Tag: بھارتی حکام

  • مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ، بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی

    مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ، بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے کے لوگو والا ایک غبارہ دکھائی دینے پر بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

    کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ نیو بستی علاقے میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی جب فضاء میں پی آئی اے کے نشان والا غبارہ نمودار ہوا اور غبارہ دیکھتے ہی بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور ہائی سیکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا۔

    مقامی شہریوں نے اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کے کھلونے نے پوری فوج کو الرٹ کر دیا”، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکام کس حد تک غیر محفوظ اور خوف زدہ ہیں کہ ایک بے ضرر کھلونے کو بھی دشمنی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

    کشمیریوں نے مزید کہا کہ جدید اسلحے سے لیس فوج اگر ایک غبارے سے خوفزدہ ہو جائے تو یہ اس کی کمزوری کی علامت ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی سامبا کے علاقے سے پی آئی اے کے لوگو والا ایک غبارہ "پکڑا” گیا تھا، جس پر بھارتی فورسز نے اسی طرح کی غیر معمولی حرکتیں کی تھیں۔

  • بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ملٹری ترجمان کے ہمراہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر عوام خوشیاں منارہے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے، بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بےبنیاد الزامات عائد کرتا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی، بھارت کو مؤثر جواب کے بعد پاکستان کو مزید عزت ملی ہے، بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

  • چینی نیوز ایجنسی  سے تعلق رکھنے والے صحافی کو بھارت چھوڑنا پڑگیا

    چینی نیوز ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافی کو بھارت چھوڑنا پڑگیا

    نئی دہلی : چینی نیوز ایجنسی ژین وا سے تعلق رکھنے والے صحافی کوبھارت چھوڑنا پڑ گیا ، بھارتی حکام کی جانب سے چینی صحافی کو ویزہ میں توسیع نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار مخالف رائے رکھنے پر ہندوستان سے ملک بدری کی سزا دی جارہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی رائے کی کوئی جگہ نہیں ، ہمسایہ ملک چین کے صحافیوں کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں۔

    چینی نیوز ایجنسی ژین وا سے تعلق رکھنے والے صحافی کوبھارت چھوڑنا پڑ گیا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے چینی صحافی کوویزہ میں توسیع نہیں دی گئی۔

    پچھلے ہفتے بھارت میں موجود چینی صحافی اپنے ملک واپس روانہ ہوا، 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں کوئی بھی چینی صحافی موجود نہیں۔

    بھارتی حکام کی جانب سے 2020 سےچینی صحافیوں کےویزہ کی مدت میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی گئیں ، بھارتی حکام بھارت میں اقلیتوں کیخلاف بدترین دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔

    بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہیں جس سے دنیا بھر میں شدید خدشات ہیں اور دنیا میں کہیں بھی صحافتی برادری کی آواز کو دبانے کی یہ بدترین کوشش ہے تاہم عالمی اداروں کو بھارتی حکومت کے فاشسٹ رویے کی بھرپور مذمت کی ضرورت ہے۔

  • مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

    مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

    راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔

    یاد رہے بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

    رجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

  • بھارتی حکام غلط فہمی میں نہ رہیں، پاک افواج دنیا میں سب سے بہترین ہیں، پرویز مشرف

    بھارتی حکام غلط فہمی میں نہ رہیں، پاک افواج دنیا میں سب سے بہترین ہیں، پرویز مشرف

    دبئی : سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی حکام تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہیں، پاک فوج تجربہ کار اور دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل پبن راوت کی جانب سے پاکستان کو دی گئی گیڈر بھپکیوں پر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی حکام کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کارگل2002کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہئے، کارگل میں ہماری جوابی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا تھا، پاک فوج تجربہ کار اور دنیا میں سب سے بہترین فوج ہے اور آج بھی کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کے بارے میں بھارت کی غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں، اگر مسلمان اللہ اکبر کہہ دے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتا، بھارتی وزراء اور آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، پاکستان کو ایک کمزور ملک کی طرح لیا جارہا ہے جو ان کی بُھول ہے۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ اب زمانہ بدل گیا ہے، ہماری فوج پہلے والی نہیں رہی، افواج پاکستان’’بیسٹ ان دی ورلڈ‘‘ہیں، اس کے پاس وسیع تجربہ اور دلیری ہے، ماضی میں بھی پاکستان مخالف بڑھکیں مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم ہندو راج پر یقین رکھتے ہیں، نریندر مودی مسلمانوں کو مارکر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

  • بھارتی حکام نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    بھارتی حکام نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے فوج کی کارکردگی سے نالاں ہوکر ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، فوجیوں کی چھانٹی آئندہ چار سے پانچ برس کے دوران کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندوستان کی مسلح افواج کی کارکردگی سے پریشان ہوکر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج میں زیادہ نفری ہونے کی وجہ سے فورس موثر کارکردگی نہیں دیکھا پا رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی حکام کی جانب سے آئندہ چار سے پانچ سالوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کیا جائے گا تاکہ فورس کی کارکردگی کو بہتر بناکر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار کیا جاسکے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فورسز کے مسائل کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے رواں برس 21 جون کو 12 لاکھ نفوس پر مشتمل بھارتی فوج میں سے بڑی کی تعداد کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 11 افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی کی سربراہی بھارتی فوج کے جنرل سیکریٹری لیفٹینٹ جنرل جے ایس ساندو کررہے ہیں جو فورس کی کارکردگی اور اہلکاروں کو نکالنے و دیگر مسائل کے حوالے سے نومبر میں آرمی چیف کو  رپورٹ پیش کریں گے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 50 ہزار بھارتی فوجیوں کو آئندہ دو برس کے دوران فارغ کیا جائے گا جبکہ دیگر  ایک لاکھ اہلکاروں کو سنہ 2022 سے 2023 تک گھر بھیجا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2017 میں اعلان کیا گیا تھا کہ فوج کے 57 ہزار فوجیوں کو دوبارہ سے بحال کیا گیا جائے، یہ فیصلہ سیکٹکار کمیٹی کی جانب سے پیش جانے والی سفارشات کے بعد کیا تھا تاکہ آرمی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

  • پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

    پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

    لاہور: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی سے رہائی پانے والے 84 ماہی گیروں اور 3 شہریوں کو بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور لایا گیا اور پھر انہیں ریلوے اسٹیشن سے ایئرکنڈیشنڈ بسوں پر واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔

    رہائی پانے والے 84 ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے جبکہ تین بھارتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر پکڑے گئے تھے۔

    رہائی پانے والے بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔