Tag: بھارتی تماشائی

  • بھارتی تماشائیوں نے بنگالی مداح کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی تماشائیوں نے بنگالی مداح کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی شہر پونے میں ہونے والے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست تو دیدی مگر بھارتی شائقین کرکٹ اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے اور بنگالی شائقین کرکٹ کے ساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کرکٹ ایک بنگالی مداح سے ڈمی ٹائیگر چھین کر اسے اچھال رہے ہیں اور اس کی روئی بھی نکال دی گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کا دعویٰ ہے کہ کچھ ہندوستانی شائقین نے شیر کی روئی نکالی جسے وہ بنگال ‘ٹائیگرز’ کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں لائے تھے۔

    بنگلہ دیشی حامی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہندوستان آکر انہیں اس طرح کے تجربے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گزارش ہے کہ آئندہ کبھی ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

    ایک بنگلہ دیشی پرستار شعیب علی نے جمعرات کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ایک شخص کو شیر کی دم پکڑ کر مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر کا کاٹن بھی باہر نکل آیا ہے۔

    اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ منظر کس اسٹیڈیم کا ہے، لیکن شعیب کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کی فیلڈ گیلری میں بناگئی تھی۔ ویڈیو میں بنگالی مداح روتے ہوئے لہجے میں اپنی داستان سنا رہا ہے۔

    نیز، اس ویڈیو میں ہندوستانی جرسی پہنے ہوئے کچھ لوگ بھی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے دعویٰ کیا کہ وہ کولکتہ کا رہائشی ہے۔ اس شخص نے کہا، ‘میں ہندوستان کا حامی ہوں۔ میرا گھر کولکتہ میں ہے۔ میرا پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہے۔ ہم ان لوگوں سے معافی مانگتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا ہوا ۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

    ہندوستانی حمایتی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک اور شخص نے بھی اسی لہجے میں بات کی۔ اس کے مطابق 90 فیصد شائقین اچھے ہیں۔ لیکن 10 فیصد شائقین کی وجہ سے باقیوں کو بھی برا سمجھا جاتا ہے۔

  • چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    اوول: پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پربھارتی تماشائی مایوس ہوکر اسٹیڈیم سے جانے لگے، سوشل میڈیا پربڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا ٹوئٹر بھی مکمل خاموش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائی افسردہ ہو گئے۔

    بھارت کو ہارتا ہوا دیکھ کر انڈین شائقین گراؤنڈ سے مایوس لوٹنے لگے، اس کے علاوہ فیس بک پر طعنے دینے والے بھارتیوں کے چہرے بھی اترگئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کھیل کے ستائیس اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 152رنز ہے۔