Tag: بھارتی جھوٹ

  • بی بی سی نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، مودی، بھارتی فوج پر تنقید جاری

    بی بی سی نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، مودی، بھارتی فوج پر تنقید جاری

    بی بی سی نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، نریندر مودی، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی بی سی کی رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر سیکیورٹی موجود کیوں نہیں تھی، پہلگام حملے کے بعد پولیس کم ازکم ایک گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔

    بی بی سی نے مودی سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، صحافی انورادھا بھیسن نے بتایا کہ فورسز کو پہنچنے میں دیر ہوئی مگر چند گھنٹے میں ان کے پاس حملہ آوروں کی تصاویر تھیں۔

    صحافی انورادھا بھیسن نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بھی کشمیر میں ایسے واقعات ہورہے ہیں۔

    پہلگام حملے میں ہلاک سیلیش کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کےلیے آنے والے وزیر پر برس پڑی، وزیر کو کہا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن ٹیکس دینے والوں کا کیا ہے۔

    حملے کے وقت وہاں موجود شیتل نے کہا کہ 26 افراد پہلگام میں مارے گئے، وہاں نہ کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل ٹیم تھی، پہلگام واقعے میں بال بال بچ جانے والے پارس جین نے دعویٰ کیا کہ پہلگام میں نہ کوئی پولیس اہلکار تھا اور نہ ہی فوجی موجود تھا۔

    بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق سی آر پی ایف کا کیمپ حملے سے 7 کلومیٹر دور جبکہ راشٹریہ رائفلز محض 5 کلومیٹر دور تھی۔

  • پاکستان کے عوام اور مسلح افواج جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: وزارت خارجہ

    پاکستان کے عوام اور مسلح افواج جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: وزارت خارجہ

    اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں ہیں، تاہم پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ملکی سفارت کاروں اور ذرایع ابلاغ کو ایل او سی کا دورہ کرایا جہاں بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، اور بھارتی آرمی چیف کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن سے کہا کہ لانچنگ پیڈ کا محل وقوع بتایا جائے لیکن اب تک بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو بھی دورے کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں گئے، بھارت کا تفصیلات نہ دینا اس کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کا ایل اوسی جورا سیکٹر کا دورہ

    انھوں نے کہا کہ جھوٹ بھارت کی ریاستی پالیسی اور غاصبانہ عزائم کا حصہ ہے، بھارت کا رویہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سخت خطرے کا باعث ہے، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹائی جائے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے علاقے میں 5 پاکستانی شہری شہید، اور 6 زخمی ہوئے تھے، سفارت کاروں کو جورا لے جایا گیا تاکہ وہ خود صورت حال کا جائزہ لے سکیں، انھوں نے خود شہریوں کے جانی و مالی نقصانات کو دیکھا، اور مظفر آباد میں زخمیوں سے بھی ملاقات کی۔

  • بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

    بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بری طرح بےنقاب کردیا، بھارتی مگ21کے چاروں میزائل سیکرز ہیڈز درست حالت میں دکھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ کو ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے بری طرح بےنقاب کردیا، گرائے گئےمگ21طیارے کا ملبہ ہی بھارتی جھوٹ کا ثبوت ہے۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے کے چاروں میزائل سیکر ہیڈز دنیا کے سامنے پیش کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی مگ21کے چاروں میزائل سیکرز ہیڈز درست حالت میں دکھا دئیے۔

    مذکورہ میزائل کی تصویر جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان شروع سے ہی ثبوت کے ساتھ بات کررہا ہے، بھارتی مگ 21کےچاروں میزائل سیکر ہیڈز ٹھیک حالت میں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی جھوٹ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان اور مسلح افواج تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی تو  وہاں تمام  طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔