Tag: بھارتی حیدرآباد

  • 13 منٹ میں 13 اسٹیشن عبور، میٹرو بلٹ ٹرین کیسے بن گئی؟

    13 منٹ میں 13 اسٹیشن عبور، میٹرو بلٹ ٹرین کیسے بن گئی؟

    میٹرو ٹرین نے 13 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 13 منٹ میں طے کرتے ہوئے اپنی برق رفتاری کے دوران 13 اسٹیشنوں کو عبور کیا۔

    بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص کی جانب بچانے کے لیے میٹرو ٹرین کو اس کی عمومی رفتار سے کہیں تیزی سے بھگایا گیا، حیدرآباد میں میٹرو ٹرین نے عطیہ کرنے والے شخص کو جلد سے جلد دل کے اسپتال پہنچانے کے لیے گرین کوریڈور بنایا اور میٹرو کو بلٹ ٹرین بنادیا۔

    عام سی میٹرو ٹرین نے 17 جنوری کو 13 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 13 منٹ میں طے کیا اور رات کے اوقات میں 13 اسٹیشنوں کو بنا رکے عبور کیا۔

    حیدرآباد میٹرو ٹرین نے جاری بیان میں بتایا کہ 17 جنوری کو رات 9:30 بجے ٹرین کے روٹ پر گرین کوریڈور بنایا گیا تھا تاکہ عطیہ دہندہ کے دل کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال پہنچایا جاسکے۔

    بھارتی حکام کے مطابق ایل بی نگر کے کامینی اسپتال سے عطیہ دہندہ کو گلینیگلس گلوبل اسپتال تک پہنچایا گیا، اس سے بروقت ایک شخص کی جان بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ مشن گرین کوریڈور بننے کی وجہ سے بروقت مکمل ہوا، حیدرآباد میٹرو ٹرین، ڈاکٹرز اور اسپتال کے حکام کے درمیان اس کی پوری منصوبہ بندی کی گئی، یہ سب کچھ ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اعضاء کی پیوند کاری کے دوران اکثر کسی کی جان بچانے کے لیے گرین کوریڈور بنایا جاتا ہے، اس کے تحت سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی جاتی ہے اور ایمبولینس کو تیزی سے گزرنے دیا جاتا ہے اس بار یہی عمل میٹرو ٹرین کے ساتھ حیدرآباد میں انجام دیا گیا۔

  • بھارت، حیدرآباد میں دو خواتین کا انتہائی بے دردی سے قتل

    بھارت، حیدرآباد میں دو خواتین کا انتہائی بے دردی سے قتل

    حیدرآباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی حیدرآباد اور اس کے مضافات میں 2 خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کیا گیا، یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔

    مقتولہ کے بچے ٹیوشن سے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ماں کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قتل کی دوسری واردات میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی، اسپندنا نامی 29 سالہ سافٹ ویر ملازمہ نے محبت کی شادی کی تھی، بعد ازاں اُس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

    بھارت: مسلمانوں کے لئے گائے پالنا جرم بن گیا

    اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، کل وہ گھر میں تنہا تھی کہ نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔