Tag: بھارتی سیکورٹی فورسز

  • الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور شکر گڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم اور تمام جماعتیں ملک سے طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر انتہاء پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں، ایسے میں پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت قوم کی توجہ اندرونی دہشتگردی سے ہٹانے کی کوشش ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے، بھارت ہماری خاموشی و امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

  • بھارتی فوج کی جروال پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ, خاتون سمیت 2افراد شہید

    بھارتی فوج کی جروال پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ, خاتون سمیت 2افراد شہید

    سیالکوٹ : بھارتی سیکورٹی فورسز نے مسلسل تیسرے روز بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے جروال اور چپ ڑار سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری  کی ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دوافراد شہید جبکہ متعددد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل تیسرے روز بھی خلاف ورزی کی گئی، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے سرحدی علاقے جروال پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، مارٹر گولے کی ذد میں آکر کھدرال گاؤں ایک خاتون شہید ہو گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں جبکہ گاؤں حاجراں گڑی میں بھی ایک شخص شہید ہوا۔

    مارٹر گولے گھروں پر گرنے سے متعدد مویشی بھی مارے گئے جبکہ متعددمکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے گولہ باری کے باعث سرحدی دیہات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، مسلسل تین روز سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے دیہات کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔