Tag: بھارتی جارحیت

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

    سری نگر: مقضوبہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، جنازے کے اجتماع پر فائرنگ کرکے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متوقع آمد پر مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی، سرینگر سمیت شہر شہر ہزاروں قابض فوجی تعینات کریے گئے۔

    وادی میں مزیدنفری بھی بھجوادی گئی، مودی پندرہ فروری کو مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کی انتہا، درجنوں نہتے کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کی انتہا، درجنوں نہتے کشمیری گرفتار

    ق

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاک ویلنسیا مہر جمشید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، عالمی برادری حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی مدد کرے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 4 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مشن

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مشن

    برلن: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ جرمنی میں آج کمیونٹی کارنیول میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر کو یورپ سمیت دنیا بھر میں اجاگر کیا جارہا ہے، جس کا مقصد بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنا ہے۔

    علی رضا سید کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے کارنیوال میں کشمیری تصاویروبینرز سے آراستہ ٹرک بھی شامل ہوگا، ہمارا مقصد کشمیریوں کی بات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، گزشتہ سال بھی کشمیر کونسل ای یو کا وفد کارنیول میں شریک ہوا تھا۔

    مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    دوسری جانب 27 ستمبر کو وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

  • بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نو کوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شکیل، انوربیگ، منیراحمد، ذیشان، رفیق اور ایک خاتون نسرین شامل ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ شہید ہونے والی خواتین میں سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں.

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نفرت اور تشدد میں اندھی ہوچکی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والی سات سال کی بچی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئی کہی انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کم سن لڑکی کی شہادت اور کم سن بھائی کے زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ جاں بحق وزخمی بچوں کےلواحقین سےدلی افسوس کااظہارکرتے ہیں پاکستان مشکل گھڑی میں مقبوضہ کشمیرکےعوام سےاظہاریکجہتی کرتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بند کرنا ہوگا کیوں کہ بھارتی فوج کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے تین حریت پسند کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سات سالہ کم سن لڑکی کنزا کو شہید اور اس کے کم سن بھائی زخمی ہو گیا تھا۔

  • ایل او سی: بھارتی فوج کی 24 گھنٹوں میں پانچویں‌ بار فائرنگ

    ایل او سی: بھارتی فوج کی 24 گھنٹوں میں پانچویں‌ بار فائرنگ

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ بھارت کی پانچویں بار خلاف ورزی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوجیوں نے پانچویں بار فائرنگ کی ہے۔


    فائرنگ کے سبب ابھی تک کسی کےزخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

    بھارتی فوجیوں کی جانب سے آئے روز بلا جواز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ ابھی سے نہیں، کئی ماہ سے جاری ہے، حکومت پاکستان اور پاک فوج کے مطابق بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا ایشو دبانا ہے جو کہ کشمیری حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے شدت اختیار کرچکی ہے۔

    قبل ازیں سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عہدے پر رہنے کے دوران بیان دیا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی تعداد ہمارے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد سے زیادہ ہے لیکن بھارت اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرکے بتاتا ہے۔

  • آزاد کشمیر، بھارتی جارحیت جاری، درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں

    آزاد کشمیر، بھارتی جارحیت جاری، درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں

    کوٹلی : آزاد کشمیرکےمختلف سیکٹرزمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے درجنوں افراد شہید اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 70 سے زائد خاندان در بدر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی بربریت عروج پر ہے گزشتہ چند روز سے جاری بھارتی جارحیت نے معصوم اور نہتے شہریوں کو بھی نہیں بخشا فائرنگ سے درجنوں افرادشہید اور ساٹھ سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے 70 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں عورتوں، بچوں اور معصوم لوگوں پرگولے برسانے والی بھارتی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 28 جولائی کو حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ حالات بدستور جاری ہے اور معصوم نہتے کشمیریوں پر پلٹ گن کے استعمال نے عالمی سطح پر بھارتی چہرہ بےنقاب ہو گیا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ کشمیر پر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاکستان نے بھارتی عزائم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر بڑے ادارے کے سامنے آواز اُٹھائی ہے۔

  • بھارت کشیدگی بڑھا کر مسئلہ کشیمر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سرتاج عزیز

    بھارت کشیدگی بڑھا کر مسئلہ کشیمر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشیدگی بڑھے اور دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے بہیمانہ تشدد سے توجہ ہٹ جائے۔

    قومی اسمبلی میں ایل او سی کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کرے گا بشرطیکہ کشمیر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہو۔

    مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ انمنٹ ہے کشمیریوں کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا ہے جب کہ آج ان ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات بھی کی جارہی ہے۔

    مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں اور اپنی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں،عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کو آگاہ کر رہا ہے،پوری امید ہے کہ ہماری کی گئی لابی کامیاب ہو گی اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔

  • بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا اظہار مذمت، انڈین ہائی کمشنر کی طلبی

    بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا اظہار مذمت، انڈین ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پربھارتی فوج کی فائرنگ افسوس ناک ہے۔

    بھارت کی تازہ ترین جارحیت کی وزیراعظم نوازشریف نے مذمت کردی اور کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبراوربربریت سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے بزدلانہ اقدامات کررہا ہے، کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید

    وزیراعظم نےکہا کہ وادی نیلم میں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پرفائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔ ادھر وادی نیلم میں عام شہریوں کی شہادت پردفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عام نہتے اور معصوم لوگوں کی پر فائرنگ ناقابل برداشت عمل ہے اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ 2003 میں کیے کی فائر بندی معاہدے پر اُس کی حقیقی روح کے تحت من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

    یہ پڑھیے : بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، آئی ایس پی آر کی تصدیق

    دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اگر لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور نہتے عوام بھارتی بربریت کا نشانہ بنتے رہے تو پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت: مشیر خارجہ سینیٹ کے اجلاس میں‌ طلب

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کہتے ہیں بھارتی جارحیت پرصرف بھارتی ہائی کمشنر کو بلاکر احتجاج نہیں کرتے بلکہ مختلف ممالک کے سفیروں اور او آئی سی کے ممبران کو بھی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جا تا ہے اس حوالے دفترِ خارجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

  • بھارتی جارحیت: مشیر خارجہ سینیٹ کے اجلاس میں‌ طلب

    بھارتی جارحیت: مشیر خارجہ سینیٹ کے اجلاس میں‌ طلب

    اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو طلب کرلیا ،سرتاج عزیز ایوان میں آکر اراکین کو بھارتی جارحیت پر آگاہی دیں گے۔


    اجلاس کے دوران رضاربانی نے کہا وزارت خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے ابھی تک او آئی سی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ گرفتار شدہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو جیسا افسر حراست میں آیا مگر وزیر اعظم نواز شریف کی زبان پر کلبھوشن کا نام تک نہیں آیا ۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف نے کلبھوشن کا نام لیا وہ بلائنڈ ایسوسی ایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ دیں گے، خدانخواستہ بھارت ہمارا کوئی کرنل بھارت پکڑ لیتا تو پنجرے میں بند کرکے 15 اگست کو تقریر کی جاتی۔

    پی پی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ابھی تک مستقل وزیر خارجہ کیوں تعینات نہیں کیا جاسکا، بھارتی جارحیت یہاں تک پہنچ گئ کہ اب بسوں پر فائرنگ ہورہی ہے۔

    سینیٹر کامل علی آغا نے بھی وزیر اعظم کی خاموشی پر تنقید کی ۔ان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کیوں خاموش ہیں ۔