Tag: بھارتی جارحیت

  • پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: پاکستانی سفیر اسد مجید

    پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: پاکستانی سفیر اسد مجید

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاک بھارت کشیدہ تعلقات خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پالیسی ساز ادارے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا بھارت پلوامہ واقعہ کے ثبوت پیش کرے، پلوامہ واقعہ سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بھارت کو مذاکرات کا پیغام بھیجا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ میں کمی کے لیے امریکا اہم کردار ادا کررہا ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پرامن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سلامتی کونسل قرارداد ستر سال پہلے منظور کرچکی ہے، پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لارہا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کچھ سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی تاحال جاری ہے، حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا پاکستان پر حملے کی تیاریوں میں بھارت کے ساتھ اسرائیل کی سازش بھی شامل تھی۔

    27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،حکومتی ذرائع

    بھارت نے راجستھان کے جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے بعد پاکستان نے واضح پیغام دیا تھا حملہ کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

  • پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کی چوکیاں تباہ

    پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کی چوکیاں تباہ

    راولپنڈی : گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے آگ اگلتی دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ24گھنٹے کی صورتحال کیا رہی اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کئی گھٹے تک جاری رہی۔

    بھارتی فورسز نے نیزہ پیر، خنجر منور، بٹل، باغ سر، پانڈو سیکٹرز پر فائرنگ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، گزشتہ24گھنٹےمیں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    علاوہ ازیں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے نائیک خرم شہید کی نمازجنازہ ڈی جی خان میں ادا کردی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک خرم شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارت کا مکروہ چہرا اب مزید بے نقاب ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دنیا بھر کی ایک سوستاسی پارلیمان میں اپنے ہم منصب کو خط لکھ دیا، تمام اسپیکرز کو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد ارسال کردی۔

    خط میں چھبیس اور ستائیس فروری کو بھارت کی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں لکھا ہے کہ بحیثیت منتخب عوامی نمائندے آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔

    خطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی غصب اور بربریت کا نوٹس لیجئے، دنیا کو جنگ کی ہولناکی سے محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیجیئے۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لیے واضح پیغام ہے۔

    بھارتی پائلٹ کی رہائی پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، اسد قیصر

    خیال رہے کہ مودی سرکار نے انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے کر خطے میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے خود انڈیا میں انھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ جنگی طیارے بھیج کر دراندازی کی مذموم کوششیں بھی کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی جہاز بھی مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

  • بھارت کی او آئی سی میں ناکامی، کانگریس رہنماء مودی پر برس پڑے

    بھارت کی او آئی سی میں ناکامی، کانگریس رہنماء مودی پر برس پڑے

    نئی دہلی: کانگریس کے رہنما منیش تیواری بھارتی حکومت پر برس پڑے، او آئی سی میں ناکامی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے او آئی سی اجلاس میں جاکر سفارتی میدان میں ناکامی اور بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیے جانے پر کانگریس کے رہنماء منیش تیواری نے نریندر مودی پر لفظی گولہ باری کردی۔

    منیش تیواری کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ہوئی اسلامک کانفرنس سمٹ بھارت کے لیے اور اس کے ہر شہری کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔

    انہوں نے نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی حالیہ لہر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    رہنما کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا یہ ہی آپ کی سفارتی کامیابی ہے کہ آپ نے بھارت پر دہشت گرد ریاست کا لیبل لگوادیا۔ کیا یہ ہی آپ کا سب سے بڑا سفارتی کارنامہ ہے؟

    مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    دوسری جانب بھارتی وزیرِ اعظم کی پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے بر عکس کانگریس کے سینئر رہنما چدمبرم نے مودی سرکار کو پاکستان سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ہے۔

    سابق وزیرِ خزانہ پی چِدمبرم نے نریندر سنگھ مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی بہ جائے مذاکرات کریں۔

  • ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں، پاک افواج سے اظہار یکجہتی

    ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں، پاک افواج سے اظہار یکجہتی

    کراچی / حیدرآباد / سکھر/ پشاور : جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مسلح افواج سے یکجہتی کے لئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد ملکی دفاع کے لئے ہر پاکستانی شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، جس کا اظہار گزشتہ کئی روز سے گاہے بگاہے ملک کے مختلف شہروں میں نظر آرہا ہے۔

    اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد سے پشاور اور لکی مروت تک پوری قوم ہم آواز ہے، اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

    ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھر کے عوام ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے سہراب گوٹھ سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ فاروق ستار کی قیادت میں بھی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔

    اس کے علاوہ حیدرآباد ، سکھر ،میرپورخاص، نوشہرفیروز میں بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کیخلاف اور افوج پاکستان سے یکجہتی کے لئے لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے ریلی نکالی۔

    لبرٹی چوک سے مینار پاکستان تک ریلی میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ملک اور فوج سے محبت کااظہار کیا، پھولوں کے شہر پشاور میں عوام سبز ہلالی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے۔

    شرکاء نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، لکی مروت میں تحریک انصاف نے ریلی نکال کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنےکا پیغام دیا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت کشیدگی کی کمی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت میں تقسیم اور پاکستان میں اتحاد ہے، مودی کے رویے کی وجہ سے بھارت میں بہت تقسیم ہو گئی ہے، بھارت میں اپوزیشن جماعتیں مودی کے خلاف کھڑی ہو گئی ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اپنی سیاسی غلطی کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی۔

    پلوامہ حملے کے حوالے سے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کو ثبوت کے لیے کہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ محض کسی کی خواہش پر کارروائی ہو۔

    یہ بھی دیکھیں:  اپنے ہی لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑارہے ہیں، نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ

    انھوں نے کہا کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، پاکستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ اب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے شدت سے محسوس کی ہے، رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد اب بھارت کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے: مشعال ملک

    بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد اب بھارت کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے: مشعال ملک

    سری نگر: چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد اب بھارت کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب بھارت کو بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنا چاہیئے تاکہ وہ بھی اپنے اہلخانہ سے مل سکیں۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے تین روز قبل حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر گذشتہ رات پونے نو بجے عمل میں آئی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا۔

    بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے دو روز قبل امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھی نندن کو اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

    بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

    نیویارک: جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کریں، پاکستان اور بھارت تعمیری بات چیت جاری رکھیں۔

    انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک چاہئیں تو کشیدگی کے خاتمے میں کردار کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے تین روز قبل حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر گذشتہ رات پونے نو بجے عمل میں آئی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے دو روز قبل امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھی نندن کو اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

  • بھارت کو جواب دے کر ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، فواد چوہدری

    بھارت کو جواب دے کر ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، بھارت کے اوپر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور مزید بڑھے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت سے اس کی اپنی صلاحیت متاثر ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے اوپر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور مزید بڑھے گا، بھارت اس معاملے پرمنقسم ہے جبکہ پاکستان میں اتحاد ہے کیونکہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، بھارت کسی نہ کسی بہانے سے معاملات ٹالنے کی کوشش کررہا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، جنرل قمر باجوہ

    واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف ممالک کے فوجی سربراہان سے ٹیلی فونک گفتگو میں واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کے یورپی حکام کو خطوط

    پاک بھارت کشیدگی، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کے یورپی حکام کو خطوط

    برسلز: پاک بھارت کشیدگی سے متعلق چیئرمین کشیر کونسل ای یو علی رضا سید نے یورپی حکام کو خطوط لکھ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں حالیہ پاک بھارت تنازعے کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

    خطوط یورپی کونسل، کمیشن، پارلیمنٹ اور یورپی سفیروں کو لکھے گئے، خطوط میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات نہ کئے تو صورت حال بےقابو ہوسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے یورپی حکام اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کیں، اس موقع پر علی رضا سید کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاک بھارت ممکنہ جنگ رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے 70سال سے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کرے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان کا جذبہ خیرسگالی، اقوام متحدہ کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کیے ہوئے ہیں، یہ نہیں کہتا پلواما واقعہ بھارت نے کرایا، یہ بتائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ؟ بدقسمتی سے بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی جنون بڑھایا۔