Tag: بھارتی بلاگر گرفتار

  • ’سعودی عرب میں بھارتی بلاگر گرفتار‘

    ’سعودی عرب میں بھارتی بلاگر گرفتار‘

    بھارتی بلاگر ضحاک تنویر کو سعودی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں سعودی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر کو ہندوستانی بلاگر ضحاک تنویر کو سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مملکت کے مفادات کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے الزام میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا۔

    بھارتی بلاگر جو کہ مودی اور آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے حامی خیالات کے لیے جانا جاتا ہے، گرفتاری کے بعد سے نظر بند ہے اور اب اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارتی بلاگر ضحاک تنویر کی گرفتاری کے ارد گرد کے حالات اور اس کے خلاف مخصوص الزامات پر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کی فورسز کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران مصری شہری کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران کا اسرائیل کو واضح پیغام

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں ملزم ایک لڑکی کو ہراساں کررہا تھا جب وہ اسے کار میں لے جارہا تھا۔