Tag: بھارتی شہری

  • بھارتی شہری پنجم تیواری کا جسمانی ریمانڈ منظور، اسلام قبول کرنے کا دعویٰ

    بھارتی شہری پنجم تیواری کا جسمانی ریمانڈ منظور، اسلام قبول کرنے کا دعویٰ

    اسلام آباد: گوجرانوالہ میں گزشتہ رات گرفتار ہونے والے بھارتی شہری پنجم تیواری کا ایف آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں گرفتار ہونے والے بھارتی شہری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری پنجم تیواری سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    ملزم بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اسلام قبول کر لیا ہے، اور وہ اب پاکستان ہی میں رہنا چاہتا ہے۔ پنجم تیواری نے کہا میں بہ طور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں، بھارت نہیں جانا چاہتا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پنجم تیواری نے 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ مل کر کاروبار کیا پھر اسلام قبول بھی کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایک اور مبینہ بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    ملزم کا کہنا ہے کامران نے پاکستان میں رہنے اور بہن سے شادی کی پیش کش کی تو انسانی اسمگلرز کے ذریعے سمندری راستے سے کراچی پہنچا اور شناختی کارڈ حاصل کر لیا، اس کے بعد کامران کی بہن سے شادی ہوئی جس سے تین بچے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھارتی شہری دس سال سے گوجرانوالہ میں جعلی پاسپورٹ اور جعلی کاغذات کے ساتھ رہ رہا تھا، پنجم تیواری بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کا رہایشی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم تیواری نے اپنا اسلامی نام بلال رکھا ہے، ایف آئی اے نے تیواری اور کامران سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    ابو ظبی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر کی (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری جیت لی، مذکورہ شخص لاٹری جیتنے والا 143 واں بھارتی شہری بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری جیت کر 10 لاکھ امریکی ڈالر اپنے نام کرلیے ہیں۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 40 سالہ رگو کرشنامورتی اردن میں رہائش پذیر ہے جو ملازمت کے سلسلے میں دبئی آیا تھا جہاں اس نے واپسی پر ڈیوٹی فری ریفل لاٹری کا ٹکٹ خریدتا ہے۔

    رگو کرشنا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اور پہلے ہی ٹکٹ میں میری قسمت کھل گئی، میں شکر گزار ہوں کہ ایک ٹکٹ نے میری قسمت بدل دی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری ملینئم ملینیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدنا بھی کرشنا مورتی کے سفر کا حصّہ تھا، جس طرح کوئی دبئی ڈیوٹی فری سے شاپنگ کرتا ہے اسی طرح مذکورہ شخص نے ایک ہزار درہم کا لاٹری کا ٹکٹ خریدتا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرشنا مورتی 143 واں بھارتی شہری ہے جس نے دبئی میں ڈیوٹی فری ملینئم ملینیئر لاٹری ٹکٹ کے ذریعے دس لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم جیتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کے ذریعے جیتی گئی دس لاکھ امریکی ڈالر کی رقم کا ایک حصّہ خیراتی ادارے کو چندے میں دے دوں گا جبکہ باقی رقم ذاتی سرمایہ داری میں خرچ کروں گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرشنا مورتی بھارتی شہری ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے ملازمت کے سلسلے میں عمان میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل ٹکٹ کے نام سے جانے والے اس ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جو کہ دبئی میں مقیم کسی بھی بھارتی یا پاکستانی کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔

  • دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے برطانوی سیاح کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم بھارتی شہری کو چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بھارتی نوجوان کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عدالت میں جنسی ہراسگی کیس سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون یوگا کےلیے جارہی تھی کہ لفٹ میں بھارتی شخص نے خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

    برطانوی سیاح نے عدالت کو تبایا کہ ’میں اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے دبئی آئی تھی اور مذکورہ واقعہ نومبر 2018 میں بُر دبئی میں پیش آیا جب میں یوگا کلاس کےلیے جارہی تھی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے عمارت کی 37 ویں منزل پر جانے کےلیے لفٹ میں سوار ہوئی کہ اچانک ایک 24 سالہ لڑکہ لفٹ میں سوار ہوا اور لفٹ بند کردی، میں لفٹ سے باہر نکل گئی لیکن وہ میرا تعاقب کرتا رہا اور نامناسب آوازیں کستا رہا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق مجرم 34 ویی منزل پر رُک گیا اور برطانوی سیاح نے 37 ویں فلور پر جاکر سیکیورٹی گارڈ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے مجرم کا سراغ لگایا۔

    مقامی خبر راساں ادارے کے مطابق مجرم نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ خاتون کو دیکھ کر خود پر قابو نہیں پاسکا لیکن اس پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ جنسی زیادتی کے جرم میں دی جانے والی سزا کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔

  • دوشیزہ کو ہراساں‌ کرنے کا الزام، بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

    دوشیزہ کو ہراساں‌ کرنے کا الزام، بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

    دبئی : اماراتی عدالت نے دوشیزہ کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے دبئی مال میں ایک عبایہ شاپ کے اندر بھارتی شہری نے 15 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ بھارتی شہری نے مبینہ طور پر اس وقت لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جب متاثرہ لڑکی کی والدہ سیلز گرل کے ساتھ گفتگو کررہی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوشیزہ کو عبایہ پہنانے کے بہانے ہراساں کیا۔

    اماراتی پولیس افسر کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ میں عبایہ زیب تن کرنے میں لڑکی کی مدد کررہا تھا جبکہ دکان کے اندر ایسا کوئی کام مذکورہ شخص کے ذمہ نہیں ہے۔

    پولیس افسر کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ عبایہ کے بٹن بند کررہا تھا کہ غلطی سے نامناسب حادثہ پیش آگیا جس کے بعد لڑکی ڈر گئی اور چیختی ہوئی دکان سے دوڑتی ہوئی باہر نکل گئی اور حادثے سے متعلق اپنے والد کو آگاہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ ناموزوں رویہ اپنایا تھا۔

    عدالت نے پولیس ملزم کا بیان قلمبند کرنے کے بعد بھارتی شہری پر دوشیزہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

  • شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے نجی کمپنی کے لکی ڈرا میں 4 لاکھ درہم مالیت کا گھر جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کرنے والے ڈونسن مائیکل نامی بھارتی شہری نے نجی منی ایکسچینج کی پروموشن کے دوران 265 درہم کی رقم بھارت منتقل کی تھی جس کے باعث وہ لکی ڈرا میں شامل ہوئے۔

    بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنا ڈریم گھر جیتا ہے، ایکسچینج نے میرے اور اہل خانہ کے خواب کو پورا کردیا‘۔

    ڈونسن مائیکل کا کہنا تھا کہ میں منی ایکسچینج کا شکر گزار ہوں جس نے میرے گھر خریدنے کے خواہش کو پورا کرنے میں میری مدد کی، اب مجھے بھارت میں گھر خریدنے کےلیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے لکی ڈرا کے ذریعے بنگلا دیشی شہری نے دوسرا انعام جیتے ہوئے ایک کلو سونا اپنے نام کرلیا جبکہ دیگر آٹھ خوش نصیبوں نے 80، 80 ہزار درہم کی رقم لکی ڈرا میں جیتی ہے۔

    مزید پڑھیں : تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں درہم مالیت کا اپارٹمنٹ جیت تھا۔

  • بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں غبن کے الزام میں بھارتی شہری پر چار ساتھیوں سمیت فردِ جرم عائد کردی گئی، ملزم پر 22 لاکھ درہم کی خرد برد کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک پبلک کمپنی میں فنانشل اورایڈمنسٹریٹو مینجر کی حیثیت سے کام کرنے والے 49 سالہ بھارتی شہری پر اس کی غیرموجودگی میں فردِجرم عائد کی ہے، ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث تھا۔

    ملزم کے ساتھ مزید چار ملزمان کو شریکِ جرم قرار دیا گیا  ہے  جن میں 51 سالہ فلپائنی نژاد شخص، دو بھارتی شہری جن کی عمریں 38 سال بتائی گئیں ہیں اور  مرکزی ملزم کی 44 سالہ بہن شامل ہے۔ عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے بالترتیب 70 ہزار درہم، ساڑھے گیارہ ہزار درہم، 35 ہزار درہم اور 19 ہزار درہم  کمپنی کے حساب میں خرد برد کرکے غبن کیے۔

    عدالت کی جانب سے عائد کی جانے والی فردِ جرم کے مطابق ملزمان کی یہ کارروائیاں جنوری 2011 سے فروری 2011 تک جاری رہیں۔ ان کے خلاف البارشا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    غبن کے معاملات کے ایک ماہر کے مطابق، خرد برد کرنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کیا گیا اورریکارڈز میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیا ں بھی کی گئیں ہیں۔ مقدمے کی آئندہ سماعت تین فروری کو ہوگی۔

  • سعودی حکومت نے بھارتی خواتین کےلیے حج قوانین میں نرمی کردی

    سعودی حکومت نے بھارتی خواتین کےلیے حج قوانین میں نرمی کردی

    نئی دہلی : سعودی حکومت نے بھارتی شہریوں کے لیے حج قوانین میں نرمی کرکے خواتین کو بغیر محرم کے حج کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کے لیے سخت قوانین نافذ ہیں جس کے تحت خاتون اپنے محرم کے بغیر حج کےلیے نہیں جاسکتی لیکن سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی درخواست پر حج قوانین میں نرمی کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی تجویز قبول کرتے ہوئے سعودی عرب نے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے آنے کی اجازت دے دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بغیر محرم کے آنے والی خواتین کے لیے ایک شرط رکھی ہے جس کے تحت خواتین کو 4 حاجیوں کے گروپ میں سعودی عرب جانا ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کی وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے سنہ 2014 میں سعودی عرب سے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین پر محرم کے ساتھ آنے کی پابندی اٹھانے کی درخواست دی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن خواتین کو استثنیٰ دیا گیا ہے وہ چار حاجیوں کے گروپ میں بغیر محرم کے حج کے لیے سعودی عرب جاسکتی ہیں لیکن انہیں اپنے اپنے مکتب فکر سے بھی اجازت لینی ہوگی۔

  • بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم جیت کر آدھی رقم دوست کو دے دی

    بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم جیت کر آدھی رقم دوست کو دے دی

    ابو ظہبی :اماراتی ریاست کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے بھارتی شہری نے 1 کروڑ 50 لاکھ اماراتی درہم (56 کروڑ 70 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں مقیم بھارتی شہری نے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 50 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیت کر آدھی رقم اپنے دوست کو دے کر نئی مثال قائم کردی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری شرات پروشطم جمعرات کے روز ٹکٹ نمبر 083733 سے انعام میں لاکھوں اماراتی درہم رقم جیت پر کروڑ پتی بنے تاہم انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا اور بگ ٹکٹ انتظامیہ کے نمائندے کی کال پر یہ کہہ کر ’یہ مذاق ہے‘ فون بند کردیا۔

    شرات پروشطم کا کہنا تھا کہ ’میں ابوظبی بگ ٹکٹ ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا شکر گزار ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا تھا لیکن بگ ٹکٹ کے جنرل مینیجر نے فون پر کہا کہ آپ ہماری ویب سائٹ چیک کریں جہاں آپ کا نام بمبر ٹکٹ جیتنے والے کے طور پر واضح ہے‘۔

    [bs-quote quote=”بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم جیت کر75 لاکھ درہم دوست کو تحفہ دے دئیے۔” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 34 شرات نے جیتی گئی رقم کا آدھا حصّہ گذشتہ دس برس سے ساتھ زندگی گزارنے والے دوست 36 پرشانت کو دے دیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور شرات اور پرشانت دبئی میں بھی ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظبی بگ ٹکٹ لاٹری سے دوسرا انعام ’1 لاکھ درہم‘ بھی ایک بھارتی شہری جیناچندرن وزہور نامی شخص نے ٹکٹ نمبر 107150 سے جیتا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابو پاکستانی شہری شاہد فرید نے ٹکٹ نمبر 002528 سے بی ایم ڈبلیو سیریز 4 جیت پر اپنے نام کی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ بگ ٹکٹ لاٹری جیتنے والے دس خوش نصیبوں میں سے ایک پاکستانی اور ایک فیجی شہری ہے جبکہ باقی آٹھ افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

  • بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری

    بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری

    لاہور: بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری کر دیے گئے، عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو ٹرائل کے ذریعے سماعت ہوئی، عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر دو ملزمان کو بری کر دیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر پر سربجیت سنگھ کے قتل کا الزام تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری کو قتل کرنے کا الزام ہے، ڈاکٹر نے زخمی کا بیان لینے سے منع کیا، اس لیے بیان ریکارڈ نہیں کر سکا۔

    انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر نے سربجیت سنگھ کو قتل کیا، سربجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔ سربجیت سنگھ، عامر تانبا اور مدثر منیر تینوں کوٹ لکھپت جیل میں قیدی تھے۔

    واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر سربجیت سنگھ عرف منجیت سنگھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور اور فیصل آباد میں 1990 میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں گرفتار ہونے والے 9 بھارتی جاسوس


    سربجیت سنگھ لاہور کی جیل میں قید تھا جہاں 26 اپریل 2013 کو جیل میں چند قیدیوں نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور چھ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہ کر دم توڑ گیا۔

  • دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    ابوظہبی : اماراتی عدالت نے نقلی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈرا کر گاڑی حد رفتار سے تیز چلوانے والے بھارتی شہری کو نفسیاتی اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے دوران سفر بس ڈرائیور کو پستول دکھا کر ڈرانے کے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو نفسیاتی ادارے میں علاج کے لیے بھیجوا دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹیکنیشن کا کام کرنے والے دبئی کے رہائشی 35 سالہ بھارتی شخص پر الزام تھا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈریا اور رفتار تیز کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔

    دبئی کے جنرل پراسیکیوٹر نے بھارتی شہری پر جرائم پیشہ عناصر میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پبلک پراسکیوشن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 2 مارچ کو تین ڈرائیوروں نے گاڑی کی کھڑکی سے ایک شخص ڈرائیور پرپستول تانے ہوئے دکھا تھا۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’میں ڈیوٹی پر اپنی پولیس کار میں بیھٹا ہوا تھا کہ تین افراد ڈورتے ہوئے میرے پاس آئے، جو ڈرے ہوئے لگ رہے تھے، مذکورہ افراد نے مجھے مسلح شخص کے بارے میں معلومات فراہم کیں‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ بس کا پیچھا کیا اور گاڑی روک کر ڈرائیور کا لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کرتے ہوئے پوچھا کہ حد رفتار سے تیز گاڑی چلا کر اپنی اور دیگر افراد جان خطرے میں کیوں ڈال رہے ہو۔

    پولیس افسر کے پراسیکیوٹر کو دئیے گئے بیان کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے نقلی پستول کے ذریعے ڈرا کر گاڑی تیز چلانے کو کہا تھا۔

    دبئی کی عدالت نے مدعی اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد بھارتی شخص کو علاج کے لیے نفسیاتی اسپتال منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔