Tag: بھارتی دعویٰ

  • امریکی سیکیورٹی ماہر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ  ‘بکواس’ قرار دے دیا

    امریکی سیکیورٹی ماہر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ ‘بکواس’ قرار دے دیا

    امریکی سیکیورٹی ماہرکرسٹین فیئر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعویٰ کو ‘بکواس’ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پروفیسرکرسٹین فیئر نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی۔

    ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے کئی فائٹر جیٹس مار گرائے ہیں جس کی تفصیل اس کے پاس ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے؟

    امریکی سیکیورٹی ماہر نے جواب میں کہا کہ انڈین ائیر مارشل اے کا دعویٰ بکواس ہے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اسی طرح 2019 میں بھی ایف 16 گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    پروفیسر کرسٹین فیئر نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے بھارتی بھارتی میڈیا کے دعوے بھی جھوٹ ہیں۔

    خیال رہے سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں ماہر سیاسیات فیئر پاکستان کی کھلے عام تنقید کرتی رہی ہیں، جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے بھارت کے دعووں کو مسترد کرنا خاصا اہم ہے۔

  • مودی کا جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ اورایف 16طیارےتباہ کرنے کاجھوٹا دعوے ناکام ہوا،وزیراعظم

    مودی کا جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ اورایف 16طیارےتباہ کرنے کاجھوٹا دعوے ناکام ہوا،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جیت سچائی کی ہوتی ہے، بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، امریکی حکام نےتصدیق کردی پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ کم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا جیت سچائی کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے، بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، پاکستان کے ایف 16طیارےتباہ کرنے کےجھوٹے دعوے ناکام ہوگئے، امریکی حکام نےتصدیق کردی پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ کم نہیں۔

    گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی، وقت آگیاہے بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں پر سچ بولے اورخصوصاًمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاجائزہ لے۔

    یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

    مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

    خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

  • بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    لندن : بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے، برطانوی نیوز ایجنسی نے بھارتی دعوے جھوٹ قرار دے دیا، رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، پلانیٹ لیب نامی کمپنی نےبالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، برطانوی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوؤں کومشکوک بنادیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔

    گزشتہ برس اپریل اور رواں سال مارچ کی تصاویرمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    خیال رہے بھارتی حکومت پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے میں تاحال ناکام ہے جس کے بعد مودی سرکار کو ہرطرف ست ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں :  بالاکوٹ اسکرپٹ، مودی سرکار ثبوت دینے میں تاحال ناکام

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 اور 25  فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں، جاپانی میگزین

    بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں، جاپانی میگزین

    ٹوکیو: بھارتی سرجیکل اسٹرئیک کا دعویٰ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، جاپانی میگزین نے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال بھارتی فوج ایسے کسی حملے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مودی سرکار کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کے بعد جاپان کے اہم میگزین دی ڈپلومیٹ نے اس ضمن میں جاری ایک رپورٹ میں بھارتی فوج کو سرجیکل اسٹرائیک حملے اور فوجیوں کی صلاحیت کا راز فاش کردیا۔

    پڑھیں:  بھارت کومنہ توڑ جواب دیا ہے،عاصم باجوہ

    چاپانی میگزین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارتی فوج کسی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں رکھتی اور نہ ہی اس کے پاس ایسے ہتھیار  اور نڈر فوجی موجود ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا، کانگریس اپوزیشن رہنما

    میگزین کی رپورٹ میں پاک فضائیہ کی سیکیورٹی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’پاکستانی کی فضائی سیکیورٹی بہت ایڈوانس ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جن ہتھیاروں کی ضرورت ہے بھارتی فوج کو ابھی تک وہ ہتھیار فراہم نہیں کیے گئے اور نہ ہی اُن کی رسائی ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فائرنگ سرجیکل اسٹرائیک نہیں‌ لفاظی ہے، خواجہ آصف

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی کے پاس میزائل سسٹم موجود ہے ، اس کی موجودگی میں کشمیر جیسے حساس مقام پر سرجیکل اسٹرائیک کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔
  • حیدرآباد فنڈ پر پاکستانی دعویٰ ختم کرنیکی بھارتی درخواست مسترد

    حیدرآباد فنڈ پر پاکستانی دعویٰ ختم کرنیکی بھارتی درخواست مسترد

    اسلام آباد : برطانوی عدالت نے حیدرآباد فنڈ پرپاکستان کا دعویٰ ختم کرنیکی بھارتی درخواست مستردکردی۔

    بھارت پینتیس ملین پاؤنڈزکی رقم پرپاکستان کادعویٰ غلط ہونا عدالت میں ثابت نہ کرسکا، وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کو کیس ہارنے کی وجہ سے مقدمے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

    پاکستان نے بھارت سے حیدر آباد فنڈز کیس جیت لیا پاکستان نے انگلش ہائی کورٹ میں بھارت سے 53 ملین پاونڈ کا دعوی جیت لیا ہے، انگلش ہائی کورٹ نے پاکستان کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف اصولی اور ثبوتوں کے اعتبارسے درست ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے پاکستان کیخلاف تمام کوششوں کو مستردکر دیا، انہوں نے بتایا کہ ریاست حیدر آباد نے پاکستان سے تعاون مانگا تھا، پاکستان تنازعات مذاکرات کےذریعےحل کرناچاہتاہے۔

    واضح رہے کہ سن1947 نظام آف حیدرآباد کی جانب سے پاکستان ایک ملین پاونڈ کی امداد دی گئی تھی ، 1948 کے بعد بھارت نے نہ صرف حیدر آباد پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد بھارتی موقف تھا کہ ریاست نے بھارتی حکام کی رضامندی کے بغیر امداد دی تھی تاہم انگلش ہائی کورٹ یہ فیصلہ دیا ہے کہ ریاست حیدرآباد اس وقت ایک آزاد اور خودمختار ریاست تھی اس لیے پاکستان کام موقف درست ہے ۔

    کیس کے ثبوت برطانوی ائرکائیو اور انیٹلی جنس اداروں کی رپورٹ اور حکومتی دستاویزات سے لے گئے تھے تاہم بھارتی ہٹ دھرمی نے ان ثبوتوں کو ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔

    اب بھارتی دراخوست مسترد ہونے کے بعد پاکستان کو نہ صرف 35 ملین پاونڈ بلکہ کیس پر آنے والے اخراجات بھی مل جائیں گے، حیدر آباد فنڈز ویسٹ منسٹر بنک میں کمشنر آف پاکستان کے نام سے رکھے گے تھے ۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے ایک ایک پائی وصول کریگا اور اگر بھارت اپیل میں گیا تو پاکستان اس کے لیے تیار ہے ۔