Tag: بھارتی ریاست تامل ناڈو

  • لڑکے نے شادی کرنے کے لیے کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے؟

    لڑکے نے شادی کرنے کے لیے کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے؟

    شادی کا ارادہ کرنے والی لڑکی مایوسی کا شکار ہوگئی، لڑکے کی جانب سے جھوٹی معلومات نے اسے بددل کردیا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ثنا نامی لڑکی کے لیے شادی کی کوشش کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جس شخص کو انھوں نے رشتے کے لیے منتخب کیا اس نے اپنی عمر سے لے کر تعلیم تک ہر معاملے میں ان سے صریحاً جھوٹ بولا جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

    ثنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معمول کے مطابق میرے لیے ایک رشتہ آیا۔ لڑکے نے بتایا کہ اس کی پیدائش 1996 کی ہے جبکہ وہ کالج میں ٹاپر، گولڈ میڈلسٹ، انٹرپرینر اور وغیرہ وغیرہ ہے۔

    لڑکی نے بتایا کہ کچھ کالز کے بعد ہی اسے پتا چل گیا کہ مذکورہ لڑکا 1990 میں پیدا ہوا، اسے کالج سے نکال دیا گیا تھا اور اسے گریجویشن کرنے میں کئی سال لگے جبکہ اسے کار کی چابی ایک طالبعلم کے پیٹ میں گھونپنے کی وجہ سے کالج سے معطل کردیا گیا تھا۔

    ثنا کا کہنا تھا کہ ’ارینج میرج‘ ایک خوفناک چیز ہے جبکہ انھوں نے دوسرے لوگوں کو بھی اس طرح کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا۔

    لڑکی نے بتایا کہ اس نے سچ جاننے کے لیے اپنے ذرائع استعمال کیے جبکہ ثنا نے مشورہ دیا کہ کسی کے بھی پرپوزل پر راضی ہونے سے پہلے اس کی اچھی طرح چھان بین کی جائے۔

    ایک شخص نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ اپنی تلاش کے دوران ہوشیار رہیں اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے پورا وقت لیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ ایسے معاملات پر اچھا خاصا جھوٹ بولتے ہیں۔

  • تیسری شادی کی خواہش، بیویوں نے شوہر کو سرعام پیٹ ڈالا

    تیسری شادی کی خواہش، بیویوں نے شوہر کو سرعام پیٹ ڈالا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شوہر کو تیسری شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی، دونوں بیویوں نے شوہر کو سرعام پیٹ ڈالا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 26 سالہ ایس اروند دنیش نے تیسری شادی کرنا چاہی تو پہلی دونوں بیویوں نے اسے سرعام دھلائی کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، واقعہ تامل ناڈو کے علاقے کوئمبٹور میں پیش آیا۔

    اروند دنیش نے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازم ہے اس نے پہلی شادی 2016 میں پریا درشنی نامی خاتون سے کی تھی اور اہلیہ کے ساتھ اس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پریا درشنی نے جب اپنے ساتھ ہونے والے برے سلوک کے بارے میں دنیش کے والدین کو بتایا تو انہوں نے بھی چپ سادھ لی اور بیٹے کو کچھ نہ کہا پھر پریا نے شوہر کے خلاف پولیس نے کمپلین درج کرائی۔

    دنیش کی پہلی بیوی پریا کے مطابق دنیش نے دوسری شادی کرنے کے لیے شادی کرانے کی ویب سائٹ پر دوسری بیوی کی تلاش شروع کردی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دنیش نے اپریل 2019 میں پہلی شادی کو چھپایا اور طلاق یافتہ انوپریا نے دوسری شادی رچالی، انوپریا کا 2 سالہ بیٹا بھی ہے۔

    شادی کے چند ماہ بعد دنیش کا رویہ انوپریا کے ساتھ بھی ٹھیک نہ رہا، وہ انوپریا کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے لگا تو دوسری بیوی بھی اسے چھوڑ کر اپنے میکے کرور چلی گئی۔

    دوسری بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد دنیش نے ایک بار پھر تیسری بیوی کے لیے شادی شدہ سائٹ پر اپنا جال پھیلانا شروع کردیا۔

    دنیش کی پہلی دونوں بیویوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ اس کے آفس پہنچی اور مطالبہ کیا کہ دنیش کو باہر بھیجا جائے، کمپنی نے دنیش کو باہر بھیجنے سے انکار کردیا تو وہ دونوں احتجاجاً کمپنی کے دروازے کے باہر بیٹھ گئیں۔

    دونوں بیویوں کے احتجاج میں ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوگئے، تھوڑی دیر بعد پولیس آئی اور دنیش اور دونوں بیویوں کو تھانے آنے کا کہہ کر چلتی بنی، دنیش جیسے ہی کمپنی سے باہر نکلا تو دونوں بیویوں نے اس کی جم کر پٹائی کی۔

    بعدازاں پولیس نے دنیش کے خلاف خاتون کو دھوکا دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

  • بھارت میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    بھارت میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    نئی دہلی: اے ٹی ایم سے پیسے نکلتے تو آپ نے ہمیشہ ہی دیکھے ہیں لیکن کبھی سانپ نکلتے نہیں دیکھا ہوگا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں اے ٹی ایم مشین سے اچانک سانپ نکل آیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تامل ناڈو کے نجی بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین کے اندر 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے والے شہری مشین میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    واقعے کے بعد فوری ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا جس پر ریسکیو اہلکار نے کئی منٹوں کی جدوجہد کے بعد سانپ کو اے ٹی ایم سے باہر نکالا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار اوزار کی مدد سانپ کو پکڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریاست کیرالا میں وی وی پی اے ٹی مشین سے سانپ نکل آیا تھا۔

    ووٹنگ مشین سے سانپ نکلنے پر شہری خوفزدہ ہوگئے تھے، سانپ کو کچھ دیر بعد مشین سے نکال لیا گیا تھا جس کے بعد ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔