Tag: بھارتی بورڈ

  • پاک بھارت سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کا اپنی حکومت کو خط

    پاک بھارت سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کا اپنی حکومت کو خط

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی اجازت کے لئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا اور پاک بھارت سیریز کھیلنے کے لیے اپنی حکومت سے اجازت مانگ لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پانچ سے انیس نومبر کے درمیان جواب دیگی۔صوبہ بہار میں پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد دو طرفہ سیریز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    اٹھارہ نومبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے لیے اپنی حکومت سے رابطہ نہیں کرینگے، اب جواب بھارت نے دینا ہے۔

  • کرپشن الزامات، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی

    کرپشن الزامات، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے دوکھلاڑیوں کو کرپشن کے الزام میں کلین چٹ دے دی۔

     کرپشن کا ایک اور داغ بھارتی کھلاڑیوں کے دامن پر لگ گیا، اس بار بیچ چوراہے پر آئی پی ایل کے سابق کمشنر للیت مودی نے ہانڈی پھوڑ دی، للیت مودی کے الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دو نامور کھلاڑیوں سریش رائنا اور رویندر جڈیجا پر سٹے بازی کا الزام لگادیا،ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو بھی کرپشن کے اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔

     اس بارے میں اے ای میل کے زریعے انہوں نے آئی سی سی کو بھی مطلع کیا، اس معاملے پر بھارتی بورڈ نے ایسا ردعمل ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

     بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اور چیف سیکرٹری سندیپ پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران للیت مودی کے الزامات کو مستردکیا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں کی۔

     جبکہ ٹرائل کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں کے کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔

  • بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو آٹوگراف دینے سے منع کردیا

    بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو آٹوگراف دینے سے منع کردیا

    دہلی : آئی پی ایل میں پیسے کی ریل پیل نے بھارتی کھلاڑیوں کو پکاجواری بنا دیا ہے، پیسے کی چمک سے کھیل کی چمک دمک ماندپڑی توبھارتی انتظامیہ کوبھی ہوش آیا۔

    بھارت نےمیچ فکسنگ روکنےکےلیےنادرونایاب اقدامات کیے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران آٹو گراف دینے سے روک دیا جبکہ گراؤنڈ میں پھول لانے پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کرپشن اور میچ فکسنگ سے بچانے کیلئے شائقین سے میل ملاپ اور آٹو گراف دینے سے منع کردیا ہے، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ آٹو گراف کے بہانے کوئی بھی بکی کھلاڑیوں سے رابطہ کرسکتا ہے۔

    بھارتی بورڈ حکام کے ایس مدھاون نے بتایا کہ آئی پی ایل میں فکسنگ اسکینڈلز کی طرح ورلڈکپ میں بھی کوئی متنازعہ چیز سامنے آسکتی ہے۔ اس لیے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سے روک دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔