Tag: بھارتی جنتا پارٹی

  • بھارت میں قبرستان کی ضرورت نہیں‘ساکشی مہاراج

    بھارت میں قبرستان کی ضرورت نہیں‘ساکشی مہاراج

    ممبئی: بھارتی جنتا پارٹی کےرکن پارلیمان ساکشی مہاراج کا کہناہےکہ بھارت میں قبرستان کی کوئی جگہ نہیں ہےتمام مُروں کو نذر آتش کیاجانا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق اترپردیش کےشہر اناؤ سے منتخب ہونےوالے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کا کہناہے کہ’وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ایک قبرستان کے ساتھ شمشان گھاٹ تعمیرکیاجائےگا۔

    ساکشی مہاراج نے حکومت سے مطالبہ تھا کہ ایک نیا قانون بنانا چاہیے جس کے تحت ملک میں قبرستانوں کے لیے کوئی جگہ مختص نہ ہوجبکہ تمام مردوں کو نذرآتش کرنے کے لیے ایک مشترکہ شمشان گھاٹ ہونا چاہیے۔

    بھارتی جنتا پارٹی کےرہنما کےمطابق قبرستان بالکل تعمیر نہیں ہونے چاہییں۔اگر ایسا ہوتا ہےتوملک کی تمام زمین اسی مقصد کےاستعمال ہوگی اور کاشتکاری کے لیے کوئی جگہ نہیں بچےگی کھیت نہیں رہیں گے۔

    یاد رہےکہ گذشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے شہر فتح پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کےساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیےاور اگر قبرستان بنتے ہیں تو شمشان گھاٹ بھی بننے چاہیں۔

    واضح رہےکہ کانگریس لیڈر کاکہناساکشی مہاراج تسلسل میں نفرت انگیز بیانات جاری کرتے ہیں اور انہوں نے 2017 کے الیکشن کی فضا کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ ، بی جے پی  نے اسمبلی رکن کی رکنیت معطل کردی

    خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ ، بی جے پی نے اسمبلی رکن کی رکنیت معطل کردی

    پٹنہ : بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے کونسل ممبر تُناجی پانڈے کو ریل گاڑی میں خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ پر اسمبلی رکنیت سے ہٹا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانڈے نے پروروانچل ایکسپریس میں سفر کرنے سرائے ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہوئے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے خواتین کے شکایتی مرکز سے رابطہ کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کروائی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر بہار قانون ساز کونسل کے ممبر تناجی پانڈے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جلد اُن کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ممبر اسمبلی کونسل کے رکن درگاہ پور سے حاجی پور کے لیے سفر کررہے تھے جبکہ متاثرہ خاتون بھی اُسی ریل گاڑی میں گورک پور جارہی تھیں۔

    ممبر اسمبلی  نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں صرف اپنے موبائل کا چارجر باہر لے جارہا تھا کہ اسٹیشن پر سونے والے شخص سے ٹکراؤ ہوگیا تاہم مجھے علم نہیں تھا کہ سونے والا مرد ہے یا خاتون ہے۔

    رکن اسمبلی کی شکایت موصول ہونے پر بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پانڈے کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔