Tag: بھارتی شہری

  • یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    ابوظہبی : دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 45 سالہ بھارتی شہری نے 36 لاکھ اماراتی درہم (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ 6 برس سے اماراتی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والے ’45 سالہ سورو دے‘ نے گذشتہ روز ملینیم ملینئر کمپنی کا جیکٹ پوٹ انعام جیتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری گذشتہ 6 برسوں سے دبئی کی انشورنس کمپنی میں ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے میرے اہل خانہ کو لمبے عرصے کے لیے خزانہ دے دیا‘۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں لاٹری جیتنے والا تاجر نعمان عارف پشاور کے رہائشی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا آن لائن ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی جس کے باعث تاجر نے دس لاکھ امریکی ڈالر جیتے تھے۔

  • ٹائپ رائٹر سے منفرد فن پارے تیار کرنے والا بھارتی مصور

    ٹائپ رائٹر سے منفرد فن پارے تیار کرنے والا بھارتی مصور

     دنیا کے جانے مانے مصوروں نے اپنے اپنے انداز ا میں اپنے فن  کا مظاہرہ کیا، لیکن ایک بھارتی شہری ایسا بھی ہے جو فن پاروں کی تخلیق کے لیے برش، پینسل یا پینٹ کا نہیں، بلکہ پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹر کا استعمال کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی کے رہائشی 72 سالہ چندرا کانت بھیدی ٹائپ رائٹر سے اداکاروں، مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات، کھلاڑیوں اور کارٹونوں کے ایسے فن پارے تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔

    بھارتی شہری چندرا کانت بھیدی نے گذشتہ 50 برس کے دوران اپنے انوکھے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائپ رائٹر کی مدد سے 150 سے زائد تصویریں بناچکے ہیں۔

    منفرد فن پارے تیار کرنے والے چندرا کانت نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’میں اب تک اندرا گاندھی، چارلی چیپلن، جواہر لعل نہرو سمیت کئی شخصیات کے فن پارے تیار کرچکا ہوں، مصوری میرا شوق اور مشلغہ ہے۔‘

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چندرا کانت اب تک اپنے منفرد فن پاروں کی  12 ایگزیبیشنز کا انعقاد کرچکے ہیں۔

    چندرا کانت کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں آرٹ اسکول میں داخلہ لینا چاہتا تھا لیکن میرے والدین اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے، لہٰذا مجھے اسٹینوگرافی کی تربیت دلوائی گئی، پھر میں نے اسی تربیت کو اپنے فن کے اظہار کا ذریعہ بنا لیا۔

  • دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھارتی شہری کو گھر میں بھنگ کے اُگانے اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں منشیات (بھنگ، چرس) اُگانے کے جرم میں بھارتی شہری کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ملازمت کی غرض سے دبئی آنے والی بھارتی شہری نے گھر میں بھنگ کے پودے لگائے ہوئے ہیں۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خود بھی نشے کا عادی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ 32 سالہ بھارتی شہری کے گھر چھاپہ مار کر ممنوعہ پودے اور منشیات برآمد کی اور مذکورہ شہری کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم پر منشیات کے 51 پودے لگانے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات میں کچھ بیج کی صورت میں تھے جسے اُگانا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 32 سالہ بھارتی شہری نے عدالت کے سامنے خود پر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نشہ کرتا ہوں تاہم نشے کی خاطر گھر میں بھنگ کے پودے نہیں لگائے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کی رپورٹ مثبت ہیں، عدالت نے رپورٹ دیکھنے اور پبلک پراسیکیوٹر کا مؤقف سننے کے 30 ستمبر کو ملزم کو سزا سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • بھارتی شہری نے 66 برس بعد ناخن کاٹ لیے

    بھارتی شہری نے 66 برس بعد ناخن کاٹ لیے

    مہارشٹرا: بھارتی شہری نے 66برس بعد اپنے 30 فٹ لمبے عجیب الخلقت ناخن کاٹ کر عجائب گھر کو عطیہ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا میں شہرت حاصل کرنے کی خاطر کچھ لوگ ایسے حیرت انگیز اور انوکھے امور سرانجام دیتے ہیں جس کی بدولت وہ بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنا لیتے ہیں۔

    اسی طرح بھارت رہاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے 82 سالہ شہری شردھار چلال ہیں جنہوں نے 1952 میں اپنے بائیں ہاتھ کے ناخن آخری بار کاٹے اور پھر انہیں بڑھانے کی ٹھانی۔

    بھارتی شہری کے ناخنوں کی لمبائی 186.6 سینٹی میٹر اور 30 فٹ لمبائی تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن میں درج کیا گیا۔

    اب شردھار چلال نے جب اپنا ہدف حاصل کرلیا تو بائیں ہاتھ کے بڑھے ہوئے ناخن نہ صرف کاٹنے کا اعلان کیا بلکہ اس کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ناخنوں کی قربانی دی۔

    شردھار نے اعلان کے مطابق اپنے ناخن کاٹ کر محکمہ آثاریات کے حوالے کیے تاکہ انہیں میوزیم میں رکھا جائے۔

    اس موقع پر بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ناخنوں کی وجہ سے میری صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے باعث کمزوری محسوس ہوتی تھی، طبی ماہرین کے مشورے پر میں نے ناخن کاٹے اور پھر انہیں عجائب گھر میں رکھوانے کا فیصلہ کیا‘۔

    حکام کا کہنا ہے کہ عجیب الخلقت ناخنوں کی مجموعی لمبائی 30 فٹ کے قریب ہے، ہمیں امید ہے کہ عوام انہیں دیکھنے ضرور آئیں گے کیونکہ بھارت میں ایسا پہلے بار ہورہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جذبہ ہمدردی کے تحت پاکستان کا بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ

    جذبہ ہمدردی کے تحت پاکستان کا بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ پاکستان نے جزبہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردیوں کی بنیاد پر خطرناک بیماری میں مبتلا بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی شہری جتندرا خطرناک بیماری میں مبتلا ہے جسے 2014 میں گرفتار کیا گیا اور اُس نے رواں برس جولائی میں تین سال کی سزا مکمل کی۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے جتندرا کی شہریت کی تصدیق تین سال بعد گزشتہ ماہ کی، جس کے بعد اُسے جذبہ خیرسگالی اور انسانی بنیادوں کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ایسے 48 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکیں مگر انہیں کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود بھارتی حکام رہا نہیں کررہے ۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جتندراکی رہائی پاکستان کے لیے انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر پاکستان انسانی بنیادوں کے مسائل کو سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سزا مکمل کرنے والے اپنے شہریوں کی بھارت سے جلد رہائی کی توقع بھی رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    واضح رہے کہ چار روز قبل یعنی 29 اپریل کو  پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا۔ بھارتی نوجوان نے رہائی ملنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اچھی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے حراست کے دوران اچھے سلوک سے پیش آنے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتیوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد وطن واپس بھیج دیتی ہے جبکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو بھی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیتی ہے، اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔

    اسے بھی پڑھیں: جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سمندری حدود پار کرنے والے 78 ماہی گیروں کو رہا کر کے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    علاوہ ازیں پاک فوج نے جان بوجھ کر پاکستان آنے والے بھارتی فوجی بابو لعل چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے کیا اور بندوں واپس کرتے ہوئے اُسے مٹھائی کا ڈبہ بھی بطور تحفے میں دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی ڈاکٹر عظمیٰ کی ڈپلیکیٹ سفری دستاویزات کی استدعا

    بھارتی ڈاکٹر عظمیٰ کی ڈپلیکیٹ سفری دستاویزات کی استدعا

    اسلام آباد: بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ نے ڈپلیکیٹ سفری دستاویز کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کر دی۔ خاتون کے شوہر طاہر علی نے عظمیٰ سے آزاد ماحول میں ملاقات کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے شوہر کے خلاف دائر درخواست پر ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مؤقف پیش کر دیا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ طاہر علی کی عظمیٰ کے ساتھ شادی کو نہیں مانتے۔

    ڈاکٹر عظمیٰ کے وکیل نے عدالت سے انہیں ڈپلیکیٹ سفری دستاویزات جاری کرنے کی استدعا بھی کی۔

    پاکستانی شہری طاہر علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے عظمیٰ سے ملاقات کا وقت دیا لیکن ملنےنہیں دیا۔ 3 مئی کو بونیر میں ہونے والے نکاح کے گواہ طاہر کے والد اور کزن تھے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ نکاح خواں کے مطابق بھارتی شہری عظمیٰ بھی شادی پر رضا مند تھی۔ عدالت طاہر کو عظمیٰ سے آزاد ماحول میں ملاقات کا حکم دے۔

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور بھارتی کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سیکریٹری پیش سنگھ بھی عدالت میں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بونیر کے رہائشی طاہر علی کی دوستی ملائیشیا میں ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی۔ کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر عظمیٰ، طاہر سے شادی کرنے کے لیے واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچیں جس کے بعد دونوں کا نکاح انجام پایا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی شہری نے گن پوائنٹ پر نکاح کیا: بھارتی خاتون کا الزام

    دو روز بعد ڈاکٹر عظمیٰ طاہر کے بھارتی ویزے کی درخواست لیے 2 روز بھارتی ہائی کمیشن گئیں جہاں سے وہ منظر سے غائب ہوگئیں۔

    تاہم اگلے ہی دن وہ منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ ان سے گن پوائنٹ پر نکاح کروایا گیا۔

    مقامی عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد انہوں نے مبینہ شوہر پر گن پوانئٹ پر نکاح کے ساتھ ساتھ زیادتی اور تشدد کا الزام بھی لگا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ طاہر نشہ آور ادویات دے کر واہگہ بارڈر سے پاکستان لایا۔

    ان کے مطابق وہ بہت مشکل سے ہائی کمیشن پہنچی ہیں اور یہاں پہنچ کر انہوں نے پناہ لے لی، اب وہ دہلی جانے تک یہیں رہیں گی۔

    بعد ازاں ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکٹر عظمیٰ کو بخوشی اور پورے ہوش و حواس کے ساتھ نکاح کے لیے ہامی بھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹر عظمیٰ کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

    دوسری جانب ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر طاہر علی مؤقف ہے کہ عظمیٰ نے اپنی مرضی سے شادی کی اور وہ اب جھوٹ بول رہی ہے۔

    طاہر علی نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے دباؤ میں آ کر مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست پر فیصلے تک ڈاکٹر عظمیٰ کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

    ادھر  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ کے معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر قانونی مراحل طے کیے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق قانون کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ کو ان کے وطن واپس روانہ کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہری مردم شماری میں پکڑا گیا

    کراچی میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہری مردم شماری میں پکڑا گیا

    کراچی : مردم شماری کے دوران ستائیس سال سے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری پکڑا گیا۔ ملزم ریاض کو رہائش دینے والے مالک مکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردم شماری کے دوران غیر قانونی رہائش پذیر بھارتی شہری کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن سے بھارتی شہری گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ریاض الاسلام ستائیس سال سے کراچی میں بغیر کاغذات کے رہ رہا تھا، ملزم کے بھارتی شہری ہونے کی شناخت مردم شماری کے دوران ہوئی۔

    پولیس نے ملزم ریاض الاسلام کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے اور سندھ کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو رہائش دینے والے صفدر حسین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ملزم بھارت میں اعظم گڑھ کا رہائشی ہے، ایس پی بلدیہ

    ایس پی بلدیہ آصف رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش میں کچھ اہم باتیں سامنے آئیں ہیں، بھارتی شہری ریاض الاسلام 27سال سے کراچی غیرقانونی طورپرمقیم تھا، ملزم بھارت میں اعظم گڑھ کا رہائشی ہے، بھارتی شہری نےاطراف میں مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے کا بھی بتایا ہے۔

    ریاض الاسلام کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں ہیں، ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ ملزم بھارت میں کسی مسجد میں امامت بھی کرتا رہا ہے، ریاض الاسلام بھارت سے لاہور آیا اور لاہورسے کراچی منتقل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ریاض الاسلام کا خاندان بھارت میں ہے،اس کے 3 بچے ہیں، ملزم کراچی میں جس کے ساتھ مقیم تھا اسے بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس پی بلدیہ کے مطابق ملزم سےمزیدتفتیش کیلئےٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

  • پاک بھارت سرحد پر دہشت گردی کے مجرم کو امریکہ میں سزا

    پاک بھارت سرحد پر دہشت گردی کے مجرم کو امریکہ میں سزا

    نیویارک: عدالت نے مجرم کو 15 سال قید کی سزا سنادی‘ امریکہ میں مقیم ایک بھارتی شہری نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی سازش میں ملوث رہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری کو امریکہ میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاک بھارت سرحدوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

    ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ ہارون روڈیوس کا کہنا ہے کہ ہم نے مجرم کو ایک سازش کے دوران اس کی منصوبہ بندی کوناکام بناتے ہوئے حراست میں لیا تھا، مجرم بلوندر سنگھ ملک سے فرارکی کوشش میں تھا۔

    منگل کے روزامریکی ڈسٹرکٹ جج لیری ہکس نے 41 سالہ سنگھ 15 سال قید کی سزا سنادی، کیونکہ مجرم نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے بھارت کے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہے۔

    جلدی رہائی ممکن

    امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد جب مجرم بلوندر سنگھ کی رہائی عمل میں آئے گی اس کے بعد بھی وہ زندگی بھروفاقی حکومت کی زیرِنگرانی میں رہے گا۔ کیونکہ مجرم ناقابل یقین حد تک سنگین جرم مرتکب ہے، واضح رہے کہ سنگھ تین سال سے پولیس کی حراست میں ہے۔

    امریکی عدالت نے مسلمان قیدی کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی

    اسسٹنٹ امریکی اٹارنی برائن سلیوان کا کہنا ہے کہ مجرم اگراچھے اخلاق کا مظاہرہ کرے تووہ دس سال سے قبل ہی جیل کی سلاخوں سے باہرآسکتا ہے‘ اگر وہ اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ اس نے جو کیا تھا وہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرم اپنے مثبت کردار کی بدولت معاشرے میں بہتری لانے کے لئے معاون کرداراد ا کرتا ہے تو قانون اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجرم بلوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی حکام نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ بات امیگریشن جج ہی بتا سکتے ہیں کہ جس ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہو کیا وہاں بھیجنا مناسب ہے.

    دوسری جانب مجرم کا کہنا ہے کہ میں قانون کے ساتھ تعاون کرنے پر مکمل تیار ہوں مگر مجھے بھارت کے حوالے نہ کیا جائے، اس نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ میں پناہ لینے کے لئے اس نے جعلی ناموں کا سہارا لیا تھا.

  • ریاض: خانہ کعبہ کی توہین کی کوشش پر بھارتی شہری گرفتار

    ریاض: خانہ کعبہ کی توہین کی کوشش پر بھارتی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں مبینہ طور پر خانہ کعبہ کی توہین کے الزام میں ایک بھارتی تارک وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بھارتی شہری نے خانہ کعبہ کی تصاویر میں اپنی مرضی سے تخفیف کر کے انہیں اپنے سماجی رابطوں کی سائٹس پر شیئر کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر شیئر ہوتے ہی سعودی پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف مقامات پر تلاش کے بعد بالآخر بھارتی شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات کی توہین باقاعدہ جرم ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا سعودی عرب کے سائبر قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    سعودی عرب کے سائبر قوانین کے بارے میں جانیں *

    سعودی عرب میں اس سے قبل بھی ایک بلاگر رائف بداوی کو توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بداوی نے سنہ 2008 میں سعودی عرب میں ’لبرل سعودی نیٹ ورک‘ کے نام سے ایک آن لائن فورم تشکیل دیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں مذہبی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تاہم بداوی کی اس کوشش کو توہین مذہب کا نام دیا گیا اور اسے سزا وار ٹہرایا گیا۔

  • کراچی :گلشن اور صدر کے علاقوں سے دو بھارتی شہری گرفتار

    کراچی :گلشن اور صدر کے علاقوں سے دو بھارتی شہری گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے داروں نے گلشن اور صدر کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو بھارتی باشندوں کو گرفتار کیا جن کا تعلق گجرات سے تھا۔

    Two Indian citizens arrested from Karachi by arynews

    گرفتار بھارتی شہری کراچی میں گذشتہ 8 سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، گرفتار بھارتی باشندوں کی شناخت وسیم اور حسن کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

    ٹھٹہ سے گرفتار بھارتی ایجنٹ صدام حسین کے انکشافات

    اس سے قبل کئی بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے چند ماہ قبل بھی بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ صدام حسین عرف روشن ماچھی کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، دوران تفتیش بھارتی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ میں مچھیرے کے روپ میں بھارتی ایجنٹ اور سہولت کار تھا۔