Tag: بھارتی جیل

  • 1999 کے سمندری طوفان کے بعد لاپتہ 7 ماہی گیروں کا بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

    1999 کے سمندری طوفان کے بعد لاپتہ 7 ماہی گیروں کا بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

    کراچی : 1999 سے لاپتہ 7 ماہی گیروں کا بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا، رہا ماہی گیرمشتاق نے دیگر7 کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی۔

    تفصیلات کے مطابق 1999کےسمندری طوفان کے بعد ریڑھی گوٹھ کے7 لاپتہ ماہی گیروں کی 25 سال سے بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

    امیر حمزہ ،دبلو،حسین ،ہارون ،سدھیر ،صدیق،رحمان بھارتی جیل میں قید ہیں ، اہلخانہ نے بتایا کہ بھارتی جیل سے رہا ماہی گیر مشتاق  نے دیگر 7 کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    قیدیوں کے بھائی نواز نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ اپنے پیاروں کو 25سال سے تلاش کررہے ہیں۔

    ماہی گیر رہنمایونس خاصخیلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہی گیروں کی رہائی کےانتظامات کرے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔

  • پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کا جواب، ماہی گیر کی لاش واپس کرنے میں بھارت کے حیلے بہانے

    پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کا جواب، ماہی گیر کی لاش واپس کرنے میں بھارت کے حیلے بہانے

    اسلام آباد: پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کے جواب میں بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا، پاکستانی ماہی گیر کی لاش واپس کرنے میں حیلے بہانے کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل کی لاش واپس کرنے میں مختلف حیلے بہانے کیے جانے لگے ہیں۔

    فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام گزشتہ 36 گھنٹے سے واہگہ بارڈر پر موجود ہیں، لیکن بھارت نے تا حال ماہی گیر کی نعش واپس نہیں کی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق واہگہ بارڈر پر ایف سی ایس، ایف آئی اے، ہوم ڈیپارٹمنٹ، جیل پولیس اور ریسکیو و دیگر حکام موجود ہیں۔

    ادھر بھارت کے تا خیری حربوں کے باعث جاں بحق ماہی گیر کے اہلِ خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  بھارتی جیل میں ایک اور ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا

    ماہی گیر محمد سہیل کی والدہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بیٹا زندہ واپس نہیں دیا، اب اس کی لاش ہی واپس کر دے۔

    واضح رہے کہ محمد سہیل کو مچھلی کے شکار پر جانے کے بعد 2 اکتوبر 2016 کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، جس پر بھارتی قید کے دوران بد ترین تشدد کیا گیا جس کے سبب وہ جاں بحق ہوا۔

    فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی جیلوں میں اب بھی 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، بھارت کی جانب سے ایک ماہ میں پاکستان کو چوتھی لاش دی گئی ہے، دوسری پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت متعدد بھارتی ماہی گیر رہا کیے گئے۔

  • بھارتی جیل میں تشدد کے شکار ماہی گیر کی میت کراچی پہنچا دی گئی

    بھارتی جیل میں تشدد کے شکار ماہی گیر کی میت کراچی پہنچا دی گئی

    کراچی: بھارتی جیل میں بد ترین تشدد کے شکار ماہی گیر کی میت کراچی پہنچا دی گئی، بد قسمت ماہی گیر کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں بد ترین تشدد کے باعث انتقال کرنے والے کراچی کے ماہی گیر نور الاسلام کی میت کورنگی ابراہیم حیدری میں واقع ان کے گھر پہنچا دی گئی۔

    ماہی گیر نورالاسلام کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل علاقہ نے غم و غصے میں پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔

    یاد رہے کہ ماہی گیر کو 2 سال قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، لواحقین کا کہنا ہے کہ نور الاسلام کو مبینہ طور پر گجرات کی جیل میں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

    28 مارچ کی خبر تھی کہ پاکستان کی خیر سگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اور پاکستانی قیدی کو بد ترین تشدد کر کے شہید کر دیا گیا، ماہی گیر نورالاسلام 2017 سے بھارتی جیل میں قید تھے۔

    پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہو گیا، کلبھوشن سے لے کر ابھی نندن تک پاکستان کے خیر سگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اور پاکستانی قیدی کی شہادت کی شکل میں دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    یاد رہے نورالاسلام سے پہلے فروری میں جے پورکی جیل میں اٹھارہ سال سے قید پاکستانی قیدی شاکراللہ کو پتھر مار کر شہید کیا گیا تھا جب کہ ایک اور پاکستانی قیدی محمد اعظم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کیا۔

    بھارتی حکام نے محمد اعظم کا شدید بیماری کے باوجود علاج نے نہ کرایا اوروہ جان کی بازی ہار گئے۔

  • بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

    بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

    نئی دہلی : پاکستان کی خیرسگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اورپاکستانی قیدی کوبدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا، ماہی گیر نورالامین دوہزاسترہ سے بھارتی جیل میں قید تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت، بھارت مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہوگیا، کلبھوشن سے لے کرابھی نندن تک پاکستان کےخیرسگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اورپاکستانی قیدی کی شہادت کی شکل میں دیا۔

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیرنورالامین کوجیل عملے نے بدترین تشدد کانشانہ بناکرشہید کردیا۔

    نورالامین کو غلطی سے دوہزار سترہ میں بھارت کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے نورالامین سے پہلے فروری میں جے پورکی جیل میں اٹھارہ سال سے قیدپاکستانی قیدی شاکراللہ کوپتھرمارکرشہید کیا گیا تھا جبکہ ایک اورپاکستانی قیدی محمداعظم کوسزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کیا۔

    بھارتی حکام نے محمداعظم کا شدید بیماری کے باوجود علاج نے نہ کرایا اوروہ جان کی بازی ہارگئے۔

    خیال رہے بھارت کی جیلوں میں ساڑھےتین سوزائدپاکستانی قیدیوں کی زندگی مسلسل خطرے میں ہے اور عالمی قوانین اورسفارتی واخلاقی اقدارکا شور مچانے والی مودی سرکارپاکستانی قیدیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

    واضح رہے   پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بعد ازاں 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت  بھارتی پائلٹ کو ریا کردیا تھا۔

  • بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کی مسلسل کوششوں کے باوجود بھارتی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، ایک اور پاکستانی شہری بھارتی قید میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    سفارتی ذرایع کے مطابق بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے، 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال میں انتقال کر گیا۔

    [bs-quote quote=”سزا 2016 میں مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کو بھارت نے رہا نہیں کیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم کو 25 فروری کو امرتسر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    محمد اعظم غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں قید تھا، ذرایع نے بتایا کہ انھیں بھارت کی فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

    2016 میں سزا مکمل ہونے پر محمد اعظم کو امرتسر جیل منتقل کیا گیا تھا، سزا مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راجھستان کے شہر جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے ساتھی انتہا پسند قیدیوں نے مشتعل ہو کر قتل کر دیا تھا۔

    دوسری طرف 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔

  • انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید اپنے 518 شہریوں کی فہرست بھارت وزرات خارجہ کو فراہم کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں برسوں سے قید 518 پاکستانی شہریوں کی فہرست بھارت کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے فراہم کردی ہے جس کے مطابق 518 قیدیوں میں سے 463 ماہی گیر ہیں، فہرست کی فراہمی کا عمل 2008ء کے کونسلر ایکسس معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی اپنی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست ہمیں‌ جلد فراہم کرے گی جس کا تقابل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دونوں‌ ممالک میں ایک دوسرے کے سیکڑوں شہری قید ہیں‌ جن میں بڑی تعداد ماہی گیروں‌ کی ہے جو سمندری حدود کی نشاندہی نہ ہونے کے سبب دوسرے ملک کی حدود میں‌ داخل ہوجاتے ہیں‌ جہاں‌ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکار انہیں‌ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستانی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے میں بھارت سے کہیں زیادہ آگے ہیں تاہم بھارتی حکام حراست میں لیے گئے پاکستانی ماہی گیروں کو چھوڑنے  میں پس وپیش سے کام لیتے ہیں اور اکثر ماہی گیروں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے کر مستقل طور پر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔