Tag: بھارتی خواتین

  • بھارتی خواتین نے مودی کے جنگی بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں

    بھارتی خواتین نے مودی کے جنگی بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں

    بھارتی خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جنگی بیانیے کو آئینہ دکھا تے ہوئے کہا کہ مودی کو سندور کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اقتدار کے بھوکے ہیں، وہ صرف ووٹوں کی گندی سیاست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مودی کی جارحانہ پالیسیاں کے باعث مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی۔

    مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی اور غیرملکی سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔

    یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

    بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اورعسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا اورسرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

    اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں نیاپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

    سرمایہ کاروں نے مالی سال 25 میں ہندوستان سے 49 بلین ڈالر کا انخلا کیا، جو ایک سال پہلے کے 41 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

    مودی کو کارٹون بنا کر آئینہ دکھانے والے کارٹونسٹ کے گرد گھیرا تنگ

    ہائی پروفائل ایگزٹ میں الفا ویو گلوبل اور پارٹنرز گروپ کی جانب سے بڑے حصص کی فروخت جیسے Swiggy اور Vishal Mega Mart شامل ہیں۔

  • بھارتی خواتین کی اکثریت شادی کیخلاف، سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    بھارتی خواتین کی اکثریت شادی کیخلاف، سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    بھارت میں ایک حالیہ سروے نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی خواتین کی اکثریت شادی کرنے کے خلاف ہیں۔

    برصغیر پاک وہند کے معاشرے میں خواتین کا تنہا رہنا دشوار سمجھا جاتا ہے اور لڑکی کے بڑے ہوتے ہی والدین اس کی شادی کی کوششیں شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن بھارت میں شادی سے متعلق حالیہ ایک سروے کے نتائج نے انڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیٹنگ ایپ بمبل نامی تنظیم کی جانب سے بھارت میں ایک سروے کرایا گیا جس میں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا اور نتائج نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ 81 فیصد خواتین شادی کرنا نہیں چاہتیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بغیر شادی کے خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔

    اس سروے میں 62 فیصد خواتین نے کہا ک وہ اپنی ضروریات اور ترجیحات سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں جب کہ 83 فیصد لڑکیوں کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی نہیں کریں گی۔

    اس سروے میں 39 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ شادی کے موسم میں خود پر دباؤ محسوس کرتی ہیں اور ہر سال شادیوں کا سیزن میں والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے حوالے سے معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ یہ معاشرتی دباؤ اپنی بیٹیوں پر شادی کے لیے زبردستی رضامند کرنے کے ذریعہ منتقل کرتی ہیں۔

  • جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان

    جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان

    ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔

    جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان بن گئی، ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں۔

    ڈاکٹرز سےلے کر بچیوں تک مسلمانوں سے لے کر ہندو خواتین تک اور غیر ملکی سیاہ خواتین سے لے کر اداکاروں تک سب درندگی کا شکار ہیں۔

    مودی سرکار کے دور حکومت میں ریپ کے بڑھتے واقعات کے باعث بھارت کا امن و امان خطرے میں پڑ چکا ہے بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق مودی کے 10 سالہ دور حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم اور جنسی تشدد میں اضافہ ہوا اور خواتین کے خلاف جرائم کی تعداد 2014 میں 3,37,922 سے بڑھ کر 2020 میں 3,71,503 ہوگئی۔

    رپورٹ ٹائمز آف انڈیا نے بتایا کہ ممبئی میں ریپ کے واقعات میں 2012 سے 2021 تک 235 فیصد اضافہ ہوا، 2020 سے 2021 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے 4 لاکھ سے زائد کیس رجسٹر ہوئے۔

    نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں روزانہ 86 خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں جبکہ ہر گھنٹے میں خواتین کے خلاف جرائم کے 29 مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

    مودی کے دورے حکومت میں خواتین کے خلاف بڑھتا ہوئے تشدد حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت میں خواتین کی عصمت دری کی کئی گمنام اور ان سنی داستانیں موجود ہیں۔

    2017 میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی ایک رکن کی نابالغ لڑکی کیساتھ اجتماعی عصمت دری، 2018 کشمیر میں ایک مسلم لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل، 2020 میں اتر پردیش میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی جیسے متعدد واقعات کی تاریخ موجود ہے۔

    سال 2002 میں گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کا شکار بلقیس بانو کے گنہگاروں کو 2022 میں مودی کے کہنے پر رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

    کمزور عدالتی نظام کے باعث بھارت میں عصمت دری کے بہت سے واقعات میں مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا لاکھوں کی تعداد میں جنسی درندگی کا شکار ہونے والی بھارتی خواتین آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔

  • بھارتی خواتین پولیس اہلکاروں کا معمر استاد پر لاٹھی چارج

    بھارت کی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے اسکول میں پڑھانے والے 70 سالہ معمر استاد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    خواتین پولیس اہلکاروں کی بزرگ استاد سے بدسلوکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق اسکول کے بچوں کو پڑھا کر سائیکل پر گھر واپس جانے والے بزرگ ٹیچر کی سائیکل سڑک پر گرنے کے باعث وہاں ٹریفک جام ہو گیا جس کو اٹھانے میں مشکل پیش آنے پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے استاد پر لاٹھی چارج کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیول کشور پانڈے روزانہ اسی راستے سے اپنی سائیکل پر پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھانے جاتے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ استاد نیول کشور پانڈے 40 سال سے پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • بھارت میں نوجوان عورتوں میں خود کشی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

    بھارت میں نوجوان عورتوں میں خود کشی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

    انڈیا: برطانوی طبی جریدے کی تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں نوجوان خواتین میں خود کشی کی شرح حیران کن طور پر 40 فی صد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طبی جریدے دی لانسیٹ نے ان عوامل پر روشنی ڈالی ہے کہ بھارتی نوجوان عورتوں میں خود کشی کا رجحان اتنا زیادہ کیوں ہے۔طبی جریدے نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جتنی خواتین ایک سال میں خود کشی کرتی ہیں ان میں سے تقریباً 40 فی صد ہندوستانی خواتین ہوتی ہیں۔

    دی لانسیٹ کی تحقیق کے مطابق انڈیا میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے 15 خود کشی کر لیتی ہیں، یہ تعداد دنیا میں پائے جانے والے اعداد و شمار کی دگنی تعداد ہے، یعنی دنیا میں اوسطاً ہر ایک لاکھ میں 7 خواتین خود کشی کر لیتی ہیں۔

    دوسری طرف بھارت میں مردوں میں بھی خود کشی کا رجحان کچھ کم نہیں ہے، رپورٹ کے مطابق مردوں کے خود کشی کرنے کے معاملے میں انڈیا کا حصہ 24 فی صد ہے۔ مذکورہ تحقیق سے جڑی محققہ راکھی داندونا نے بتایا کہ انڈیا خواتین کے خود کشی کے واقعات میں کمی لانے میں کام یاب ہوا ہے لیکن اس کی رفتار زیادہ تیز نہیں ہے۔

    طبی جریدے نے انکشاف کیا کہ خود کشی کے رجحان میں اضافے کی ایک وجہ صحتِ عامہ کی خراب صورتِ حال ہے، بھارت میں عوام کو غربت کی وجہ سے صحت برقرار رکھنے کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ تر خود کشی کرنے والی عورتیں شادی شدہ ہوتی ہیں، یہ شادیاں والدین کی مرضی سے کی جانے والی شادیاں ہیں جن کا انجام افسوس ناک نکل آتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ، بیویاں کرائے پر دستیاب


    خود کشی کی دیگر وجوہ میں ڈپریشن، نفسیاتی طبی سہولیات کی عدم دستیابی، خواتین کی سماجی حیثیت وغیرہ بھی شامل ہیں، ایک وجہ خواتین کی بڑی خواہشوں کو بھی قرار دیا گیا۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پسند کی شادیاں اور ذہنی طبی سہولیات اور بہتر ملازمتوں کی فراہمی کے ذریعے اور خواتین کی شکایات کے اندراج کے نظام کی سہولت کے ذریعے خود کشیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

  • ماں کا اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق: بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    ماں کا اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق: بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    ممبئی: اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق بچے کی زندگی لے گیا، سیڑھیاں اترتے ہوئے ماں کا توازن بے قابو ہوا اور بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں پیش آیا۔ شادی میں شرکت کے لیے بن ٹھن کر جانے والی ماں اپنے بچے کو کپڑوں اور جوتوں سے زیادہ بہتر طور پر نہ سنبھال سکیں۔

    مہاتما پھولے پولیس اسٹیشن کا کہنا تھا کہ محمد شیخ نامی بچے کے گھر والے کلیان کے علاقے رام بوگ کے ایک شادی ہال میں شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے جہاں یہ حادثہ رونما ہوا۔

    چھ ماہ کے بچے کی ماں فہمیدہ شیخ نے اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہنے ہوئے تھے اور ان کی گود میں بچہ تھا، سیڑھیاں اترتے ہوئے وہ لڑکھڑائیں اور ان کا توازن بے قابو ہوگیا۔

    بچہ ماں کے ہاتھوں سے پھسل کر سیڑھیوں پر گرگیا جس کی وجہ سے بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی، اس سے قبل کہ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جاتا، وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

    مہاتما پھولے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹر نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہم فوراً وہاں پہنچ گئے اور بچے کو رکھمنی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ مرچکا ہے۔

    بھارت:16سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیل بچے کی ماں اور دیگر رشتے داروں نے بتائی جس کے بعد حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی گئی اور لاش والدین کے حوالے کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔