Tag: بھارتی حریف

  • پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ، باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

    پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ، باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

    پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا پاکستان کی نوجوان خاتون باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف تاریخی فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کی نوجوان باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے، بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جیو جِتسو چیمپئن شپ میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی۔

    9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں ہوئی جہاں پاکستان کو تاریخی فتح ملی، چیمپئن شپ میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

    بانو بٹ کی یہ کامیابی نہ صرف کھیل بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

    بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ تاریخی فتح نوجوان نسل کے عزم، محنت اور بلند حوصلے کی روشن مثال ہے، کھیل، تعلیم، ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کررہے ہیں۔

  • بھارتی حریف کو پچھاڑ کر پاکستانی تن ساز نے مسٹر ورلڈ امیچر کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی حریف کو پچھاڑ کر پاکستانی تن ساز نے مسٹر ورلڈ امیچر کا ٹائٹل جیت لیا

    ورلڈ امیچر پرو چیمپئن شپ پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلے میں پاکستان کے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو پچھاڑ کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والی ورلڈ امیچر پرو چیمپئن شپ کے پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلے میں پاکستانی تن ساز نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کر دیا۔

    جواد احمد نے سندیپ سنگھ کو پچھاڑ کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    جواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنا باعث فخر ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں سے پہلی پوزیشن چھیننا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

    دریں اثنا پاکستان نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 9 گولڈ میڈلز، ایک سلور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

    انجم وارثی نے ماسٹر اور اوپن پاور لفٹنگ ایونٹ میں 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل پاکستان کے نام کیا۔ انجم وارثی نے ماسٹر ایونٹ کی بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈ کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتا۔

    پاور لفٹنگ کی اوپن کیٹیگری میں انجم وارثی نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔

    دوسری جانب، سمیر احمد نے جونیئر مینز فزیک میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سمیر احمد نے مینز فزیک میں گولڈ اور جونیئر باڈی بلڈنگ میں برانز میڈل پاکستان نے نام کیا۔ ماسٹر 40 پلس کیٹیگری میں فرقان رضا نے گولڈ میڈل جیتا۔