Tag: بھارتی خلائی ادارہ

  • مسلمان بس ڈرائیور کی بیٹی کو بھارتی خلائی ادارے نے بطور سائنسدان چن لیا

    مسلمان بس ڈرائیور کی بیٹی کو بھارتی خلائی ادارے نے بطور سائنسدان چن لیا

    مسلمان بس ڈرائیور کی بیٹی نے اپنی محنت سے بھارتی خلائی ادارے ’اسرو‘ میں بطور سائنسدان ملازمت حاصل کرلی، انھیں ٹیکنیکل اسسٹنٹ منتخب کیا گیا ہے۔

    ثناعلی کے والد کی خواہش تھی کہ ان کی ہونہار بیٹی ملک کی خدمت کرے، وہ بھارت کے ضلع ودیشا کے نکاسا محلے کی رہائشی اور ان کے والد ساجد علی بس ڈرائیور رہ چکے ہیں۔ ستیش دھون اسپیس سینٹر اسرو میں جلد ہی وہ بطور ٹیکنیکل اسسٹنٹ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

    متوسط مسلم کنبے تعلق رکھنے والی ثنا کی کامیابی کافی خاص ہے کیوں کہ انھیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے والدین نے کافی جدوجہد کی ہے۔

    ساجد علی نے بیٹی کی تعلیم کی تکمیل کے لیے قرض بھی لیا جس سے ان کا خاندان مالی بحران کا شکار ہوگیا تھا۔ ایک وقت ایسا آیا جب ان کی والدہ نے اپنے زیورات بھی رہن رکھے۔ ساتھ ہی ثنا بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتی تھیں۔

    نومنتخب مسلم سائنسدان نے اپنی تعلیم ایس ٹی آئی کالج سے مکمل کی ہے جب کہ ثنا علی نے یہاں سے ایم ٹیک کیا ہے۔ انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ثنا کی شادی گوالیار کے انجینئر اکرم سے ہوئی۔ ثنا کے والد ساجد علی ایس ٹی آئی میں ڈرائیور رہ چکے ہیں بعد میں وہ لیب اسسٹنٹ بن گئے۔

    اسرو میں ان کے انتخاب کے بعد ریاست کے ویزر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ودیشا کی بیٹی ثنا کے اسرو کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ جیسی خواتین مدھیہ پردیش کا فخر ہیں۔

  • بھارتی خلائی ادارے نے چاند اور زمین کی تصاویر جاری کردیں

    بھارتی خلائی ادارے نے چاند اور زمین کی تصاویر جاری کردیں

    بھارتی خلائی ادارے اسرو کی جانب سے چند ہفتے قبل ایک مشن چاند پر بھیجا گیا تھا، اب اس خلائی گاڑی نے مذکورہ سیارے کی تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اسرو‘ نے چندریان3 نامی خلائی گاڑی سے لی گئی دو تصاویر میڈیا اور عوام کے لیے جاری کی ہیں، ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری تصاویر میں سے ایک زمین کی ہے جب کہ دوسری چاند کی ہے۔

    لینڈر امیجر (ایل آئی) کیمرہ سے کھینچی گئی پہلی تصویر زمین کی ہے، مذکورہ تصویر14 جولائی کو اس وقت لی گئی جب چندریان 3 کو ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔

    دوسری تصویر چاند کی ہے جو کہ 6 اگست کو خلائی گاڑی سے لی گئی ہے جب کہ اسے لینڈر ہوریزنٹل ویلوسیٹی کیمرہ (ایل ایچ وی سی) کے ذریعے کھینچا گیا ہے۔

    اس سے قبل ’اسرو‘ چاند کی ویڈیو بھی جاری کرچکا ہے جو چندریان3 نے یکم اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہونے کے دوران بنائی تھی۔