Tag: بھارتی دعوے

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    کراچی: بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کے  پاکستانی ایف 16 گرانے کے بھارتی دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو اپنے ہی ملک سے اپنے نفرت انگیز  پروپیگنڈے کی حمایت نہیں‌ مل سکی، پاکستانی جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ‌ ہوا ہوگیا۔

    بھارتی نجی ٹی وی چینل کے جنگی جنون میں‌ مبتلا اینکر نے چند تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ جانتی ہے، یہ ایف 16 ہے، یہ بالکل وہی پارٹ ہے، جو  ایف سولہ میں ہوتا ہے، پاکستان کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا.

    اس ہرزہ سرائی کو  بھارتی دفاعی تجزیہ کار ہی نے رد کر دیا. تجزیہ کار نے کہا کہ میں تو کہوں گا کہ آپ کی بات پوری طرح درست نہیں، یہ پارٹ مگ ٹوئنٹی ون کا ہے،جو انجن آپ نے دکھایا کہ یہ جی ای ایف 100 ہے.

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان پلاٹینم وٹنی استعمال کرتا ہے، جو ڈائمنڈ شیپ کا ہوتا ہے، یہاں پر ایف 16 کا انجن ہو ہی نہیں سکتا.

    دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نہ ہی اس خول میں ایف 16 کا انجن فٹ ہوسکتا ہے، یہ دعویٰ جھوٹا ہے.