Tag: بھارتی شہریوں

  • پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ،  بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    جس میں پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو48گھنٹےمیں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہری دو دن میں پاکستان سے چلےجائیں۔

    بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکرپاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سارک ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی ویزے منسوخ کردیئے ، سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی ویزے منسوخ کئے گئے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تاہم قانونی طریقےسے بھارت جانیوالے 30اپریل تک واپس آسکتے ہیں۔

    سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

    این ایس سی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پاکستان کسی کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ کرنے نہیں دے گا، بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

    این ایس سی نے واضح کیا بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • ماہانہ کتنی آمدن پر بھارتی شہریوں کو انکم ٹیکس استثنیٰ مل گیا؟

    ماہانہ کتنی آمدن پر بھارتی شہریوں کو انکم ٹیکس استثنیٰ مل گیا؟

    بھارتی حکومت نے نئے بجٹ میں اپنے متوسط طبقے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ماہانہ ایک لاکھ بھارتی روپے آمدن والوں کو ٹیکس استثنا دے دیا ہے۔

    بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ماہانہ ایک لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی کرنسی میں 3 لاکھ روپے سے زائد) آمدنی والے شہری کو انکم ٹیکس سے استثنا دیا گیا ہے۔

    بھارت کی کل آبادی کا چالیس فیصد مڈل کلاس پر مشتمل ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اگر کسی شخص کی سالانہ تنخواہ 12 لاکھ روپے تک ہے، تو اسے انکم ٹیکس کی مد میں 60 سے 70 ہزارتک کی بچت ہوگی۔

    تاہم ماہر معاشیات ارن کمار کہتے ہیں مڈل کلاس کو ڈائریکٹ ٹیکسوں میں چھوٹ دینے سے بہتر تھا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکسوں میں کمی لاتی۔

    بھارت میں اس وقت مختلف مصنوعات اورخدمات پرڈائریکٹ ٹیکس کی شرح 28 فیصد تک ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی میں صرف 9 کروڑ پچاس لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ ان میں سے 6 کروڑ افراد زیرو ریٹرن فائل کرتے ہیں۔