Tag: بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی

  • ویرات کوہلی ’’ڈشوم‘‘ میں اغواء ہوگئے

    ویرات کوہلی ’’ڈشوم‘‘ میں اغواء ہوگئے

    ممبئی : انڈین اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نئی آنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’ڈشوم‘‘ میں اغواء ہوجائیں گے۔

    جی ہاں ! خبر پڑھ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم بات کررہے ہیں بھارت کے پسندیدہ کھلاڑی ویرات کوہلی کی زندگی پر بنی فلم کی جس میں ویرات کوہلی  کا کردار ادا کرنے والے فنکار کوہلی اغواء ہوجائیں گے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق ساجد  ندیہ والا اور روہت دھون نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ثاقب سلیم نے اس فلم میں ویرات کوہلی کا کردار بہت خوبصورتی اور باریک بینی سے ادا کیا ہے، جن کو فلم میں اغواء کرلیا جاتا ہے۔

    فلم سازوں کے قریبی  ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ثاقب سلیم اس فلم ’’ڈشوم‘‘ میں کرکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں، وہ فلم میں عمدہ کھیل پیش کر کے  اپنی ٹیم کو فتح حاصل کرواتے ہیں۔

     گزشتہ چند دن قبل اداکار کی معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شائع ہوئی، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

    V2

    ویرات کوہلی اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے خاص طور پر مشکل اوقات میں اچھی بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کو فتح حاصل کروائی ہے۔

    V1

    واضح رہے ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے مگر اب یہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہار کا ذمہ دار ٹھرانے پر دکھ ہوا، کوہلی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہار کا ذمہ دار ٹھرانے پر دکھ ہوا، کوہلی

    نئی دہلی :  بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے خاموشی توڑ دی، انکا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھرانے پر انہیں دکھ ہوا۔

    بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو تنقید بری لگ گئی، کوہلی نے آسٹریلیا سے شکست پر تنقید کا جواب دے دیا، انھوں نے کہا کہ عوام کا رویہ مایوس کن تھا۔ وہ ہر میچ میں پرفارم کرتے آئے، ایک میچ میں نہ چلنے تو ایسا ردعمل افسوس ناک ہے۔

    کوہلی نے کہا کہ ایسے رویوں سے کھلاڑی مایوس ہوجاتے ہیں، بے جا تنقید سے دکھ پہنچتا ہے اور بے حد تکلیف ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ویرات کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔