Tag: بھارتی شہری گرفتار

  • سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

    سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورس نے بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الاحساء گورنریٹ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی شہری دلاور حسین کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

     

    پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

    سیکیورٹی فورس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خواتین کوہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اس طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے نام اور شہریت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

  • سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

  • کورین خاتون بلاگر کو ہراسا کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

    کورین خاتون بلاگر کو ہراسا کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

    پونے: بھارت کے شہر میں کوریا کی خاتون بلاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نومبر میں دیوالی کے موقعے پر اس وقت پیش آیا تھا جب کیلی نامی ایک جنوبی کوریائی بلاگر کو پونے میں ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ہراساں کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ خاتون پونے کی ایک مارکیٹ میں موجود تھی جب 2 مرد اس کے پاس آئے جن میں سے ایک نے اپنے ہاتھ کیلی کے کندھوں اور گردن پر رکھ دیے۔

    اس شخص کی جانب سے ایسا کیے جانے کے بعد کورین سیاح جلد بازی میں وہاں موجود افراد کو الوداع کہہ کر یہ کہتے ہوئے وہاں سے نکلی کہ ’مجھے یہاں بھاگنا پڑ رہا ہے‘۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد اس کے خلاف لوگ غصے کا اظہار بھی کر رہے تھے،تاہم پونے کی پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • دبئی، چار سالہ بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی، چار سالہ بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت میں ملزم نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کردیا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ چار سالہ عرب بچہ اپنی رہائشی بلڈنگ میں بنے پارک میں کھیل رہا تھا اس کی آنٹی بھی پارک میں موجود تھیں، آنٹی کی نظریں بچے سے ہٹیں تو وہاں موجود 32 سالہ بھارتی شہری اسے اپنے ساتھ لے کر چل دیا۔

    استغاثہ کے مطابق بچے نے جونہی خود کو کسی اجنبی کے پاس محسوس کیا تو رونے لگا جس پر ملزم نے اس کی آواز بند کرنے کے لیے اس کا منہ اپنے سینے میں دبا لیا۔

    مزید پڑھیں: خاتون کے اغواء اور جنسی زیادتی میں ملوث عرب شہری گرفتار

    بچے کی آنٹی نے جب ملزم کو تیز تیز قدموں سے بچے کو لے جاتا ہوئے دیکھا تو اس کا پیچھا کیا اور اس کے پاس پہنچ کر شور مچایا تو وہ بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے ملزم کی اپنے موبائل فون سے تصویر کھینچ لی تھی جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کیا۔

    ملزم نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کریا ہے، یہ واقعہ 21 فروری 2019 کو پیش آیا تھا جس کی رپورٹ البشرا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔

    عدالت کی جانب سے اس مقدمے کا فیصلہ 21 مئی 2019 کو سنایا جائے گا۔

  • دبئی: 10 سالہ بچی سے ہراسگی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: 10 سالہ بچی سے ہراسگی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    ابوظہبی : اماراتی پولیس نے 10 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں دبئی ایئرپورٹ کے ملازم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں پولیس نے عالمی ہوائی اڈے پر ملازمت کرنے والے بھارتی شہری کو پیش کیا جس پر 10 سالہ معذور بچی کی ساتھ ایئرپورٹ پر جنسی ہراسگی الزام عائد تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر 3 پر 42 سالہ بھارتی نے برطانوی لڑکی کو چار مرتبہ زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    دبئی کورٹ میں جنسی ہراسگی کے ملزم نے اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرا عمل ارادی نہیں تھا۔

    عدالت نے 37 سالہ لبنانی سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ مجھے برطانوی خاتون کی جانب سے ایئرلائن کے سوشل میڈیا پیج پر پیغام موصول ہوا کہ ’وہ اپنی 10 سالہ معذور بیٹی کے ساتھ دبئی سے لندن جارہی تھی، میری بیٹی ویل چیئر استعمال کرتی ہے‘۔

    لبنانی افسر کے مطابق ’خاتون نے بتایا کہ میں کسی کام سے گئی تو ملزم نے میری بیٹی کا سامان چیک کرنے کے بہانے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی‘۔

    سیکیورتی افسر نے عدالت کو بیان دیا کہ ’ غیر ارادی طور پر انسانی ایک مرتبہ کسی کو چھو سکتا ہے لیکن بھارتی شہری نے چار مرتبہ لڑکی کو چھوا ہے جو غیر ارادی نہیں تھا۔

    عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر اور گواہوں بیانات سننے کے بعد عدالت کی کارروائی 22 نومبر تک ملتوی کردی۔