Tag: بھارتی ریاست اترپردیش

  • زہریلے سانپوں کے کاٹنے پر کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹروں کا اہم مشورہ

    زہریلے سانپوں کے کاٹنے پر کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹروں کا اہم مشورہ

    بارشوں کے موسم میں سانپوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، زہریلے سانپوں کے ڈسنے سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ پرسکون رہنا چاہیے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش زہریلے سانپ کثرت سے پائے جاتے ہیں جہاں ان کی 18 مختلف اقسام پائے جاتے ہیں، ان کے کاٹنے سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے لیکن ایسی حالت میں پُرسکون رہنا چاہیے، اگر متاثرہ شخص گھبراتا ہے تو اس پر زہر کا اثر تیزی سے ہوتا ہے۔

    سانپ کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں یوپی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    ورکشاپ میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سی ایم سنگھ نے بتایا کہ اگر کسی کو سانپ کاٹتا ہے تو اسے پُرسکون رہنے میں مدد کریں تاکہ متاثرہ شخص گھبرائے نہیں کیوں کہ گھبرانے کی صورت میں زہر تیزی سے اثر کرتا ہے۔

    جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو اسے محفوظ رکھیں، متاثرہ شخص کو اسپتال لے جاتے وقت چلانے سے گریز کرتے ہوئے اسے کسی گاڑی سے اسپتال لے کر جائیں۔

    زہریلے سانپ کھانا کیوں پسند ہے؟ بھارتی شہری کا اہم انکشاف

    ڈاکٹر نے بتایا کہ زخم کو نہ کاٹیں، نہ چوسیں اور نہ ہی باندھیں کیوں کہ اس سے زہر مزید پھیل سکتا ہے، برف یا گھریلو علاج کا استعمال بھی نہ کریں کیوں کہ یہ بالکل موثر نہیں ہوتا، کوشش کریں فوری طبی امداد لی جائے۔

    پروفیسر ڈاکٹر سی ایم سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال 58ہزار افراد سانپ کے ڈسنے سے مرجاتے ہیں، سانپ کے کاٹنے کے فوراً بعد اینٹی وینم انجکشن لگانا ہی کسی کی جان بچانے کا واحد طریقہ ہے۔

    سانپ کے ڈسنے کے بعد اور اسپتال پہنچنے تک سانپ کا شکار ہونے والے شخص اور اس کے اہلخانہ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، تب ہی ڈاکٹر کے لیے اس شخص کی جان بچانا ممکن ہو گا۔

    خیال رہے کہ اترپردیش میں 30 قسم کے سانپ پائے جاتے ہیں جن میں 18 قسم کے سانپ زہریلے ہیں، چار سانپوں، کوبرا، کریٹ، رسل وائپر، سو سکیلڈ وائپر کے کاٹنے کے لیے اینٹی وینم دوا دستیاب ہے، یہ دوا دوسرے سانپوں کے کاٹنے کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-100-snakes-recovered-from-a-house/

  • مشہور یوٹیوبر خاتون کا جہاز میں فلائٹ اٹینڈنٹ سے تضحیک آمیز سلوک

    مشہور یوٹیوبر خاتون کا جہاز میں فلائٹ اٹینڈنٹ سے تضحیک آمیز سلوک

    تعلیم کیوں ضروی ہے بعض دفعہ لوگوں کا برتاؤ دیکھ کر اس کا اچھی طرح اندازہ ہوتا ہے، ایسی ہی حرکت ایک یوٹیوبر خاتون نے بھی کی۔

    بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک یوٹیوبر خاتون نے ہوائی جہاز میں سفر کے دوران عجیب و غریب حرکت کی۔ مذکورہ خاتون جہاز میں بیٹھ کر ایک پیالے میں اپنی انگلیوں سے کس مائع چیز کو مکس کرتی پائی گئیں۔

    اس موقع پر فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان سے آکرپوچھا ’وہاٹ‘ یعنی کہ وہ یہ کیا کررہی ہیں تو خاتون نے مذاق اڑنے والے انداز میں انھیں ’ہاٹ‘ جواب دیا، دوسرے لفظوں میں انھیں جانے کا کہا۔

    اس کے بعد خاتون جس کے یوٹیوب پر 2.2 ملین سبسکرائبر ہیں اس نے مبینہ طور پر پیالے میں موجود ستو کو اپنی انگلیوں سے نامناسب طریقے سے مکس کیا جبکہ وہ فلائٹ اٹینڈنٹ کا مذاق بھی اڑاتی رہی۔

    یوٹیوبر خاتون نے نہ صرف اس توہین آمیز اقدام کی ویڈیو بنائی بلکہ وہ اس دوران مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئی اور یہ بھی بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ غصہ ہوکر وہاں سے چلی گئی ہے۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ انفلوئنسر خاتون کے عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے تعلیم کی کمی قرار دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کس طرح کا رویہ تھا، نہایت مکروہ قسم کا۔‘ ایک شخص نے لکھا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا بنا رہی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ بعض دفعہ لوگ دوسروں کے لیے کتنا پریشانی کا باعث بنتے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ اس لیے کہتے ہیں کہ تعلیم کیوں ضرروی ہے۔

  • بجلی کمپنی کے عملے پر تشدد کے بعد ان پر کتے چھوڑ دیے گئے!

    بجلی کمپنی کے عملے پر تشدد کے بعد ان پر کتے چھوڑ دیے گئے!

    اہلخانہ نے بل کی وصولی کے لیے گھر آنے والے بجلی کمپنی کے عملے پر تششد کرتے ہوئے ان پر کتے چھوڑ دیے گئے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بلندشہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بجلی کے بل وصول کرنے والے عملے کو نہ صرف گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر کتے بھی چھوڑ دیے جس کے باعث عملے کے کئی ارکان زخمی ہوگئے۔

    بجلی بل کے نادہندہ گھر والوں نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ بجلی کمپنی کے عملے کو مارنے کے لیے بندوقیں نکال لیں اور بھاگنے کے دوران ان کا پیچھا بھی کیا۔

    اس واقعے میں جونیئر انجینئر جوتی بھاسکر سنہا شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ان کے ساتھی ورکرز کو انھیں بچانے کے دوران چوٹیں آئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشچیمانچل ودیوت وتران نگم لمیٹڈ (پی وی وی این ایل) نامی بجلی کمپنی کی ٹیم جب ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا بل وصول کرنے پہنچی تو انھیں اس اندوہناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔

    پہلے تو چوہدری اس کی بیوی کویتا بیٹے وشال اور اس کے دوستوں نے بل کی ادائیگی سے انکار کیا جب عملے نے تقاضہ کیا تو ان لوگوں نے جونیئر انجنیئر جوتی بھاسکر، سب ڈویژنل آفیسر رینا و دیگر مرد ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر کتے چھوڑ دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے اس واقعے میں ملوث خاندان کے خلاف ایف آئی اور درج کی جاچکی ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

  • خاتون ٹیچر کی شرمناک حرکت ، مسلم طالب علم  کو بچوں سے پٹواتی رہی،  ویڈیو منظرعام پر آگئی

    خاتون ٹیچر کی شرمناک حرکت ، مسلم طالب علم کو بچوں سے پٹواتی رہی، ویڈیو منظرعام پر آگئی

    اترپردیش : ایک اسکول میں آٹھ سالہ مسلم طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، جس میں خاتون ٹیچر مسلم طالب علم کو دوسرے بچوں سے پٹواتی رہی، بچہ مسلسل روتا رہا لیکن ٹیچر کو ترس نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اسکولوں تک پہنچ گئی اور مسلم بچوں کا تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا۔

    اساتذہ مسلم مخالف نفرت کی آگ کو ہوا دینے لگے، بھارتی ریاست اترپردیش میں اسکول میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹیچر نے کلاس میں اسلاموفوبیا کے بیان دیے اور ہندو بچوں سے مسلم بچے کو تھپڑ مارنے کیلئے کہا۔

    پوری کلاس کے سامنے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوائے، کلاس روم میں بچے آتے گئے اور مسلمان بچے کو تھپڑلگاتے گئے ساتھ ہی خوب قہقہے بھی لگائے گئے۔

    ٹیچر بار بار مسلم بچے کو زور زور سے مارنے کا کہتی رہی، پیٹ پیٹنے والا بچہ مسلسل روتا رہتا ہے، اس کے باوجود استاد کو کوئی ترس نہ آیا۔

    ایک بچے کو ٹیچر نے کہا ایسے کیوں مار رہے ہو زور سے مارو تو ایک بچے نے آکر زوردار تھپڑ بچے کے منہ پر مارا۔

    آٹھ سالہ مسلم طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آئی تو پولیس حرکت میں آگئی اور روایتی کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ٹیچر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    اس واقعے پر رکن کانگریس راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ‘معصوم بچوں کے ذہنوں میں امتیازی سلوک کا زہر ڈالنا اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرتا ہے۔

    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیچر جس طرح سے ایک بچے کو دوسرے بچوں سے پٹوا رہی ہے وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پریشان کن سیاست کا نتیجہ ہے۔

    مشہور مصنف ارون دھتی رائے نے ویڈیو ٹوئٹ کی اورکہا یہ ٹیچر پوری نسل کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے، اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔

    جے رام رمیش نے لکھا ’’کسی بھی طرح کی مذہبی کٹرتا اور تشدد ملک کے خلاف ہے۔ قصورواروں کو بخشنا ملک کے خلاف جرم ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس معاملہ میں فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سزا دی جانی چاہئے تاکہ کوئی اور ایسا زہر گھولنے سے قبل سو بار سوچے۔‘

  • بھارت، پولیس آفیسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

    بھارت، پولیس آفیسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس آفسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے تھانے میں بندر نے انٹری دی اور 20 منٹ تک پولیس آفیسر کے سر پر بیٹھ کر جوئیں تلاش کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رپورٹ میں مطابق دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پلی بھت میں پیش آیا۔

    بندر بھوکا تھا اور کھانے کی تلاش میں تھانے میں گھس گیا، پولیس آفیسر دی ویدی اپنے کام میں مصروف تھا کہ بندر ان کے کاندھے پر چڑھ گیا اور سر میں جوئیں تلاش کرتا رہا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بندر گزشتہ روز صبح تھانے میں داخل ہوا اور بیس منٹ تک موجود رہا۔

    بندر جب بور ہوگیا تو وہ تھانے سے بھاگ نکلا اور تھانے سے باہر ایک درخت پر چڑھ گیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بندر کثیر تعداد میں موجود ہیں اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں بندر نے بچہ چرانے کی کوشش کی جس کا منظر دیکھ کر والدین اور گاؤں والے حیران رہ گئے تھے۔

  • بھارت میں عجیب و غریب بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز حیران

    بھارت میں عجیب و غریب بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز حیران

    اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون کے ہاں تین سروں والی بچی کی پیدائش ہوئی جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتردپیش کے مقامی اسپتال میں خاتون کو لیبر روم میں لے جانے سے قبل شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد خاتون کی ڈیلیوری کی گئی تو خاتون نے تین سروں والی بچی کو جنم دیا جسے دیکھ کر خاتون کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز بھی حیران و پریشان رہ گئے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری نارمل ہی ہوئی ہے لیکن بچی کے تین سر دیکھ کر یقین نہیں آرہا ہے۔

    بچی کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے تاہم نومولود بچی کے علاج کے بارے میں ڈاکٹرز سر جوڑکر بیٹھ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس طرح کی بیماری کے واقعات دنیا بھر میں سامنے آتے رہتے ہیں، اس بیماری کو ’اینسی فیلوسیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اینسی فیلو سیل بیماری میں نومولود بچی کے بچنے کے چانس 55 فیصد ہیں۔

    واضح رہے کہ چار سال قبل بھارت میں عجیب الخلقت بچی کی پیدائش ہوئی تھی جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا تھا اور ہندوؤں نے اسے بھگوان قرار دے دیا تھا۔

    یاد رہے کہ بچی کا چہرہ عام چہروں جیسا نہیں تھا اور اس کے چہرے پر گوشت کا لوتھڑا موجود تھا جو سونڈ نما نظر آرہا تھا بچی کو لوگوں نے سونڈ کی وجہ سے بھگوان کا اوتار قرار دیا تھا۔