Tag: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ

  • بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

    بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

    نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات نے بھارتی تاجروں کو بھی بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے اثرات کے تحت بوکھلائے ہوئے تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے۔

    [bs-quote quote=”پاک بھارت سرحد پر سیمنٹ کے ساڑھے تین سو بڑے ٹرک بھی رک گئے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بھارتی تاجروں کا ایڈوانس رقم واپس کرنے کا مطالبہ”][/bs-quote]

    بھارت نے پاکستان سے تمام درآمدات بند کر دی ہیں، پاک بھارت سرحد پر سیمنٹ کے ساڑھے تین سو بڑے ٹرک بھی رک گئے۔

    آرڈر منسوخی کی بعد بھارتی تاجروں نے ایڈوانس دیے گئے کروڑں روپے بھی واپس مانگ لیے، گزشتہ دو روز سے پاکستان سے ایک روپے کا مال بھی بھارت نہ جا سکا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جسے بھارتی حکومت کی جانب سے مزید ہوا دی جا رہی ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سوڈا ایش، چمڑا، سالٹ اور کیمیکل کے سیکڑوں ٹرک بھی واہگہ بارڈر پار نہیں جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کا مضحکہ خیز فیصلہ

    دوسری طرف بھارتی سرکار نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے باہمی تجارت کی راہ میں مزید مشکلات پیدا کرنے کے لیے پاکستانی مصنوعات پر 200 فی صد ڈیوٹی بھی عائد کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سے بھارت کو گزشتہ سال 12 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا، ٹرکوں کے علاوہ تقریباً 170 کنٹینرز کی بھی پورٹ سے ترسیل نہ ہو سکی۔

  • بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    نئی دہلی: پلوامہ واقعے کے بعد پی ایس ایل میچوں پر بھی بھارتی بوکھلاہٹ سامنے آ گئی، بھارتی حکومت نے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک خود کش حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا، بوکھلاہٹ میں پی ایس ایل میچز ملک میں دکھانے پر بھی پابندی لگا دی۔

    [bs-quote quote=”کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارت نے خطے میں نفرتیں بڑھانے والے رویے کے ذریعے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹرز کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔

    کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، تاہم پاک بھارت پراکسی وار اور پلوامہ واقعے کے بعد عمران خان نے مسلسل خاموشی اختیار کی، جس پر ان کی تصویر ہٹانی پڑی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    کرکٹ کلب آف انڈیا کے صدر نے اعتراف کیا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر تھے، اس لیے ان کا پورٹریٹ کلب میں لگایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نونریمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی نام ور میوزک کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ہیں۔