Tag: بھارتی سازش بے نقاب

  • کینیڈا، امریکا نے بھارتی سازش بے نقاب کرنے کی ٹھان لی

    کینیڈا، امریکا نے بھارتی سازش بے نقاب کرنے کی ٹھان لی

    اوٹاوا: کینیڈین حکومت کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹس کے ممکنہ طور پر سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے کینیڈا نے امریکا کے ساتھ مل کر ’بہت قریبی سطح پر‘ کام کیا ہے۔

    وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پیر کو اعلان کیا تھا کہ مقامی انٹیلی جنس ایجنسیاں 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں نئی دہلی کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس الزامات پر سرگرمی سے تفتیش کررہی ہیں۔

    معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ایک آفیشنل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کینیڈا امریکا کے ساتھ اس معاملے پر بہت قریبی طور پر کام کر رہا ہے اور کل ہی یہ بات عوامی سطح پر بھی منکشف ہوچکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کینیڈا کے قبضے میں موجود شواہد کو وقت آنے پر عوام اور ذرائع ابلاغ کے سامنے ظاہر کردیا جائے گا۔

    جسٹن ٹروڈو نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے جب کہ انھوں نے بھارتی حکومت پر بھی زور دیا کہ اس معاملے پر سنجیدگی دکھائیں۔

    امریکی حکام بھی اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ کینیڈا کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ ’ہم کینیڈین حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور ان الزامات پر کافی فکر مند ہیں۔ مکمل اور شفاف تحقیقات ہونا ضروری ہے، بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

    اس حوالے سے کچھ لوگ جن میں کینیڈا کے کنزرویٹو اپوزیشن لیڈر، پیئر پوئیلیور بھی شامل ہیں، ٹروڈو پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حکومت کے پاس موجود سکھ رہنما کے قتل کے ثبوت دکھائیں۔

    واضح رہے کہ عالمی میڈیا پر اس بات کی گونج ہے کہ اس سال برٹش کولمبیا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی ہلاکت میں بھارت کی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

  • مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش، مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

    مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش، مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی مکروہ بھارتی سازش کے خلاف وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے خلاف گزشتہ روز حریت رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، کٹھ پتلی حکومت نے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے، جب کہ کشمیری جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 اے پر فیصلہ 27 اگست تک مؤخر کر دیا ہے، قانون کے تحت غیر کشمیری وادی میں جائیداد نہیں خرید سکتے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی سازش سامنے آنے پر پہیہ جام ہڑتال

    واضح رہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے وادی میں نافذ العمل بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی شق 35 اے میں ترمیم کرنے کے لیے پر تول رہی ہے، جس کے بعد ہندوؤں کو کشمیر منتقل کرنے کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی، اور ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی۔

    گزشتہ روز مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے پُر امن کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائر کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید ہو چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریحام خان کی کتاب : بھارتی سازش بے نقاب، انٹرویو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ریحام خان کی کتاب : بھارتی سازش بے نقاب، انٹرویو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد : عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ وہ کسی طرح وزیراعظم بن جائیں، چاہے ووٹ حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی طریقہ استعمال کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کیا، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب اس وقت پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

    اسی حوالے سے بھارتی ٹی وی نے بھی آج ان کا خصوصی انٹرویو نشر کیا جس میں الیکشن سے پہلے بھارتی چینل پر کپتان کی کردارکشی کی گئی اس انٹرویو سے قبل بھارتی ٹی وی نے یکم جون کو معنی خیزاشتہار چلایا جس میں عمران خان کے لیے دھماکہ خیز اور’’ڈنک‘‘کا لفظ لکھا گیا تھا۔

    اپنے انٹرویو میں ریحام کا عمران خان پر الزام تراشی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف اقرباء پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کو مایوس کیا اور وہ قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔

    واضح رہے کہ بھارتی چینل پر ریحام  خان کا انٹریو آنے سے پہلے ہی حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا تھا، کتاب کے کئی اقتباس سامنے آگئے، جو ڈنک بھارتی چینل پربیٹھ کر مارا جانا تھا اس پر لعن طعن ہونے لگی۔

    اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بااثر بھارتیوں سے خاص تعلقات، ریحام خان اور حسین حقانی کی ملاقاتیں اور بھارتی ٹی وی کا معنی خیز اشتہار ایسے سوالات کو جنم دیتا ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے قبل ڈوریاں کہاں سے ہلائی جارہی ہیں؟
    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک ایسے سیاسی رہنما ہیں، جن کی نجی زندگی میں نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بھارتیوں کی بہت بڑی اکثریت گہری دلچسپی رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔