Tag: بھارتی روپیہ

  • بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    نئی دہلی : بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہوکر ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، مرکزی بینک کی ہر ممکن کوششوں کے باوجود امریکی ڈالر نے بھارتی روپے کو مزید جھٹکا دے دیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ جمعے کے روز اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی سے ہونے والی گراوٹ نے درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے پر مجبور کر دیا۔

    امریکی کرنسی کے مضبوط رجحان اور غیر ملکی سرمائے کے مسلسل انخلاء کے درمیان جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں روپیہ 8 پیسے گر کر 85.75 کی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    مقامی تاجروں کے مطابق مرکزی بینک کی مداخلت سے نقصانات کو کسی حد تک محدود کیا جاسکا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیہ تقریباً 0.3 فیصد نیچے آیا اور یہ مسلسل آٹھویں ہفتہ وار کمی تھی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ کے آخر اور سال کے آخر میں ادائیگی کی ذمہ داریوں کے لیے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی مانگ میں اضافے سے ڈالر مضبوط ہوا، جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ پڑا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز جمعرات کو بھارتی روپیہ 12 پیسے گر کر 85.27 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی سست ہوتی ہوئی اقتصادی ترقی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے خدشات نے روپے کو متاثر کیا ہے جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سخت مانیٹری پالیسی اور نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے توقعات نے بھی ڈالر کو مضبوط کیا۔

  • بھارتی جنگی جنون،  بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    بھارتی جنگی جنون، بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    نئی دہلی : بھارت کوجنگی جنون مہنگاپڑگیا، ناکام کوشش کے باعث  بھارتی روپیہ پچاس پیسے گرگیا  جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ، بمبئی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ، کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں چارسو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی اور نفٹی انڈیکس میں بھی سو پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آرہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی روپے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سامناہے، ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71روپے 24 پیسے ہوگئی۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہو۔

    خیال رہے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے ، بھارت کی جانب سے تجارت بند کردی گئی ہے جبکہ الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا

    بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا

    نئی دہلی : نریندر مودی کی پالیسیاں بھارت کو لے ڈوبیں، غیرملکی سرمایہ کار بھاگ گئے اور بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا معاملہ ہو یا پاکستان سے کشیدگی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سرکار کی پالیسیوں کو رد کردیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران بھارتی مارکیٹ سے دو ارب ستر کروڑ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ نکل گیا، صرف نومبر میں بھارتی روپے کی قدر میں ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کی چند ماہ قبل ہی بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گرگیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے بازار میں سرمائے کی شدید قلت ہے، دوسری طرف غیرملکی سرمایہ کار مودی کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں، اسی لئے بھارت کی اسٹاک اور بانڈ مارکیٹ فروخت کے شدید دباو کا شکار ہیں۔


    مزید پڑھیں : کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی عوام اذیت میں مبتلا


    یاد رہے کہ  مودی حکومت نے کالے دھن کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے آٹھ اور نو نومبر کی درمیانی رات سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگنے کے بعد عوام نئی اذیت میں مبتلا ہوگئے، اپنی نوکری اور کاروبار کو پس پشت ڈال کر اپنے نوٹ بچانے کے لیے بینکوں میں قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے جبکہ اے ٹی ایم مشینوں نے بھی کام کرنا بند کردیا۔

    حکومت کے اس اعلان کے بعد کم آمدن والے کاروباری، بڑے تاجر اور وہ عام لوگ جن کی زندگی اور کاروبار نقد پیسوں پر منحصر ہے حکومت کے اس قدم سے بری طرح متاثر ہوئے۔