Tag: بھارتی رکن پارلیمنٹ

  • بھارت: برطانوی وزیراعظم کی ساس بھارتی رکن پارلیمنٹ نامزد

    بھارت: برطانوی وزیراعظم کی ساس بھارتی رکن پارلیمنٹ نامزد

    برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک کی ساس سدھا مورتی کو بھارت میں رکن پارلیمنٹ نامزد کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایوانِ بالا کے ارکان کی اکثریت منتخب ہوکر پارلیمنٹ آتی ہے، مگر 12 ارکان کو صدر کی جانب سے 6 سال کی مدت کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے 6 سال کی مدت کے لئے نامزد کئے جانے والے ارکان کو عوامی زندگی میں اعلیٰ کامیابیوں کی وجہ سے نامزد کیا جاتا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی ساس سدھا مورتی کا سماجی کام، انسان دوستی اور تعلیم میں تعاون بہت زیادہ اور متاثر کن رہا ہے۔سدھا مورتی کے داماد 43 سالہ رشی سوناک پہلے غیر برطانوی بھارتی نژاد وزیراعظم ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھارتی حکومت نے سدھا مورتی کو سماجی کاموں کی وجہ سے انہیں بھارت کا تیسرا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا تھا۔

    اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ 2009ء میں سدھا مورتی کی بیٹی اکشتا کی شادی رشی سونک سے ہوئی تھی جو 2022ء سے برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔

  • بھارت: ہوٹل کمرے سے رکن پارلیمنٹ کی لٹکی لاش برآمد

    بھارت: ہوٹل کمرے سے رکن پارلیمنٹ کی لٹکی لاش برآمد

    ممبئی: بھارت میں ایک رکن پارلیمنٹ کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح رکن پارلیمنٹ موہن ایس ڈیلکر کی ممبئی میں پراسرار موت واقع ہو گئی ہے، ان کی لاش ہوٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔

    پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے ایک خود کشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے، تاہم میڈیا کو اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

    لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ موہن ایس ڈیلکر کا تعلق مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والے دادرا اور نگر حویلی علاقے سے ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پیر کی صبح ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

    بھارتی رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر

    پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ڈیلکر کب اور کیوں ممبئی پہنچے تھے اور وہ شہر میں کن افراد سے رابطے میں تھے۔

    58 سالہ ڈیلکر ہندوستانی نوشکتی پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اور کسان تھے، ابتدائی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیلکر نے خود کشی کی ہے۔

    بھارت: اسپتال کی لفٹ اچانک گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بھی اندر تھے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن ایس ڈیلکر ممبئی کی تفریح گاہ مرین ڈرائیو پر واقع سی گرین ہوٹل میں مقیم تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی اچانک موت کے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، لاش کو مزید معلومات کے حصول کے لیے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔