Tag: بھارتی ریاست اتر پردیش

  • ڈرائیور کار کے بونٹ پر چمٹے شخص کو گھسیٹتا ہوا لےگیا، ویڈیو

    ڈرائیور کار کے بونٹ پر چمٹے شخص کو گھسیٹتا ہوا لےگیا، ویڈیو

    ڈرائیور اپنی کار کے بونٹ پر چمٹے ہوئے شخص کو گھسیٹتا ہوا تین کلو میٹر دور تک لے گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزم ڈرائیور نے بحث کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو اپنے کار کے بونٹ پر 3 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک گھسیٹا۔

    مذکورہ واقعہ اس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    سی سی ٹی وی کلپ میں، متاثرہ شخص کو گاڑی کے بونٹ پر چمٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ بظاہر گاڑی کو ’روکنے‘ کی کوشش کررہا ہے، تاہم ڈرائیور بونٹ پر لٹکے ہوئے شخص کے ساتھ کار کو 3 کلومیٹر فاصلے تک لے گیا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان اور متاثرہ شخص کے درمیان جھگڑا ان کی کاروں کے درمیان تصادم کے بعد شروع ہوا۔ متاثرہ شخص نے ملزم کو موقع سے بھاگنے سے روکنے کی کوشش کی، مبینہ طور پر وہ اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ مانگ رہا تھا۔

    تین کلو میٹر دور تک جانے کے بعد متاثرہ شخص خود کو اس مصیبت سے چھڑانے میں کامیاب ہوا، بعدازاں اس نے پولیس میں واقعے کی شکایت درج کرائی، جس کی بنیاد پر کوشامبی پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

    پولیس اہلکار نے بتایا کہ شکایت کے فوراً بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گاڑی کی شناخت کی گئی اور ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے اس کی کار کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ

    مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ

    اتر پردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو بغیر سبق یاد نہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا اورکہا تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ ہیں ، بھارتی ریاست اترپردیش کے پرائمری اسکول کی ہندو استانی کے مسلمان بچے سے شرمناک سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

    ضلع مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں سات سالہ محمد التمش کو بغیرسبق یادنہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا، کلاس ٹیچر ترپتا تیاگی نے کلاس کے باقی بچوں کو محمد التمش کو باری باری تھپڑ مارنے اور تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینے کا کہا۔

    ویڈیو میں کسی مرد کو کہتے سنا جا رہا ہے کہ ٹھیک کہہ رہی ہیں، انہوں نے ہمارا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے، ہندؤ ٹیچر نے کلاس کے باقی بچوں کو 7سالہ التمش کو زورزور سے تھپڑ مارنے کا بھی کہا کہ آرام آرام سے کیوں مار رہے ہو ، زورسے مارو۔

    محمد التمش کےوالدارشاد نے کہا شرمناک واقعہ مسلمانوں کےخلاف پھیلائی گئی نفرت کا نتیجہ ہے۔

    ویڈیووائرل ہونے پر یوگی سرکار ہندو استانی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئی، پولیس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو ہٹانے کا حکم دےدیا اور کہا کہ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائےگی۔

  • واردات کے دوارن چور دروازے میں پھنس کر ہلاک

    واردات کے دوارن چور دروازے میں پھنس کر ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر چوری کے لئے دروازے سے داخل ہوتے ہوئے چور پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے شہر وراناسی میں پیش آیا جہاں وہ شخص ایک پاور لوم سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران دروازے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ شخص پہلے بھی چوری کے دیگر واقعات میں ملوث رہ چکا ہے، پاور لوم سینٹر کام نہ ہونے کی وجہ سے 2 دن سے بن تھا، ہلاک ہونے والا شخص اس بات سے لاعلم تھا دروازہ اوپر سے بند ہے۔

    پاور لُوم کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں اس کا سر دروازے میں پھنس گیا اور دھڑ باہر رہ گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔