Tag: بھارتی ریاست کرناٹک

  • بہن اور بہنوئی نے مل کر ایمبولنس میں بیمار بھائی کو مار ڈالا

    بہن اور بہنوئی نے مل کر ایمبولنس میں بیمار بھائی کو مار ڈالا

    بھارتی ریاست کرناٹک کے چتردرگا ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں بہن اور بہنوئی نے مل کر ایمبولنس میں بیمار بھائی کو مار ڈالا۔

    متوفی نوجوان کی شناخت ملیکارجن کے طور پر کی گئی ہے، بہن اور اس کے شوہر نے اپنے ہی بھائی کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا، متوفی نوجوان ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھا، ملزم کے رشتہ داروں کو خدشہ تھا کہ اس سے گاؤں میں ان کی بدنامی ہوگی اس لیے اسے قتل کردیا۔

    ملیکارجن بنگلورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھا اور 23 جولائی کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر ماری۔

    داونگیرے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اسے داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے خون کے ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ وہ ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہے۔

    ملیکارجن کی حالت تشویشناک ہوگئی تو انھیں 25 جولائی کو کار میں منی پال اسپتال بھیج دیا گیا، گاڑی میں ان کی بہن نشا اور بہنوئی منجوناتھ نوجوان کے ساتھ تھے لیکن راستے میں دونوں نے پہلے سے سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    بہن بہنوئی کا خیال تھا کہ اگر ملیکارجن کی بیماری کی خبر گاؤں میں پھیل گئی تو پورے خاندان کی ساکھ خراب ہو جائے گی اس لیے یہ اقدام کیا۔

    نوجوان کے والد ناگراج کو بیٹے کو شک ہوا تو انھوں نے نشا اور منجوناتھ سے پوچھا، دونوں نے مبہم جوابات دیے لیکن بعد میں سخت پوچھ گچھ کے دوران قتل کا اعتراف کر لیا۔

    پولیس اسٹیشن میں لڑکے کے باپ نے شکایت درج کرواتے ہوئے بیٹی اور داماد پر قتل کا الزام لگایا، ہول کیرے پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر چکنور کے مطابق ملزم بہن نشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بہنوئی منجوناتھ فی الحال فرار ہے۔

    ملزم کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

  • بیکری میں گھس کر7 افراد نے تلوار سے ایک شخص کو قتل کردیا، ویڈیو وائرل

    بیکری میں گھس کر7 افراد نے تلوار سے ایک شخص کو قتل کردیا، ویڈیو وائرل

    بیکری میں اچانک 7 لوگوں نے تلوار لے کرد دھاوا بول دیا، پرتشدد واقعے میں بیکر مین موجود شخص کو قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل میں مبینہ جائیداد کے تنازع پر بیکری میں افراد تفری مچ گئی، 7 لوگوں نے بیکری میں گھس کر ایک شخص پر تلوار سے حملہ کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے ہورہی ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ واقعہ 31 مئی کو پیش آیا تھا جو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت چینپّا نرینال کے نام سے ہوئی ہے، حملے کے وقت وہ شخص خود کو بچانے کے لیے بیکری میں گھسا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اس پر تلوار سے حملہ کر رہے ہیں جبکہ ایک شخص نے مقتول کے سر پر لکڑی کے لٹھ سے حملہ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص بچنے کے لیے بیکری کے اندر بھاگا اور ملزمان بھی اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے بیکری میں گھس گئے اور اس پر وار کرنے لگے۔

    کچھ سیکنڈ بعد ہی نرینال بیکری سے باہر کی طرف بھاگتا ہوا نظر آتا ہے، جہاں 3-2 لوگوں نے اس پر کئی بار تلوار سے حملہ کیا، اس کے بعد ملزمان موقع سے فوراً فرار ہو گئے۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے پر 7 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت روی، پردیپ، منجوناتھ، ناگراج، منجوناتھ، گوتم اور پرمود کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور جائیداد تنازعہ کے سبب نرینال کا قتل کیا گیا۔

  • پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا سر قلم کردیا

    پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا سر قلم کردیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں اشتعال انگیز پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر سفاک بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشتعال انگیز گیم پب جی کے سبب پہلا قتل سامنے آگیا، بھارتی ریاست کرناٹک میں بیٹے نے باپ کی جان لے لی، پہلے پیر کاٹا پھر سر قلم کردیا۔

    کرناٹک پولیس کے مطابق 61 سالہ باپ شنکر دیو کمبہار اپنے 21 سالہ بیٹے رگھوویر کو گیم کھیلنے سے روکتا تھا، موبائل میں بیلنس خٹم ہوا تو بیٹے کا گیم بھی بند ہوگیا، باپ نے بیلنس ایزی لوڈ کرانے سے انکار کیا تو بیٹا مشتعل ہوگیا اور اس کی جان لے لی۔

    کرناٹک پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی جبکہ ماں شدت غم سے نڈھال ہے اور اس کا رو رو کر برا حال ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ ملزم کو گرفتار کرنے گھر پہنچے تو وہ اس قدر غصے میں تھا کہ پولیس والوں سے کہا کہ ابھی رک جاؤ باپ کے جسم کے کچھ حصے اور کاٹنے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم رگھوویر پولی ٹیکنیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور اس کا پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا تھا جس کے سبب وہ فیل بھی ہوچکا تھا۔

    ملزم نے ایک دوسرے واقعے میں پڑوسیوں کی کھڑکی کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا، پڑوسیوں نے رگھوویر کی شکایت بھی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    رگھویر کا باپ جو ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھا اس نے تھانے جاکر اپنے بیٹے کی ضمانت کرائی اور اسے گھر لے آیا تھا۔