Tag: بھارتی حکومت

  • مودی حکومت اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے: فواد چوہدری

    مودی حکومت اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کی خبر پر شدید تشویش ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے، بھارتی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت اور پورے خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جا رہی ہیں، مودی کی جاسوسی کی خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

  • ‘بھارتی حکومت نے کشمیریوں  کی 6ہزار ایکڑ زمین پرقبضہ کرلیا’

    ‘بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی 6ہزار ایکڑ زمین پرقبضہ کرلیا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیرکی 6ہزارایکڑزمین پرقبضہ کرلیا ہے ، گلوبل انویسٹرکانفرنس میں کشمیریوں کی زمین نیلام کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر کی  6ہزارایکڑزمین پرقبضہ کرلیا ہے اور یہ زمین ہندوپنڈتوں اورآرایس ایس کےغنڈوں کودی جارہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت گلوبل انویسٹرکانفرنس کشمیرمیں کرانےجارہاہے، گلوبل انویسٹرکانفرنس میں کشمیریوں کی زمین نیلام کی جائےگی، بھارت کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کررہاہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیری اب بھی بھارتی ہتھکنڈوں کوناکام بنائیں گے اور مطالبہ کیا اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

    مزید پڑھیں : مودی سرکار کا کشمیریوں کے کیخلاف بڑا منصوبہ

    یاد رہے مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیرکےعوام کواباؤاجدادکےعلاقےسےبیدخل کرنےکامنصوبہ بے نقاب ہوگیا تھا اور قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کی چھ ہزار ایکڑاراضی ہتھیالی، جو ہندوپنڈتوں اورآر ایس ایس کے ورکرز کو دی جائے گی۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے نام پرکانفرنس کرانےکی تیاریاں کرلی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں گلوبل انویسٹرز کانفرنس مارچ یااپریل میں کرائی جائے گی۔

    مقبوضہ کشمیر کے نائب گورنرجی سی مرمو کے مطابق صنعتی اور آئی ٹی پارکس بنیں گے اور فلم انڈسٹری،سیاحت،زراعت ودیگرصنعتوں کےنام پرزمینیں ہندوؤں کو دی جائیں گی۔

  • نیچی جگہ کا پانی…

    نیچی جگہ کا پانی…

    تھوڑی سی بارش ہوتی اور پانی پھسلتا ہوا نشیب میں جمع ہوجاتا۔ مکھیاں اور مچھر گندگی پھیلاتے۔

     

    ”ایمرجنسی راج میں ہم سے فیصلوں میں تو کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ بڑے عہدوں پر تعینات افسروں نے اچھے فیصلے لاگو کرنے میں شاید ہی غلطیاں کی ہوں۔“ ایمرجنسی کی وجہ سے ٹوٹ جانے والی حکومت کے ایک اہم عہدے دار کا خیال تھا۔

     

    ”چوکی دار ذمے دار ہے، گھونٹ لگا کے کہیں پڑ گیا ہوگا۔ پیچھے سے سارا گودام خالی ہوگیا۔“

     

    سرکاری گودام سے چینی چوری ہو جانے پر حفاظتی افسر کا بیان تھا۔

     

    ”متعلقہ فائل گم ہوگئی ہے تو متعلقہ کلرک سے پوچھو، اسی کی بے پروائی سے گم ہوئی ہے۔“ محکمے کا سربراہ کہہ رہا تھا۔

     

    لاکھوں روپے کا گھپلا پکڑے جانے کے بعد متعلقہ فائل گم ہوگئی تھی۔

     

    ”مقامی مل میں ملاوٹ! ہوسکتا ہے، رات کی شفٹ میں کام کرنے والے کسی مزدور سے کوتاہی ہوگئی ہو اور مل کے باہر پڑے ہوئے کنکر پتھر اور مٹی مسالے میں مل گئی ہو۔ لکھو کے بچے کو ضرور سزا ملنی چاہیے، اسی کی غفلت سے یہ گڑبڑ ہوئی۔“ مل مالک پولیس سے کہہ رہا تھا۔

     

    مالی ذمے دار ہے، چپراسی ذمے دار ہے، بھنگی ذمے دار ہے، مزدور ذمے دار ہے۔

     

    بارش ہو رہی ہے۔ نیچے گندے تالاب میں اب اور پانی جمع نہیں ہوسکتا۔

     

    پانی کا دریا منہ زور ہو رہا ہے، کنارے کھڑی ہوئی مضبوط عمارتیں ریت کے گھروندوں کی طرح ڈھے رہی ہیں۔

     

    (ہم درد ویر نوشہروی کی یہ کہانی بتاتی ہے کہ حکم راں یا صاحبانِ اختیار جب اپنے فرائض‌ اور ذمہ داریاں‌ ادا نہیں‌ کرتے اور مسائل اور مشکلات پر ماتحتوں‌ کو مطعون کرکے عوام کو دھوکا دیتے ہیں‌ تو بھول جاتے ہیں‌ کہ یہ بگاڑ‌ اور خرابیاں‌ ایک روز ان کے گھروں‌ کی بنیادیں‌ بھی ہلا سکتی ہیں)
  • بھارتی حکومت کے فیصلوں سےاقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے، اسد قیصر

    بھارتی حکومت کے فیصلوں سےاقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے، اسد قیصر

    ریاض: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے فیصلوں سےاقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل سے ملاقات کی۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا پارلیمانی وفد بھی ملاقات میں شامل تھا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امت مسلمہ سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔ پاکستان اور سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان مفاہمی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے

    سعودی شوریٰ نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے فیصلوں سے اقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

    اسد قیصر نے آئندہ سال اسلام آباد میں مجوزہ عالمی پارلیمانی کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کانفرنس کے انعقاد کے لیے سعودی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اسد قیصر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی مجلس شوریٰ کا دورہ بھی کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، اسپیکر اسد قیصر چیئرمین شوریٰ کونسل کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • ورلڈ کشمیراوئیرنس فورم کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

    ورلڈ کشمیراوئیرنس فورم کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

    واشنگٹن: ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جاری وحشیانہ مظالم اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے 5 اگست کے فیصلے کو واپس لینے سے انکار کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر اور لداخ کے دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کرنے اور نئی دلی سے بیوروکریسی کے ذریعے ان پر حکمرانی کے بھارتی حکومت کے مذموم اور غیر جمہوری فیصلے کو مسترد کردیا۔

    ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے اپنے بیان میں کہا کہ فورم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہے جنہیں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل فوجی محاصرے ، لاک ڈاؤن ، مواصلاتی ذرائع کی معطلی ، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ، پرامن احتجاج کے حق پر قدغن کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیر کے تینوں علاقوں کی انتظامی وحدت کو فوری بحال کرنے اور تمام کالے قوانین کو منسوخ کرنے اور کشمیریوں کو اپنا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت استعمال کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر زوردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن کو آج تین ماہ ہوگئے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، تین ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

  • بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

    بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

    واشنگٹن : بھارتی حکومت نےامریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا ، سینیٹرکرس ہولین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پرتشویش ہے ، حقائق جاننے کے لئے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا سے چھپانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، واشنگٹن پوسٹ کاکہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کرس ہولین کو مقبوضہ کشمیرجانے سے روک دیا۔

    سینیٹرکرس ہولین نے کہا حقائق جاننے کے لئے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتا تھا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران پر تشویش ہے ، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن ذرائع بحال اور گرفتار افراد کو رہا کرے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹرکرس ہولین سمیت پچاس امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا تھا، بھارتی حکومت نے دو ماہ سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں اضافی دستے تعینات کررکھے ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے اور تقریبا تمام کشمیری قیادت گرفتار ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی نہ صرف امریکی میڈیا نمایاں کوریج کررہا ہے بلکہ امریکی سیاستدانوں نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر 22اکتوبر کو زیر بحث لایا جائے گا

    امریکی ایوان نمائندگان ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس بائیس اکتوبر کو ہوگا، کمیٹی کے چئیرمین بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کی تفصیل حاصل کی جائے گی۔

    اجلاس میں امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسمیت دیگرحکام شرکت کریں گے۔

    رکن کانگریس الہان عمرنے چھ دیگر اراکین کانگریس کے ساتھ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفیروں کو خط لکھا تھا ، جس میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں اورم قبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن لی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے سامنے انہوں نے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، رکن کانگریس ایلگرین نے کشمیر جانے اور کانگریس میں مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو باسٹھ روز ہوگئے ہیں ، اسی لاکھ کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وادی میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے جبکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے اور بھارتی فورسز چھاپوں میں نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

  • بھارتی حکومت سے کہتا ہوں وہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے، شاہ محمود قریشی

    بھارتی حکومت سے کہتا ہوں وہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عیدالفطر کے موقع پر کہا کہ ہمیں یاد کرنا ہے اپنے والدین، عزیزوں کو، آج دلوں کوجوڑنے کا موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسلمان آج بھی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد کرنا ہے ان شہدا کوجنہوں نے وطن کی خاطرجانیں دیں، ہمیں یاد کرنا ہے اپنے والدین،عزیزوں کو، آج دلوں کوجوڑنے کا موقع ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ کروڑوں مسلمان بھارت میں آباد ہیں انہیں عید مبارک کہتا ہوں، بھارتی حکومت سے کہتا ہوں وہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقلیت میں ہیں لیکن ان کے حقوق ہیں، اس کی پاسداری کی جائے، وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا، ہمیں سب کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

    ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • بھارتی حکومت کے 100 سمارٹ سٹی بنانے کے دعوے جھوٹ نکلے

    بھارتی حکومت کے 100 سمارٹ سٹی بنانے کے دعوے جھوٹ نکلے

    نئی دہلی : سنہ 2015 میں بھارتی حکومت کے پانچ برس میں 100 اسمارٹ شہر تعمیر کرنے کے وعدے جھٹ نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اسمارٹ شہروں کی تعمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی بلکہ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ کو ہی بڑھا دیا گیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کن کن شہروں کو سمارٹ بنایا جائے گا اس کا فیصلہ ایک ہی وقت پر نہیں کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سمارٹ سٹی فنڈ کے لیے مختص رقم کا صرف چھوٹا سا حصہ ہی اب تک خرچ کیا گیا ہے، سنہ 2014 میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران سمارٹ سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی کی تعمیر کے اعلان کے ایک سال بعد 2015 میں سمارٹ سٹی اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اکتوبر 2017 کے مقابلے میں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں میں 479 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ہاؤسنگ اور شہری معاملات کے نائب وزیر پردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 13 مشترکہ مراکز پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔

    پردیپ سنگھ پوری کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے دسمبر سنہ 2019 تک 100 منصوبوں میں 50 سے زائد منصوبے بھی مکمل کر لیے تو میرے مطابق یہ دنیا میں سب سے تیزی سے عمل میں آنے والے منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔

    دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم کو انتخابی مہم کا حربہ قرار دیا اور سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات زمین پر نظر نہیں آتے۔

  • بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    نئی دہلی: پلوامہ واقعے کے بعد پی ایس ایل میچوں پر بھی بھارتی بوکھلاہٹ سامنے آ گئی، بھارتی حکومت نے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک خود کش حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا، بوکھلاہٹ میں پی ایس ایل میچز ملک میں دکھانے پر بھی پابندی لگا دی۔

    [bs-quote quote=”کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارت نے خطے میں نفرتیں بڑھانے والے رویے کے ذریعے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹرز کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔

    کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، تاہم پاک بھارت پراکسی وار اور پلوامہ واقعے کے بعد عمران خان نے مسلسل خاموشی اختیار کی، جس پر ان کی تصویر ہٹانی پڑی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    کرکٹ کلب آف انڈیا کے صدر نے اعتراف کیا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر تھے، اس لیے ان کا پورٹریٹ کلب میں لگایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نونریمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی نام ور میوزک کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ہیں۔