 فی صد اضافہ ہوا، ان میں آکسی میٹر، ڈائگناسٹک انسٹرومنٹ، ڈیجیٹل تھرمامیٹر اور کیمیکل ریجنٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

    حیرانی کی بات یوں بھی ہے کہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو چین سے طبی درآمدات میں زبردست اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دیگر ممالک سے درآمدات محض 7 فی صد بڑھی ہیں۔

    بھارت اس سے قبل امریکا اور جرمنی سے سب سے زیادہ طبی درآمدات کرتا تھا، لیکن کرونا بحران میں جن میڈیکل ڈیوائسز کی طلب بڑھی، چین ہی سے وہ طلب پوری ہو سکتی تھی۔