Tag: بھارتی سنیما

  • آئیفا ایوارڈ: شاہ رخ خان بہترین اداکار کا ایوارڈ  لے اڑے

    آئیفا ایوارڈ: شاہ رخ خان بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے

    بالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم اینیمل کے ہیرو، اداکاری کے محاذ پر شاہ رخ خان کے وکرم راتھوڑ سے ہار گئے، بہترین اداکار کا ایوارڈ شاہ رخ خان کے نام رہا، لیکن رنبیر سنگھ کی اینیمل نے آئیفا کا میلہ لوٹ لیا۔

    ابوظہبی میں تین روزہ آئیفا ایوارڈ شو کا دوسرا دن بالی ووڈ ستاروں کے نام رہا، جہاں بالی ووڈ کے ستاروں نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ سجایا، اس رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARR (@arrahman)

    آئیفا 2024 میں بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، رنبیر کپور کی فلم اینیمل، ہیما مالنی، انیل کپور جیسی کئی بڑی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

    اس سال آئیفا 2024 کے بہترین اداکار کا ایواڈ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے نام رہا، کنگ خان کو فلم ’جوان‘ میں زبردست اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ رانی مکھرجی نے ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ میں ماں کے شاندار کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر استار اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں، ہترین فلم کا ایوارڈ فلم اینیمل کے نام رہا جبکہ انیل کپور کو فلم اینیمل میں بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    اس کے علاوہ اداکارہ بوبی دیول کو فلم اینیمل کے لیے بہترین منفی کردار کا ایوارڈ ملا، بہترین موسیقی کا ایوارڈ بھی فلم اینیمل کے نام رہا، بیسٹ لرکس کا ایوارڈ سدھارتھ گریما کو سترنگا گانے پر دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اداکار شاہ رخ خان نے نہ صرف تقریب کی میزبانی کی بلکہ اپنے منفرد انداز سے حاضرین کو محظوظ بھی کیا، اسٹیج پر ان کے ساتھ وکی کوشل اور کرن جوہر نے ساتھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

     اس کے علاوہ بالی ووڈ کے کنگ نے ’’جھومے جو پٹھان‘‘ پر شاندار رقص پیش کر کے لوگوں کا دل جیت لیا، آئیفا ایوارڈ نائٹ میں ریکھا، اننیا پانڈے، جھانوی کپور، شاہد کپور سمیت کئی ستاروں نے اپنے ڈانس سے محفل میں چار چاند لگائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

  • اللو ارجن نے اینیمل فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    اللو ارجن نے اینیمل فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    نئی دہلی: ساؤتھ انڈین فلم کے اداکار اللو ارجن نے بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    ساؤتھ انڈین فلم کے اداکار اللو ارجن نے ٹوئٹر پر اینیمل فلم کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ اینیمل ایک شاندار فلم ہے، اس فلم نے سینیما کی خوبصورتی کو بڑھا دیا ہے۔

    ساؤتھ انڈین کے اداکار اللو ارجن نے رنبیر کپور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ فلم میں رنبیر کی پرفارمنس ایک نئے درجے کی متاثر کن تھی جسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے‘۔

     پشپا کی ساتھی اداکارہ رشمیکا منڈنا کے لیے اللو ارجن نے لکھا بہت خوب اور پرکشش! یہ آپ کی اب تک کی بہترین اداکاری ہے، ابھی آپ نے بہت آگے جانا ہے۔

    اللو ارجن نے بوبی دیول کے لیے لکھا کہ ’ بوبی دیول کی متاثرہ کن پرفارمنس نے ہم سب کو خاموش کر دیا، آپ کی موجودگی کا احترام کرتا ہوں، نوجوان اداکارہ ترپتی ڈمری نے اپنی پرفارمنس سے بہت سے لوگوں کا دل توڑ دیاباقی تمام فنکاروں اور تکنیکی ماہرین نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔

    اللو ارجن نے ہدایت کار، سندیپ ریڈی وانگا گارو کو کہا کہ مائنڈ بلونگ، آپ کی ہدایتکاری نے سنیما کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے، آپ نے ایک بار پھر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، آپ کی فلمیں اب مستقبل میں بھارتی سنیما کا چہرہ بدل دیں گی ہیں! اینیمل بھارتی سنیما کی کلاسک فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

  • بھارتی سنیما کی اب تک فلاپ ترین فلم کونسی ہے؟

    بھارتی سنیما کی اب تک فلاپ ترین فلم کونسی ہے؟

    بھارت کے بڑے سپراسٹارز میں سے ایک بربھاس ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے، ان کی فلم ’آدی پروش‘ بھارتی سنیما کی تاریخ کی اب تک کی فلاپ ترین فلم قرار پائی ہے۔

    بھارت میں ایک نہیں کئی فلمی صنعت موجود ہیں جس میں بالی وڈ کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا انڈسٹری سال بھر میں سیکڑوں فلمیں بناتی ہیں، جس میں سے کچھ سپر ہٹ تو کچھ سپر فلاپ ثابت ہوتی ہیں، تاہم بھارتی فلم ’آدی پروش‘ نے پروڈیوسرز کو 225 کروڑ کا ٹیکہ لگایا۔

    ہندوستانی سنیما کی فلاپ ترین فلم کا اعزاز معروف اداکار پربھاس کی چند ماہ پہلے ریلیز ہونے والے کے حصے میں آگیا ہے جس میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے حقیقتاً پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہوئے 550 سے 600 کروڑ روپے تک لگا دیے۔

    بھارتی سنیما کی اس سب سے بڑی فلاپ فلم کی وجہ سے فلم میکرز کو 225 کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    ’آدی پروش‘ نامی دیومالائی فلم نے بھارت میں 288 کروڑ روپے تو کما لیے مگر بیرون ملک اس کی کارکردگی ٹھپ رہی او فلم صرف35 سے 38 کروڑ روپے ہی کما پائی، مجموعی طور پر دنیا بھر سے تقریباً 325 کروڑ روپے کما کر بھی فلم کے پروڈیوسرز کو سوا دو سو کروڑ روپے کی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    فلم انڈسٹری میں اکثر مہنگی فلمیں بنانا ایک خطرناک سودا ہوتا ہے کیوں کہ اس کی لاگت کی وصولی کافی مشکل ہوتی ہے، کئی مہنگی ترین ہندوستانی فلمیں باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسی سال بڑے پردے کی زینت بننے والی برہمسترا نے دنیا بھر سے 400 کروڑ روپے کمائے لیکن فلم کا بجٹ بھی اسی رقم کے آس پاس تھا۔

  • فلم ڈائریکٹر نے مشہور اداکار راج کپور کو تھپڑ کیوں مارا؟

    فلم ڈائریکٹر نے مشہور اداکار راج کپور کو تھپڑ کیوں مارا؟

    ’بامبے ٹاکیز‘ نے بیسویں صدی کے 30 ویں عشرے میں ہندوستان کے فلم سازوں اور شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اس بینر تلے بننے والی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ اسی فلم اسٹوڈیو سے دلیپ کمار، مدھوبالا، راج کپور، دیوآنند جیسے فن کاروں کی شہرت کا سفر بھی شروع ہوا۔

    ہندوستانی سنیما کے مشہور اداکار راج کپور نے اسی اسٹوڈیو میں ڈانٹ سنی اور انھیں ایک روز تھپڑ بھی پڑا۔

    فلم ’جوار بھاٹا‘ کی شوٹنگ کی جارہی تھی جس میں راج کپور کا بھی ایک کردار تھا۔ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیدار شرما تھے۔

    ایک سین کی عکس بندی کے لیے جب وہ شوٹنگ شروع کرنے کو کہتے تو راج کپور کیمرے کے سامنے آتے اور اپنے بال ٹھیک کرنے لگتے۔ ایسا دو تین بار ہوا اور جب بار بار راج کپور نے یہی حرکت کی تو کیدار شرما برداشت نہ کرسکے اور آگے بڑھ کر انھیں ایک تھپڑ لگا دیا۔

    ڈائریکٹر کی جھڑکیاں اور وہ تھپڑ راج کپور کے کام آیا اور ہندی سنیما کے شائقین نے انھیں بے حد سراہا اور ان کے کام کو پسند کیا، بعد کے برسوں میں راج کپور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے باکمال فن کاروں کی صف میں‌ کھڑے ہوئے اور ان کی فلمیں کام یاب ثابت ہوئیں۔

    (ہندوستانی سنیما سے متعلق راج نارائن کی یادداشتوں سے ایک ورق)

  • فلم اڑتا پنجاب بھارتی باکس آفس پر چھاگئی

    فلم اڑتا پنجاب بھارتی باکس آفس پر چھاگئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’اڑتا پنجاب نے باکس آفس پر صرف پانچ روز میں بیالیس کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم اڑتا پنجاب نے اپنی ریلیز کے دن دس کروڑ روپے سے زائد، ہفتے کوگیارہ کروڑ سے زائد، اتوار کو تقریباًتیرہ کروڑ، پیر کو چارکروڑ سے زائد اور منگل کو چارکروڑ ہندوستانی روپے حاصل کمائے.

    یاد رہے کہ اس فلم میں موجود نازیبا ڈائیلاگس کے باعث اسے سنسر بورڈ کی جانب سے بہت مشکلات کے بعد ریلیز کی اجازت ملی اور حال ہی میں اسے پاکستان میں بھی سو مناظر حذف کرنے کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی منشیات کی فروغ پر مبنی ہے جس میں شاہد اور عالیہ کے ہمراہ کرینہ کپور اور دلجیت دوسانجھ نے اہم کردار ادا کیے.