Tag: بھارتی سفارت کار

  • سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا، پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 14 اگست کو بھارتی فوج نے سیز فائرکی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے ڈھڈنیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس سے 3 سالہ بچی زخمی ہوئی۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت رواں سال 19 سو 80 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال 16 افراد شہید اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 14 اگست سے قبل 5 اگست کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی تھی۔

  • ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب

    ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سامنے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 20مئی کو چری کوٹ سیکڑ پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پوٹھی گاؤں کے رہائشی 45سالہ محمد عارف زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سے پہلے 18 مئی کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جبکہ یہ سلسلہ ماہ رمضان کے دوران زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان متعدد بار بھارت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

  • ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتی کار کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے،بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل بھاری ہتھیاروں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت اس سال957 مرتبہ سیز فائرکی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات 2003 کے فائر بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی رویے سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل بھی جندورٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتی کار کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شدید زخمی ہوئیں، بھارت نے 25 جنوری کو چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجےمیں 25 سالہ لائبہ شدید زخمی ہوئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات 2003 کے فائر بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی رویے سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، خاتون زخمی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • بھارتی سفارت کار کو امریکا نے سفارتی استثنی دے دیا

    بھارتی سفارت کار کو امریکا نے سفارتی استثنی دے دیا

    بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا نے سفارتی استثنی دے دیا جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر چلی گئیں، دیویانی کو ویزا فراڈ اور ملازمہ کو انہتائی کم اجرت دینے پر مقدمے کا سامنا تھا۔

    بھارت اور امریکا کے بیچ جاری سفارتی کشیدگی کا بلآخر اس وقت خاتمہ ہوگیا جب امریکا نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ویزا فراڈ اور گھریلو ملازمہ کو انتہائی کم اجرت دینے والی بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کو سفارتی استثنی دے دیا اور وہ امریکا چھوڑ کر چلی گئیں۔

    تاہم امریکی عدالت نے دیویانی پر فرد جرم عائد کردی ہے، کھوبراگڑے پرعائد فرد جرم اس وقت تک رہے گی جب تک وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتیں یا پھر ان کو حاصل استثنی ختم نہیں ہوتا اور وہ بغیر سفارتی استثنی امریکا واپس نہیں آتیں۔

    بھارتی سفارت کار دیویانی كھوبرا گڑے کو ان کی نوکرانی سنگیتا رچرڈز کی طرف سے شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، بھارت نے سفارت کار کی گرفتاری کے بعد امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اور امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لئے متعدد احتجاجی اقدامات کئے تھے۔