Tag: بھارتی جمہوریت بے نقاب

  • بھارتی جمہوریت کو بے نقاب کرنے پر مسلمان صحافی کو نشانے پر رکھ لیا گیا

    بھارتی جمہوریت کو بے نقاب کرنے پر مسلمان صحافی کو نشانے پر رکھ لیا گیا

    بھارتی جمہوریت کو بے نقاب کرنے پر مسلمان خاتون صحافی کو نشانے پر رکھ لیا گیا اور آن لائن ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی انھیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید اور ہراسیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    پچھلے دنوں امریکا کا دورہ کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پریس کانفرنس میں اس وقت سبکی کا سامان کرنا پڑا تھا جب ان سے بھارت میں جمہوریت اور اقلیت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔ صابرینہ صدیقی نامی مسلمان خاتوں صحافی جو کہ وال اسٹریٹ جنرل سے وابستہ ہیں، انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی سے ‘انڈیا میں جمہوریت’ کو لے کر سوال پوچھا تھا۔

    صحافی نے مودی سے پوچھا تھا کہ ‘کئی انسانی حقوق کے گروپ بھارت میں امتیازی سلوک کے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ وہاں اختلاف رکھنے والوں کو خاموش کروایا جا رہا ہے، آپ کی حکومت حالات کی بہتری، مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کیا کر رہی ہے۔’

    نریندر مودی اس سوال پر حیران رہ گئے اور عجیب سا جواب دیتے ہوے کہا کہ ‘مجھے حیرت ہے کہ یہ آپ کس بنیاد پر کہہ رہی ہیں، جمہوریت تو ہماری روح ہے اور ہم اسی میں سانس لیتے ہیں۔’

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق صابرینہ بتاتی ہیں کہ جب سے انھوں نے نریندر مودی سے سوال پوچھا ہے انڈیا بھر سے لوگ انھیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید اور ہراسیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ وہ ایک مسلمان ہیں اس لیے بھی انھیں ہدف بنایا جا رہا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرینے جین پائری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس آزاد صحافت کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو صحافیوں ڈرانے کے لیے ہو کیوں کہ وہ صرف اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔