Tag: بھارتی دہشت گردی

  • کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا

    کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے کو جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا سکھ رہنما کا ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس وجوہات ہے، بھارت کو روکنے کیلئے ان کے قتل کے معاملے کو عوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے جو الزامات عائد کیے ہیں ان کا مقصد بھارت کو  اس طرح کی کارروائیاں کرنے سے روکنا ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹریو میں کہا کہ اس معاملے کی تحیقیقات جاری ہیں،  شواہد کو اسی طریقے سے ظاہر کریں گے جیسا کہ امریکا نے کیا۔

    وزیر اعظم ٹروڈو نے بتایا قتل کا معاملہ نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا لیکن یہ تعمیری ثابت نہیں ہوا۔

    کینیڈین وزیراعظم نے کہا بھارت نے شواہد پر یقین کرنے کے بجائے میڈیا میں غلط اور جعلی معلومات کے ساتھ ہمیں کمزور کرنے کا انتخاب کیا جو مضحکہ خیز تھا۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظیمیں وادی میں جاری قتل وغارت بند کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مختار احمد وازہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں قتل وغارت، لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔

    انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے ہمیشہ پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

    حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

    حریت رہنما نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔

  • پاکستانی وفد کا بھارت میں زیرِ تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل

    پاکستانی وفد کا بھارت میں زیرِ تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل

    لاہور: پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کے حل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستانی وفد نے بھارت میں زیرِ تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد نے بھارت میں زیرِ تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جسے آبی تنازعات کے حل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر 4 آبی منصوبوں کا معائنہ کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع نے کہا ہے کہ انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد نے منصوبوں کا دورہ مکمل کیا۔

    پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر 4 آبی منصوبوں کا معائنہ کیا، وفد نے پاکل دل، رتلے، لوئر کلنائی اور بگلیہار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تحفظات سے بھارتی حکام کو آگاہ کیا۔

    پاکستانی وفد اپنا دورہ مکمل کر کے کل پاکستان واپس پہنچ رہا ہے، انڈس واٹر کمشنر دورے سے متعلق پاکستانی ماہرین کی مرتب کردہ سفارشات پر اداروں کو آگاہ کریں گے، جس کے بعد ان پر وزارتِ پانی و بجلی سمیت دیگر محکمے اپنا مؤقف دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے حوالے سے مذاکرات پر جمی برف پگھل گئی

    یاد رہے کہ پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے آبی ماہرین کا تین رکنی وفد تین دن قبل بھارت روانہ ہوا تھا، وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے لوئر کلنائی اور پکل ڈل منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں، بھارت اب تک سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ڈیم بنا چکا ہے۔

  • عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقرر

    عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقرر

    ہیگ: بھارتی دہشت گرد کا انجام کیا ہوگا فیصلہ جلد ہونے کو ہے، عالمی عدالت برائے انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی میں ملوث بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالتِ انصاف میں مقرر ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 10 اپریل 2017 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عالمی عدالت برائے انصاف کلبھوشن یادیو کا کیس 18 فروری 2019 سے سنے گی، عالمی عدالت میں 18 سے 21 فروری تک دونوں ملکوں کا موقف سنا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیے گئے کلبھوشن یادیو نے بھارتی حاضر نیوی افسر اور جاسوس ہونے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے 10 اپریل 2017 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بھارتی جاسوس کی ایک سے زائد ویڈیو اعترافی بیانات جاری ہو چکے ہیں، پاکستان کے دشمن بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے، بھارتی میگزین کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے خفیہ جنگ میں مصروف ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت لے جاکرسنگین غلطی کی ،سابق بھارتی جج


    کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت خود عالمی عدالت برائے انصاف میں لے گیا تھا، جس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایسا کر کے بڑی غلطی کر دی ہے۔

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اپنی پھانسی کی سزا کے خلاف آرمی چیف سے رحم کی اپیل بھی کر چکے ہیں، پاکستان نے انسانی ہم دردی کی بنیاد پر ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی۔

  • بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے بھارت ہوش کے ناخن لے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آجائے ورنہ اسے یہ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دلیر پاکستانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے اور بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں اس لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت اور بین الاقوامی قوانین برائے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پلٹ گن کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ڈھٹائی کے ساتھ دوسرے ممالک پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکے جس میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

  • بھارتی فوج نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

    بھارتی فوج نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

    سری نگر: انتخابات کےخلاف مہم چلانے کا الزام بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کوگرفتارکرلیا ہے۔ یاسین ملک کی گرفتاری پر کشمیری سراپہ احتجاج ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کو آج صبح گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نےجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےرہنمایاسین ملک کوانتخابات کےخلاف مہم چلانے پرگرفتارکیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سرینگرمیں احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس استعمال کی جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔

    بھارت نے مقبوضہ وادی میں نومبراوردسمبرمیں پانچ مرحلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انتہا پسند جماعت بی جے پی نام نہاد انتخابات کے ذریعے کشمیرمیں اقتدارمیں آنا چاہتی ہے اوریاسین ملک ان انتخابات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔