Tag: بھارتی جارحیت

  • بھارتی جارحیت, سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی جارحیت, سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ می پھلکیاں سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    بھارت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاہدہ کے باوجود جارحیت سے باز نہیں آیا، آج صبح بھی اس نے سرحدی معاہدے کی دھجیاں اڑاتے سیالکوٹ کے پھلکیاں سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، بھارتی فوج کیجانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

    واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھنے کے بعدگزشتہ روز دونوں ملکوں کےڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہو اجس میں فریقین نے حالات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا تھا۔

  • سیالکوٹ:چارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،2رینجرزاہلکارسمیت 3افراد زخمی

    سیالکوٹ:چارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،2رینجرزاہلکارسمیت 3افراد زخمی

    سیالکوٹ : بھارتی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی جارحیت و ریشہ دوانیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو رینجرزاہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ سے متعدد بے زبان مو یشی بھی جان سےگئے ، مارٹر گولوں سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

    بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث ورکنگ باؤنڈری سے قریب اسکولوں کی چھٹیاں کر دی گئیں ہیں، بھارت میں انتہا پسند جماعت کو اقتدار ملنے کے بعد پاکستانی سرحد پر بھارتی کا فورسز کی اس طرح کی کارروائیوں میں روز بروز اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، جس سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1شہری جاں بحق،4زخمی

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1شہری جاں بحق،4زخمی

    سیالکوٹ : بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے آج صبح سیالکوٹ میں چاورہ اور معراج کے سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

    سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا، ٹھٹی گاؤں میں بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ معراج کے کے علاقے ہریال گاؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    بھارتی فوج نے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا بلکہ شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی برسائے، پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں فائرنگ کی گئی رینجرز نے بلااشتعال فائرنگ پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، 4 دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔