Tag: بھارتی دہشت گرد

  • ہندوستان کی دہشتگردی بے نقاب، افغانستان سے بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ہندوستان کی دہشتگردی بے نقاب، افغانستان سے بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ایک بار پھر ہندوستان کے خطے میں دہشت گردی پھیلانے کے ثبوت منظرعام پر آنے لگے، 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشت گرد ثناؤل اسلام گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ثناؤل اسلام کا تعلق کیرالہ سے ہے، وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا، افغان ایجنسی نے ثناؤل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطے کے جرم میں حراست میں لیا۔

    بھارتی شہری نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا۔

    ثناؤل کی آمد کا مقصد بھارتی افسران کے حکم پر آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون کو آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کرنیوالی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئی تھیں۔

    بھارت کی انتہاپسندی اور دہشت گردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخرکب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریگی؟

  • 4 بھارتی شہری دہشت گردوں کی فہرست میں شامل، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

    4 بھارتی شہری دہشت گردوں کی فہرست میں شامل، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، بھارتی دہشت گردوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے چار بھارتی شہریوں وینو مادھا ڈونگارا، ایجوئے مسٹری، گوبندھا پٹنائیک اور انگارا آپا جی کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چاروں افراد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو 2019 میں خط لکھا تھا تاہم وینو مادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے پر اعتراض کیا گیا، امید ہے دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

    کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے را سے ملتے ہیں، ابتدائی رپورٹ

    یاد رہے کہ چند دن قبل ایک ہی روز کراچی اور اندرون سندھ گھوٹکی شہر میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے تھے، دونوں شہروں میں رینجرز اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، سیکورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کے لیے روسی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا، گھوٹکی واقعے میں بھی ہینڈ گرینیڈ کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    سیکورٹی اداروں نے حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسی طرح کے دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے، اور حملوں کے تانے بانے وہیں سے ملتے ہیں۔