Tag: بھارتی حکومت اور میڈیا

  • بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور اس کا میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی شرمندگی اور خفت مٹانا چاہ رہی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا غلط معلومات پھیلانے میں مصروف ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے ایسا کررہی ہے.

    دفترخارجہ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، پلوامہ میں مقامی شخص نے بھارتی گاڑی، بھارتی بارود سے دھماکا کیا، مسائل کے باوجود وزیراعظم نے تحقیقات میں ہرممکن تعاون کی بات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے 28فروری کو ڈوزیئردیا ہے اور یہ ڈوزیئر دوسری بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دیا گیا، ڈوزیئر کا جائزہ لیا جارہا ہے،معائنے کے بعد بھارت کو جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے26فروری کو بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی، پاکستان نے27فروری کو اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جان بوجھ کرجانی ومالی نقصان نہیں کیا، بھارتی طیاروں نے دوسری بار بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

    پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا، بھارت نے پاکستانی ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، وقت کے ساتھ بھارت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، وزیراعظم نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا، اس پاکستانی اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے زور دیتا ہے، پاکستان کشمیریوں کیلئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا.

    ترجمان کے مطابق الزامات کے باوجود پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو دنیا سراہتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں2014سے جاری ہیں، حالیہ کارروائیوں کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

  • بھارتی حکومت اور میڈیا کی بھونڈی کوشش ناکام ، دہشتگرد قرار دیئے گئے طلبہ سامنے آگئے

    بھارتی حکومت اور میڈیا کی بھونڈی کوشش ناکام ، دہشتگرد قرار دیئے گئے طلبہ سامنے آگئے

    فیصل آباد : بھارت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو دہشت گرد قرار دینے کی بھونڈی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، دونوں طلبہ نے میڈیا پر آکر بھارتی پروپگینڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حکومت کی حماقت اور اس کے میڈیا کی زرد صحافت کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا، پاکستانی مدرسے کے طلبہ طیب اور ندیم کو دہشت گرد قرار دینے کا بھارتی ڈرامہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگیا۔

    طلبہ نے میڈیا کے سامنے آ کر حقیقت بیان کردی، جامعہ اسلامیہ امدادیہ کے طلبہ طیب اور ندیم نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع کیلئے گئے تھے ۔

    بعد ازاں سیر وتفریح کی غرض سے گنڈا سنگھ بارڈر کےدورے کے دوران یہ تصویر ایک سنگ میل کے قریب کھنچوائی جس پر لکھا تھا دہلی تین سو ساٹھ کلومیٹر۔ اس کے بعد یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ طیب اور ندیم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ڈرتا ہے تو ڈرنے دیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی اداروں اور میڈیا کی گری ہوئی حرکت نے دو معصوم پاکستانی نوجوانوں کو دہشت گرد بنادیا، طیب اور ندیم نے گنڈا سنگھ بارڈر پر سنگ میل کے ساتھ تصویر کھچوائی تھی۔

    ایک نوجوان نے تصویر دہلی کی فتح کے کیپشن سے فیس بُک پر ڈالی، بس پھر کیا تھا یہ تصویر پوری دلی میں پوسٹر بن کر لگ گئی اورنوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی نوجوانوں کو خطرہ قرار دیا اور دعوٰی کیا کہ نوجوان دہشت گردی کے لیےپہنچ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی سرکار دو نہتے پاکستانی نوجوانوں سے خوفزدہ، تصاویر شہروں میں چسپاں کردیں

    مذکورہ دونوں نوجوان فیصل آباد کے ایک مدرسے کےطالب علم ہیں اور اب بھی فیصل آباد میں ہی ہیں، اس حوالے سے جامعہ اسلامیہ امدادیہ کے معلمین کا ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈین میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں معمولی سی بات کو ایشو بنا دیا، یہ کوئی نئی بات نہیں ان سے ایسی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔