Tag: بھارتی بولرز

  • میانک یادیو جیسے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

    میانک یادیو جیسے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

    بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانٹو نے کہا ہے کہ میانک یادیو کی طرح کے پیس والے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں۔

    بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میانک یادیو کی اسپیڈ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں بنگلہ قائد نے کہا کہ ہمارے پاس نیٹ میں اس طرح کے بولر موجود ہیں۔

    نجم الحسین نے کہا کہ ہم اس اسپیڈ کی بولنگ کو نیٹ پر کھیلنے کے عادی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہم میانک یادیو کے بارے میں زیادہ پریشان تھے لیکن وہ ایک اچھا باؤلر ہے۔

    بنگلہ دیش کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تسکین احمد کے علاوہ کوئی بہت تیز فاسٹ باؤلر موجود نہیں ہے جو کہ 140 پلس کی رفتار سے باقاعدگی سے بولنگ کرتے ہیں، تاہم ٹیسٹ اسکواڈ میں ان کے پاس نوجوان ناہید رانا ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔

    میانک یادیون نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں مجموعی طور پر اچھ بولنگ کی تھی اور اپنے چار اوورز میں میانک نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • نیپال کے سامنے بے بسی، بھارتی بولرز پاکستان کو ہدف کے تعاقب سے روک پاتے؟

    نیپال کے سامنے بے بسی، بھارتی بولرز پاکستان کو ہدف کے تعاقب سے روک پاتے؟

    نیپال کے خلاف بھارتی بولرز کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، شائقین سوال کررہے ہیں کہ اس بولنگ کے ساتھ کیا بھارت پاکستان کے خلاف 266 رنز کا دفاع کرپاتا؟

    بھارتی بولرز نیپال کے سامنے وہ کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہے جسی کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ نوآموز سائیڈ کے خلاف انڈین بولرز جدوجہد کرتے نظر آئے اور نیپالی بیٹرز نے کئی خوبصورت شارٹس کھیل کر شائقین سے داد وصول کی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے انڈین بیٹرز نے پاکستان کو 266 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش کے سبب پاکستان کی بیٹنگ نہ آسکی۔

    اب شائقین سوال کررہے ہیں کہ جس طرح کی بولنگ بھارت نے نیپال کے خلاف کی ہے کیا وہ پاکستان کے ورلڈ کلاس بیٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق وغیرہ کو ہدف کا تعاقب کرنے سے روک پاتے۔

    بعض شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بولنگ میں دم خم نہیں تھا کہ وہ پاکستان کو ہدف کے تعاقب سے روک سکتے، بارش نے ان کی لاج رکھی لی، 2 ستمبر کو کینڈی میں ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1698698663759896775?s=20

    واضح رہے کہ نیپالی اوپنر آصف شیخ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نصف سینچری اسکور کی تھی جب کہ آخر میں سومپال کامی نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز اسکور کیے تھے وہ بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری اسکور نہ کرپائے۔

    نیپال جیسی ٹیم نے بھارت کے خلاف 48 اوور کھیل کر 230 رنز بناتے ہوئے اسکور بورڈ پر ایک قابل قدر مجوعہ ترتیب دیا تھا جس پر ان کی بیٹنگ کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔