Tag: بھارتی خفیہ ایجنسی

  • پاکستانی انٹیلیجینس نے مقبوضہ کشمیر میں را کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کر دیا

    پاکستانی انٹیلیجینس نے مقبوضہ کشمیر میں را کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کر دیا

    راولپنڈی : پاکستانی انٹیلیجینس نے مقبوضہ کشمیر میں را کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کر دیا اور ایل اوسی سے متصل جنگلات میں خفیہ تربیتی مراکزمیں غیر مقامی دہشتگردوں کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلیجنس اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو نئی انٹیلیجنس رپورٹ ارسال کر دی۔

    اسپیشل انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر مقامی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ غیر ملکی دہشت گرد بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کی پشت پناہی میں سرگرم ہیں اور قابض افواج کے اڈوں، مورچوں اور ٹریننگ ایریاز کے قریب آزادانہ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلاتی علاقوں میں خفیہ تربیتی مراکز قائم ہیں، جہاں ان غیر مقامی دہشت گردوں کو عسکری تربیت دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبان میں گفتگو کرتے ہیں، جس سے قوی امکان ہے کہ وہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں۔

    انٹیلیجنس رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیے جائیں گے یا پھر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے "فالس فلیگ آپریشنز” میں۔

    پاکستان نے اس خصوصی رپورٹ کو عالمی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کی یہ سرگرمیاں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق دبانے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی نئی سازش ہیں۔

    انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے مراسلے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مشکوک کیمپس اور غیر ملکی دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر سوال اٹھائے اور را کے مذموم عزائم پر کڑی نظر رکھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیاں ان خفیہ کیمپس اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ بھارت کی کسی بھی نئی چال کو ناکام بنایا جا سکے۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا

    مودی حکومت نے ’’را‘‘ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی”را”کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا، راوی سنہا کو توسیع دینے کے بجائے پراگ جین کو "را” کا نیا سربراہ بنادیا گیا۔

    را کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم مودی حکومت پاکستان سےحالیہ کشیدگی میں منہ کی کھانے پر تبدیلی پر مجبور ہوئی ہے۔

    پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے، بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی  پر مرکوز ہونے لگی ہے، تجزیہ کاروں نے راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی ساکھ بچاؤ کی کوشش قرار دے دیا ہے۔

  • خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی دوسری بھارتی سازش بے نقاب

    خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی دوسری بھارتی سازش بے نقاب

    بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری نئی سازش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی نئی سازش کے الزام میں 5 بھارتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ کو نشانہ بنایا جانا تھا، گرپتونت سنگھ  نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں ہدف تھے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ  کو قتل کرنے کا را کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا، قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں۔

  • سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اورنیٹ ورک بے نقاب

    سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اورنیٹ ورک بے نقاب

    آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کاایک اورنیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

    2014میں برسراقتدار آنےکے بعدسےہی مودی سرکارنےاکھنڈ بھارت کے منصوبے پر کام شروع کردیا ، ایک جانب مودی سرکارنےبھارت کےاندراقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کیں تو دوسری جانب بین الاقوامی سطح پردوسرےممالک میں جاسوسی اوردہشت گردی کا آغاز کردیا۔

    انتہاپسند مودی کےدورحکومت میں دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلانےاورٹارگٹ کلنگ کےٹھوس شواہد بھی موجود ہیں ، پاکستان کی سرزمین پر’’را‘‘کےدہشتگردکلبھوشن یادوکی گرفتاری اور بھارت کے وزیر دفاع نےپاکستان کے اندر دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

    کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں پتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی روز روشن کی طرح عیاں ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو قطر میں بھی جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔

    دی گارڈین کی رپورٹ کےمطابق بھارت پاکستان اور کینیڈا میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، 30 اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کوآسٹریلوی ہوائی اڈے اور دیگر حساس دفاعی اور تجارتی علاقوں کی جاسوسی میں گرفتار کیاگیا، خفیہ معلومات چرانے پر پکڑے جانے کے بعد بھارتی جاسوسوں کو آسٹریلیا سے بے دخل کر دیا گیا۔

    آسڑیلیا سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے مطابق بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا میں رہنے والے بھارتیوں کی قریب سے نگرانی اور ذاتی مفاد کے لئے سابق سیاستدانوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرتے ہیں۔

    اے ایس آئی او کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹس نے ایک سرکاری ملازم کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا کہا۔

    آسٹریلوی سکیورٹی ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس کا کہنا تھا کی سے منظر عام پر لائی گئی گزشتہ برس امریکی سر زمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں بھارتی را کا ایجنٹ ملوث تھا، واشنگٹن پوسٹ2020 میں ’’را‘‘کے دو افسران کو آسٹریلیا سے نکالا گیا۔

    دی واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ رپورٹ میں بھی مودی کی امریکی سر زمین پر دہشتگردی کی سازش بے نقاب کی گئی، را کی جانب سے غیر ملکی سر زمین پر سکھوں کے قتل کے شواہد ملنے کے بعد آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ میں متعدد بھارتی افسران کو گرفتاری اور سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

    ماضی میں جرمن پولیس نے بھی پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنٹس کو گرفتار کیا جو سکھوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث تھے۔

    امریکی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سے امریکہ کی جانب سے بھارت کو متعدد بار وارننگ جاری کی جاچکی ہے لیکن اب تک مودی سرکار اپنے ہتھکنڈوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ کئی دہائیوں سے بھارتی ایجنسی "را‘‘ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے حربے آزماتی رہی ہے لیکن اب اس نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کو عالمی سطح پر پھیلا لیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس اور اس کے جاسوسوں کا پکڑے جانا اس بات کا متقاضی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کریں۔

  • رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

    رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

    امرتسر: خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، امرتسر میں سکھ مظاہرین نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر بھی شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھوں نے اپنے رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں خفیہ ایجنسی را کو ملوث قرار دے دیا ہے، ہردیب سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا، جس پر سکھ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈین حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل پردھان منتری مودی، ہوم منسٹر، وزیر خارجہ اور اجیت دوول ہیں۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

    اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں خالصتان تحریک میں نئی شدت آ گئی ہے، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر 2 مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    فروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا، جب کہ مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

    مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے، آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ میں ہے۔

  • عمران خان بہترین وزیر اعظم ہیں: سابق را چیف کا اعتراف

    عمران خان بہترین وزیر اعظم ہیں: سابق را چیف کا اعتراف

    نئی دہلی: را کے سابق چیف نے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے ہندو سینٹر آف پالیٹکس کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ عمران خان بہترین وزیر اعظم ہیں۔

    اے ایس دولت نے کہا کہ فیصلہ سازی، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتبار سے عمران خان بے مثال شخصیت ہیں۔

    سابق ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ چیف نے اعتراف کیا کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے، بھارت بھی مان چکا ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، عمران خان ہی وہ شخصیت ہیں جن سے بات ہو سکتی ہے۔

    بدحواسی میں مودی نے کس طرح مسئلہ کشمیر کے دو طرفہ ہونے کا اعتراف کیا؟

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور پاکستان آرمی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں تعلقات مثالی ہیں، اس لیے وہ بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں، یہ مثالی تعلقات ہمارے لیے بہتر ہیں۔

    اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ عمران خان فیصلے خود کرتے ہیں، سہاروں کے محتاج نہیں ہوتے، مودی سرکار عمران خان سے بات نہیں کر سکتی تو سدھو کو بھیج دے۔ یاد رہے کہ سابق کرکٹر سدھو نے کہا تھا کہ 73 سال کے بعد ایک فرشتہ عمران خان آیا ہے۔

    واضح رہے کہ اے ایس دولت اٹل بہاری واجپائی کے دور میں را کے سربراہ رہے تھے، بعد ازاں وہ کشمیر پر ان کے مشیر کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

  • تحریک انصاف کے مارچ میں را کی دہشت گردی کا خدشہ

    تحریک انصاف کے مارچ میں را کی دہشت گردی کا خدشہ

    لاہور: تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف منعقد کیے گئے رائے ونڈ مارچ میں دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ریلی کے شرکاء کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ’’رائے ونڈ مارچ میں دہشت گردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، مارچ کے دوران حملے میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    پڑھیں:  تاریخی مارچ سے مودی کو جواب دیں گے، عمران خان

     پنجاب حکومت نے مراسلے میں تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان ایجنسی این ڈی ایس کی مدد سے پی ٹی آئی کی ریلی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کی ریلی کو ٹارگٹ کیا جاسکتاہے‘‘۔

    صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ریلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں اور  انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘‘۔

    مزیر پڑھیں:  رائے ونڈ مارچ قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

     یاد رہے کہ کرپشن اور پاناما لیکس کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا آخری سلسلہ رائے ونڈ مارچ ہے، تحریک انصاف کی جانب سے کل جمعہ 30 ستمبر کے روز مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کر ے گی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے حکمرانوں کو مجبور کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی

    چیئرمین تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کو امید کی کرن ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قوم کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ حکمرانوں سے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب طلب کریں، اس کام کے لیے انہیں رائے ونڈ مارچ میں ضرور شرکت کرنی ہوگی‘‘۔
  • ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان کی ملاقات

    ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان کی ملاقات

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کے حالات اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مقاصد کو بے نقاب کرنے اور ان کو ناکام بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

    پی ایس پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم تشدد کی بنیاد پر یقین رکھتی ہے اور سندھ میں امن قائم کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر کراچی میں لاپتہ افراد کی گمشدگی اور دشمن ممالک کی خفیہ ایجنٹس کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

    ڈی جی رینجرز کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کی عدم تشدد پالیسی اور دشمن کے خفیہ اینجٹس کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    واضح رہے گزشتہ روز صطفی ٰ کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا اگلہ لائحہ عمل بیان کیا اور کہا کہ اس ماہ کے آخر میں لندن میں پارٹی کایونٹ آفس کھولا جارہا ہے اور پہلا پروگرام ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے سے ہوگا، جس کے لئے پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں کو لندن بھیجا جائیگا۔

  • وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کا وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں اپنے ایجنٹس کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات کی ریکی کریں ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور حافظ محمد سعید کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اس حملے کا مقصد پاکستان میں انارکی پھیلاناہے۔