سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جب کہ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُر عزم ہیں۔