Tag: بھارتی ریاست

  • بھارتی ریاست، فوج پر مذہب کا خطرناک کنٹرول تشویشناک حد تک بڑھ گیا

    بھارتی ریاست، فوج پر مذہب کا خطرناک کنٹرول تشویشناک حد تک بڑھ گیا

    بھارتی ریاست اور فوج پر مذہب کا خطرناک کنٹرول تشویشناک حد تک بڑھ گیا، فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کی ہندو پیشوا سے ملاقات نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

    گزشتہ دنوں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے ہندو روحانی پیشوا جگد گرورام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ کیا، وہ اس دورے میں مکمل فوجی وردی میں آئے تھے، ہندو توا کو تقویت دیتے یہ اقدامت بھارت کی سیکولر فوجی روایت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

    اس ملاقات کے دوران روحانی پیشوا نے پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کو ”گرو دکھشنا“ کے طور پر واپس کرنے کی درخواست کی، جسے فوجی سربراہ نے مبینہ طور پر قبول کیا۔

    یہ واقعہ مذہب کو ریاستی امور، خصوصاً فوج کے ساتھ جوڑنے کے خطرناک رجحان کو واضح کرتا ہے، اس سے پہلے بھی سرکاری/ فوجی تقریبات میں مذہبی رسومات کی شمولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو فوج کی سیکولر بنیادوں سے بتدریج انحراف کی نشاندہی کرتا ہے ۔

    یہ پیش رفت نہ صرف بھارت کی مسلح افواج کے سیکولر ڈھانچے کو چیلنج کرتی ہے بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔

    مذہبی قوم پرستی اور فوجی امور کا امتزاج ہمسایہ ممالک، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے اور کشمیر میں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

  • بھارتی ریاست میں عوام کو چیمپئنزٹرافی فتح کا جشن منانے سے روک دیا گیا

    بھارتی ریاست میں عوام کو چیمپئنزٹرافی فتح کا جشن منانے سے روک دیا گیا

    چیمپئنزٹرافی میں بھارت کی جیت کے بعد ایک ریاست میں لوگ جشن منانے نکلے، تاہم انھیں فتح کی سیلیبریشن سے پولیس نے روک دیا۔

    بی جے پی لیڈر کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کانگریس نے ریاست تلنگانہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا جشن منانے کی تقریبات میں رکاوٹ ڈالی اور سڑک پر نکلنے والے لوگوں کو جشن منانے سے روک دیا جبکہ انھیں زدوکوب بھی کیا گیا۔

    مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کو الزام لگایا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاست تلنگانہ میں لوگوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی جیت کا جشن منانے سے روکا گیا۔

    کشن ریڈی جو تلنگانہ میں بی جے پی یونٹ کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دو ویڈیوز شیئر کیں۔

    اس ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس افسران مبینہ طور پر بھارت کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن منانے کی کوشش کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کررہے ہیں۔

    بی جے پی رہنما نے کیپشن میں لکھا کہ "اس طرح کانگریس کی حکومت تلنگانہ میں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت کے جشن کی اجازت نہیں دے رہی ہے، یہ شرمناک ہے!”

    ویڈیوز، جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، تاہم تلنگانہ کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے لاٹھی چارج کی خبروں کی تردید کی اور واضح کیا کہ پولیس کی کارروائی کا مقصد جشن کو دبانا نہیں تھا بلکہ صرف ایمبولینسوں کو راستہ بنانے کے لیے بھیڑ کو منتشر کرنا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-winner-team-india-worst-record/

  • دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات ہونا معمول کی بات ہے۔ ان شادیوں میں کبھی کبار دلہا دلہن یا باراتوں میں معمولی بات پر جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

    گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

    جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

    مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

    صارف نے لکھا کہ ’’کس کس نے 2 کا پہاڑ ابھی یاد کیا ہے‘‘۔ دوسرے صارف کہا کہ ’’اب سارے لڑکے 2 کا پہاڑا یاد کر کے آئیں گے اپنی شادی میں ‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یار مجھے دو کا پہاڑا نہیں آتا‘‘۔

  • ہماچل پردیش میں متعدد زیر تعمیر عمارتیں گر گئیں

    ہماچل پردیش میں متعدد زیر تعمیر عمارتیں گر گئیں

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 10 زیر تعمیر تجارتی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کے اینی بازار علاقے میں بس اسٹینڈ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے ان عمارتوں کو "غیر محفوظ” قرار دے کر خالی کرایا تھا۔

    بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے تباہی مچ گئی

    بھارت کی ارضیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہماچل پردیش میں خاص طور پر شملہ، دھرم شالہ اور منالی جیسے سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر جاری تعمیرات سے ڈھلوانوں کا توازن بگڑ گیا ہے۔

  • بھارت: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    بھارت: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    اتراکھنڈ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر اتراکھنڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ آرین ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت والے اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔

    اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

     پشکر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    کیدارناتھ ریاست اتراکھنڈ میں ہندو عقیدت مندوں کی طرف سے چلائی جانے والی چار دھام یاترا کا حصہ ہے، جس میں یمونوتری، گنگوتری اور بدری ناتھ کے مقامات بھی شامل ہیں۔

  • بھارت میں مسلمان مہاجرین کیلئے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع

    بھارت میں مسلمان مہاجرین کیلئے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار کی جارحیت کی وجہ سے دربدر ہونے والے مسلمان مہاجرین کے لیے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں مودی سرکار نے بھارتی ریاست آسام میں بنگلا دیشی مہاجرین کی آڑ میں 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا تھا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہریت کی حتمی فہرست کے مطابق محروم ہونے والے افراد کو اپیل کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔

    ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کے لیے 10 حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، آسام میں بھارتی حکومت بڑے پیمانے پر حراستی کیمپ قائم کر رہی ہے جس میں غیر قانونی قرار دیئے گئے مسلمانوں کو منتقل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں 2014 میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مودی حکومت نے نیشنل رجسٹر فار سٹیزن شپ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور بی جے پی کے رہنما امیت شاہ نے بنگلا دیش سے ہجرت کر کے بھارت آنے والے مہاجرین کو دیمک قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارت نے آسام میں مقیم 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوکی کے بعد اب انہیں بھارتی شہریت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

  • بنارس میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ، 19 افراد ہلاک

    بنارس میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ، 19 افراد ہلاک

    بنارس: بھارت کی ریاست اُترپریش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 14 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈیا کی ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، یہ واقع بنارس کے مضافاتی اُس شہر  میں پیش آیا جو ہندوؤں کے لیے مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

    بی بی سی اردو کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’’مذہبی اجتماع میں تین ہزارزائرین کی شرکت متوقع تھی تاہم یہاں 70 افراد پہنچنے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور یہ واقعہ پیش آیا‘‘۔

    اجتماع کے منتظم راج بہادر نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہا ’’پولیس نے لوگوں کو قابو میں کرنے کے لیے ایک پُل سے واپس بھیجنا شروع کیا تو اسی اثناء کسی نے افواہ پھیلائی کہ آگے سے پُل ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے اندھا دھند بھاگنے لگے‘‘۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں نے حکام سے بات کرلی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ بنارس میں ہونے والے واقعے کے متاثرین کو بہتر سے بہتر طبی امداد اور ممکنہ مدد فراہم کی جائے‘‘۔


    بھارتی وزیراعظم نے مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے، تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے جن میں 14 خواتین بھی شامل ہیں تاہم زخمی ہونے والے افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

     

  • خاتون پولیس اہلکار کا شاہ رخ کے ساتھ رقص متنازعہ بن گیا

    خاتون پولیس اہلکار کا شاہ رخ کے ساتھ رقص متنازعہ بن گیا

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کی ایک تقریب میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب ایک خاتون پولیس اہلکار نے وردی میں بولی ووٖڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کیا۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کے سالانہ ثقافتی میلے کی تقریب کے دوران خاتون پولیس اہلکار کاوردی میں شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرنے پر حزب اختلاف نے طوفان کھڑا کردیا، شاہ رخ خان کو حال ہی میں ممتا بینر جی نے مغربی بنگال کا برانڈ سفیر مقرر کیا تھا، حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نےممتا بینر جی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خاتون افسر کو وردی میں رقص کی جازت دے کر بھارتی آئین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ آئین کسی کو اس طرح وردی میں ناچنے کی اجازت نہیں دیتا، سابق سٹی پولیس کمشنر نیروپم سوم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے دور میں کسی کو اس طرح ڈانس کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی۔

  • بھارت: ٹرین میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

    بھارت: ٹرین میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت تئیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے, ٹرین بنگلور سے پتا پرجارہی تھی۔

    بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا، ٹرین میں بہترافراد سوار تھے، آگ انجن سے چار بوگی پیچھے موجود ایئركنڈيشڈ کوچ میں لگی اور بہت تیزی سے پھیل گئی۔

    ڈبے کے کوچ اٹنڈينٹ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    ٹرین میں آگ لگنے کے بعد متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • نئی دہلی:بھارت میں حکومتی بے حسی، متاثرہ کیمپ میں34بچے ہلاک

    نئی دہلی:بھارت میں حکومتی بے حسی، متاثرہ کیمپ میں34بچے ہلاک

    بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کیمپ میں ٹھنڈ لگنے کے باعث چونتیس بچے ہلاک ہوگئے، حکام نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں مظفرنگر کے فرقہ وارانہ فسادات میں بے گھر متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ناکافی سہولیات کے باعث درجنوں بچے حکومتی بے حسی کا شکار ہوگئے۔

    مظفرنگر میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں پینتالیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں گھر نذرآتش ہوئے تھے، حکام کیجانب سے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اموات کی وجہ ناقص خوراک اور ڈینگی وائرس ہے، اپوزیشن جماعتوں نے واقعے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔