Tag: بھارتی سکھ

  • رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

    رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

    امرتسر: خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، امرتسر میں سکھ مظاہرین نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر بھی شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھوں نے اپنے رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں خفیہ ایجنسی را کو ملوث قرار دے دیا ہے، ہردیب سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا، جس پر سکھ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈین حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل پردھان منتری مودی، ہوم منسٹر، وزیر خارجہ اور اجیت دوول ہیں۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

    اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں خالصتان تحریک میں نئی شدت آ گئی ہے، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر 2 مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    فروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا، جب کہ مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

    مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے، آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ میں ہے۔

  • مودی کا خطاب، کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی

    مودی کا خطاب، کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا گھناؤنا چہرہ امریکی ارکان کانگریس کو دکھانے کے لیے سکھ کمیونٹی متحرک ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپت ونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں مودی کے خطاب والے روز کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے سٹی میں ایک گردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا

    سرے سٹی میں پنجابی کمیونٹی کی اکثریت ہے، ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

  • بھارتی سکھ نے مسجد کے لیے اپنی زمین عطیہ کردی

    بھارتی سکھ نے مسجد کے لیے اپنی زمین عطیہ کردی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سکھ خاندان نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر نگر کے رہائشی سکھ خاندان نے پور قاضی میں اپنی زیر ملکیت زمین مسلمانوں کے نام کرتے ہوئے اس پر مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی۔

    رپورٹ کے مطابق سکھ خاندان کے سربراہ پال سنگھ بیدی نے 100 گز زمین کی ملکیت کے کاغذات پور قاضی نگر پنجائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کے حوالے کیے۔

    اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ گرونانک کے جنم والے مہینے میں ہمارے نزدیک اس سے بہتر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا۔ پال سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ زمین عطیہ نہیں کی بلکہ مسلمانوں کی خدمت کا ایک اقدام ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی مصنف کا کرتارپور کے تاریخی اقدام پر وزیراعظم سے اظہارتشکر

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پور قاضی قصبے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، ہم نے سوچا کہ تعمیر کردہ کالونی کے اطراف کوئی مسجد نہیں اس لیے 100 گز زمین نام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے پڑوسی گھر کے قریب مسجد میں آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔

    مسلم رہنما اور پنچائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کا کہنا تھا کہ پال سنگھ نے مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وہ ہم سب کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں‘۔

    ظہیر فاروقی نے بتایا کہ گزشتہ برس پال سنگھ نے اسکول کا فرنیچر خریدنے کے لیے بھی 20 ہزار روپے سے زائد رقم عطیہ کی تھی، اس کے علاوہ وہ نقدی کی صورت میں مدد کرتے رہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا کا کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم

    اسے بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری کا افتتاح، عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی

    یاد رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا جس کے تحت روزانہ سیکڑوں سکھ یاتری بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دیتے اور اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، وزیر اعظم کے اس اقدام پر مودی بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

  • بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں: مراد سعید

    بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں: مراد سعید

    لاہور: پڑوسی ملک بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، لاہور میں یوم سیاہ کی ایک ریلی سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، مودی دور جدید کا ہٹلر ہے، مودی ہی کی حکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کو مزید طاقت ملی ہے، کشمیری اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، آزادی کا وقت قریب ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر ضرور پاکستان بنے گا، بھارت کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا، عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے، اور یو این قراردادوں پر عمل کرائے۔

    قبل ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش و جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کے عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پورا یقین ہے کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

    واضح رہے کہ آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا جب کہ شاہراہ دستور پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔